تازہ ترین
گائے کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا، مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا: کھٹر

کرنال، 27 فروری (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ کرنال ضلع کے پھس گڑھ میں واقع گوشالہ میں مویشیوں کے قتل کے معاملے میں قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا اور فرار ہونے والے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مسٹر کھٹر نے کہا کہ پولیس نے اب تک اس معاملے میں کچھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جلد ہی دیگر مفرور ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے آج اس گوشالہ کا دورہ کیا اور کہا کہ گائے کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس کی جانچ جاری ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مویشیوں کو زہر کھلایا۔ چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تین دیگر تاحال مفرور ہیں۔ جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان دیوار کو کود کر گائیوں کے پاس آئے تھے۔ شبہ ہے کہ ملزمان مردہ جانوروں کا کاروبار کرنے والوں کی ملی بھگت سے اس واردات کو انجام دے رہے تھے۔ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
چیف منسٹر نے ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گورو کمار کو چارے کے مکمل انتظامات کرنے، ان کی صحت کی باقاعدگی سے جانچ کرنے اور گائے کے شیڈ میں مویشیوں کی دیکھ بھال کے لئے گائے کی باؤنڈری وال بنانے کی ہدایت دی۔
جموں و کشمیر
اردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
سرینگر، محکمہ مال (ریونیو) کی بھرتیوں میں اردو کی لازمی شرط ختم کرنے کی مبینہ کوششوں پر جموں و کشمیر کی سیاست میں ابال آ گیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر اردو زبان کو منظم طریقے سے نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور ان کی پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھائے۔
التجا مفتی نے کہا کہ اردو کا مسئلہ محض سیاسی نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کی “ثقافتی اور لسانی شناخت” سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمر عبداللہ کی حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے اردو کی ادارہ جاتی حیثیت کمزور ہو رہی ہے۔
انہوں نے 9 جولائی 2025 کے ایک حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال نے زمینی ریکارڈ کو انگریزی میں ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیا، جبکہ تاریخی طور پر یہ تمام ریکارڈ اردو میں موجود ہیں۔ اس سے مقامی افسران اور عوام کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
التجا نے دعویٰ کیا کہ 14 اپریل 2026 کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پٹواری اور تحصیلدار جیسے عہدوں کے لیے اردو کی مہارت کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب کوئی بھی گریجویٹ اردو جانے بغیر ان عہدوں کے لیے درخواست دے سکتا ہے، جو مقامی نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
وزیر اعلیٰ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا”میں عمر صاحب سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جو کام مہاراجہ کے دور میں نہیں ہوا اور جسے مٹانے کی جرات بی جے پی نے بھی نہیں کی، وہ آپ کیوں کر رہے ہیں؟ کیا آپ یہ سب بی جے پی کے اشارے پر کر رہے ہیں”
یو این آئی۔م ا ع
دنیا
کیا مشکل وقت میں روس ایران کیلئے معاشی سہارا بنے گا
ماسکو، آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث ایران کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا ہے جس کے بعد تہران روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک نے باہمی تعاون پر بات چیت کی۔ الجزیرہ میں شائع کیے گئے ایک تجزیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے، تجارت کا یہ حجم 2024ء میں تقریباً 4.8 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا تھا لیکن یہ اب بھی محدود ہے، دونوں ممالک زیادہ تر ایک جیسی مصنوعات بناتے ہیں جس سے تجارتی امکانات محدود رہتے ہیں۔
روس اور ایران کے درمیان تجارت کا بڑا ذریعہ ‘انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور’ ہے جو بحیرۂ کیسپیئن کے ذریعے سامان کی ترسیل ممکن بناتا ہے، تاہم بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ راستہ آبنائے ہرمز کا مکمل متبادل نہیں بن سکتا کیونکہ سمندری راستہ سستا اور تیز ہے اور ایران کی 90 فیصد تجارت اسی پر منحصر ہے۔
الجزیرہ کے مطابق روس مختصر مدت کے لیے ایران کو کچھ سہارا دے سکتا ہے جیسے کہ خوراک اور صنعتی سامان کی فراہمی لیکن طویل مدت میں وہ ایران کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا، خاص طور پر تیل کی برآمدات۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس خود بھی معاشی دباؤ اور یوکرین جنگ کے باعث مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایران میں بڑی سرمایہ کاری اس کے لیے آسان نہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق روس کے لیے ایران کی مدد کرنا فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے عالمی تیل کی قیمتیں بلند رہ سکتی ہیں اور دونوں ممالک کا اتحاد مضبوط ہو سکتا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ روس ایران کے لیے مکمل معاشی متبادل نہیں بن سکتا بلکہ صرف عارضی مدد فراہم کر سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ : منشیات سے متعلق معاملات میں غیر قانونی املاک کو پولیس نے کیا مسمار
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے سول انتظامیہ کے تعاون سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر تعمیر کردہ کروڑوں روپے کی غیر قانونی املاک کو مسمار کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق، اس مہم کے دوران قومی شاہراہ کے کنارے واقع اسٹیٹ سنگم میں سرکاری زمین پر بنی کئی عمارتوں کو گرا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان عمارتوں کو سڑک کنارے ڈھابوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور یہ املاک این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمات میں ملوث افراد سے وابستہ پائی گئیں۔ مسمار کی گئی املاک میں ‘کشمیر ریسٹورنٹ (ڈھابہ)’ بھی شامل تھا، جس کے مالکان ڈونی پورہ سنگم کے رہائشی گل محمد میر اور بشیر احمد میر تھے۔ پولیس نے واضح کیا کہ ان دونوں کے نام بجبہارا پولیس اسٹیشن میں درج مختلف منشیات کے مقدمات میں شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تیسری عمارت، ‘میر ریسٹورنٹ’، ان کے بھائی اما میر کی تھی جو ان دونوں ڈھابوں کے درمیان واقع تھی؛ اس عمارت کو بھی کارروائی کے دوران گرا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ “یہ تمام عمارتیں سرکاری زمین پر کسی بھی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔ یہ کارروائی مکمل طور پر قانونی ضابطوں کے مطابق کی گئی، جو منشیات کے اسمگلروں اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے لیے اننت ناگ پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔”
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ شروع کیے جانے کے بعد سے، پولیس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس مہم کے تحت مشتبہ اسمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کی املاک ضبط کی جا رہی ہیں اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پولیس منشیات کنٹرول کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر غیر قانونی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت روکنے کے لیے ادویات کی دکانوں کا معائنہ بھی کر رہی ہے۔
یواین آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 day agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا5 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا1 week agoدھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
دنیا4 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی









































































































