تازہ ترین
ایران کی روس سے سخوئی ایس یو35 لڑاکا طیارے خریدکرنے کی ڈیل طے

ایران نے روس سے سخوئی ایس یو 35 لڑاکاطیارے خریدکرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پابندیوں کا شکارایران کی فضائیہ کے پاس اس وقت طیاروں کا ایک پرانابیڑاہے اور وہ اپنے جنگی طیاروں کوفضا میں رکھنے کے لیے فاضل پرزہ جات کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کودیے گئے ایک بیان میں تہران نے کہا ہےکہ اس نے1980-88 کی ایران عراق جنگ کے تناظرمیں اپنے بیڑے کومکمل کرنےکے لیے ‘لڑاکا طیارے خریدکرنے کے لیے دوسرے ممالک’ سے رابطے شروع کردیے تھے۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی’ارنا‘کی جانب سے جمعہ کوجاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ’روس نے اکتوبر2020 میں اقوام متحدہ کی قرارداد2231 کے تحت ایران پرروایتی ہتھیاروں کی خریداری پر عایدپابندیوں کی مدت ختم ہونے کے بعدانھیں فروخت کرنے پرآمادگی کا اعلان کیا تھا‘‘۔
بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ ’’سخوئی 35 لڑاکا طیارے تکنیکی طورپرایران کے لیے قابل قبول ہیں‘‘۔تہران نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں فوج سمیت مختلف شعبوں میں ماسکو کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں۔
یوکرین نے تہران پرالزام عاید کیاہے کہ اس نے گذشتہ سال فروری میں یوکرین پرروس کے حملے کے بعدسے شہری اہداف پر حملوں میں استعمال ہونے والے شہداء-136 “کامیکاز” ڈرون مہیّاکیے ہیں۔
امریکانے ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعاون پرتشویش کا اظہار کیا ہے اور پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے دسمبرمیں خبردار کیا تھا کہ روس ایران کو اپنے لڑاکا طیارے فروخت کر سکتا ہے۔
کربی کاکہناتھا کہ ایرانی پائلٹ مبیّنہ طورپرروس میں سخوئی جنگی طیارے اڑانا سیکھ رہے ہیں اور تہران کو یہ طیارے اگلے سال میں مل سکتے ہیں، جس سے ’’اپنے علاقائی ہمسایوں کے مقابلے میں ایران کی فضائیہ کونمایاں طورپرتقویت ملے گی‘‘۔
اس وقت ایران کے پاس زیادہ ترروسی مِگ اور سخوئی لڑاکا طیارے ہیں۔یہ سوویت دور کے ہیں اور ساتھ ہی کچھ چینی ساختہ طیارے بھی ہیں۔ان میں ایف 7 بھی شامل ہے۔1979ء کےانقلاب سے پہلے کے کچھ امریکی ایف -4 اورایف -5 لڑاکا طیارے بھی اس کے بیڑے کا حصہ ہیں۔
پاکستان
ابراہم معاہدہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ملک کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔
نجی نیوز چینل ’’سما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ ہم کسی ایسے معاہدے میں شامل ہوں گے جو ہمارے بنیادی نظریات کے خلاف ہو۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت نہ ہم نے کوئی اقدام اٹھایا ہے اور نہ ہی کسی نے باضابطہ طور پر ہمیں اس معاہدے میں شامل ہونے کیلئے کہا ہے۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں، اس لیے ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں جن پر ’’ایک دن کا بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’’ہمارا واضح مؤقف ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں، اور ہم واحد ملک ہیں جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام تک شامل نہیں ہے۔‘‘
ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر اور اردن سمیت دیگر مسلم ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بعد ابراہم معاہدے میں شامل ہوں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران میں 90 دن بعد بین الاقوامی انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ سروسز دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 90 دنوں سے انٹرنیٹ پر عائد پابندی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باعث نافذ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں ایرانی وزارت مواصلات کے تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کے حوالے سے کہا گیا کہ حکومت نے انٹرنیٹ سروسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کیلئے کون سا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
دوسری جانب انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے ’’انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس‘‘ نے پیر کے روز کہا کہ گزشتہ 87 دنوں کے دوران ایران میں بیشتر شہری بین الاقوامی انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم رہے۔
ادارے کے مطابق صرف وہی افراد عالمی انٹرنیٹ استعمال کر پا رہے تھے جو ’’وی پی این‘‘ سروسز استعمال کرتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے ابتدا میں 8 جنوری کو مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی محدود کی تھی۔
بعد ازاں یہ مظاہرے حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو گئے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ ایران میں عام حالات میں بھی انٹرنیٹ کے استعمال پر مختلف نوعیت کی پابندیاں اور سنسر شپ نافذ رہتی ہے، جبکہ متعدد ویب سائٹس تک رسائی محدود ہے۔
رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں اور کلاسز کی وجہ سے انٹرنیٹ کی بحالی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ٰیواین آئی۔ م س
دنیا
ایران کو افزودہ یورینیئم امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اپنا افزودہ یورینیئم یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے وہاں تباہ کیا جا سکے یا پھر کسی متفقہ مقام پر بین الاقوامی نگرانی میں اسے تلف کرنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترجیحی طور پر یہ عمل ایران کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے کسی ایسے مقام پر ہونا چاہیے جہاں اٹامک انرجی کمیشن یا اس جیسے کسی بین الاقوامی ادارے کی نگرانی موجود ہو۔
دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’افزودہ یورینیئم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔‘‘
اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو ’’بہت عظیم اور بامعنی‘‘ ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ معاہدہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ کے ’’تباہ کن معاہدے‘‘ کے بالکل برعکس ہوگا۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان7 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا1 week agoایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ، اسرائیل کو صدر ٹرمپ کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان

































































































