تازہ ترین
اننت ناگ : کیموہ گاوں میں ہیپاٹاتئٹس پھوٹنے سے ایک اور کمسن از جان، علاقہ میں خوف ودہشت

سری نگر11 دسمبر(یو این آئی)جنوبی ضلع اننت ناگ کے کیموہ گاوں میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ہیپٹائٹس پھوٹنے سے ایک اور کمسن کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی ایک کی رپورٹ مثبت آئی ۔
بتادیں کہ اس سے قبل ترکہ تاچھلو میں وبائی مرض پھیلنے سے کمسن بچی کی موت واقع ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں وبائی بیماری پر قابو پانے کی خاطر متعدد ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کیموہ گاوں میں اتوار کی صبح اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ہیپٹائٹس انفکیشن کی وجہ سے سات سالہ کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو جے وی سی ہسپتال میں کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی ۔متوفی کی شناخت سات سالہ نیہان الطاف ولد الطاف احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکول میں زیر تعلیم چھ طالب علموں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ طالب علم کیسے اس وائرس سے متاثر ہوئے اس کی جانچ پڑتال کی خاطر ماہرین کی ٹیم کو روانہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ متاثرین میں سے دو کی موت واقع ہوئی جبکہ چار کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔
دریں اثنا متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نمونے حاصل کرنے کے لئے ایک طبی ٹیم کو مذکورہ گاوں روانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین میں ادویات بھی تقسیم کی جا رہی ہے۔ادھر جوں ہی کمسن لڑکے کی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں، بعد میں اُس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ حکام کی عدم توجہی کے باعث علاقے میں بیماری پھوٹ پڑی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترکہ تاچھلو ضلع اننت ناگ کا ایک علاقہ ہے لیکن ہیلتھ اور جل شکتی بلاک کے تحت گاوں کولگام ضلع میں پڑتا ہے۔
جموں و کشمیر
جموں جی آر پی کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد، 3 ملزمان گرفتار
جموں، جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کے تحت گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) جموں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد کی ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی ‘100 روزہ نشہ مکت جموں کشمیر مہم’ کے تحت جی آر پی جموں نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے قبضے سے 287 گرام افیون برآمد کر کے اسے ضبط کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق پڑوسی ریاست پنجاب سے ہے، جن کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
بشن دیو عرف بشنو (سکنہ ضلع فرید کوٹ، پنجاب)
وکاس (سکنہ کپور تھلہ، ضلع جالندھر، پنجاب)
وشال (سکنہ محلہ باغ والا، ضلع جالندھر، پنجاب)
بین الاقوامی مارکیٹ میں ضبط شدہ افیون کی مالیت 2 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں جی آر پی تھانہ جموں میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سال 2026 میں جی آر پی جموں کی جانب سے منشیات کے خلاف درج کیا گیا یہ 14 واں مقدمہ ہے، جبکہ خصوصی ‘نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان’ کے تحت یہ ساتواں کیس رجسٹرڈ ہوا ہے، جو منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف پولیس کی سخت کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران
تہران، ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق ایران پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں میں 260 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ترجمان نے شہداء کی مجموعی تعداد واضح نہیں کی تاہم جنوبی ایران میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، برطانوی وزیراعظم
لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا اختتام ہے ہر وزیراعظم جب اقتدار کی مشعل تھامتا ہے تو وہ جانتا ہے ایک دن اسے یہ آگے منتقل کرنی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 6سال کے دوران لیبر پارٹی نے تاریخی شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا، دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
کیئراسٹارمر آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد اینڈی برنم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا6 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا7 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا5 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا1 week agoشہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ








































































































