تازہ ترین
بٹہ مالو میں شبانہ آگ کی واردات، دو مکان خاکستر

سری نگر11 دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لچھمن پورہ بٹہ مالو میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاء بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
جموں و کشمیر
جموں جی آر پی کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد، 3 ملزمان گرفتار
جموں، جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کے تحت گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) جموں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی افیون برآمد کی ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی ‘100 روزہ نشہ مکت جموں کشمیر مہم’ کے تحت جی آر پی جموں نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے قبضے سے 287 گرام افیون برآمد کر کے اسے ضبط کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق پڑوسی ریاست پنجاب سے ہے، جن کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
بشن دیو عرف بشنو (سکنہ ضلع فرید کوٹ، پنجاب)
وکاس (سکنہ کپور تھلہ، ضلع جالندھر، پنجاب)
وشال (سکنہ محلہ باغ والا، ضلع جالندھر، پنجاب)
بین الاقوامی مارکیٹ میں ضبط شدہ افیون کی مالیت 2 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں جی آر پی تھانہ جموں میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سال 2026 میں جی آر پی جموں کی جانب سے منشیات کے خلاف درج کیا گیا یہ 14 واں مقدمہ ہے، جبکہ خصوصی ‘نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان’ کے تحت یہ ساتواں کیس رجسٹرڈ ہوا ہے، جو منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف پولیس کی سخت کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران
تہران، ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق ایران پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں میں 260 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ترجمان نے شہداء کی مجموعی تعداد واضح نہیں کی تاہم جنوبی ایران میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، برطانوی وزیراعظم
لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا اختتام ہے ہر وزیراعظم جب اقتدار کی مشعل تھامتا ہے تو وہ جانتا ہے ایک دن اسے یہ آگے منتقل کرنی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 6سال کے دوران لیبر پارٹی نے تاریخی شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا، دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
کیئراسٹارمر آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد اینڈی برنم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا7 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا5 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
جموں و کشمیر1 week agoمیرواعظ عمر فاروق کا دعویٰ: تقریب سے قبل دوبارہ گھر میں نظربربند کر دیا گیا







































































































