دنیا
مصر میں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15افراد ہلاک

قاہرہ، مصر کی راجدھانی قاہرہ کے شمال میں واقع العامرية شہر کے قریب القاهرة – الإسكندرية صحرائی روڈپر منگل کو متعدد گاڑیوں کے درمیان زبردست ٹکرمیں پندرہ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی مینانے یہ اطلاع دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکار ٹریفک کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ڈیل ہو گئی تو اسلام آباد جاؤں گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے ہوسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اس وقت اچھے تعلقات ہیں ہم دیکھیں گے ایران میں قیادت تبدیل ہوچکی ان کے پاس اچھا موقع ہے ہمیں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں ہوسکتی ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور یہ اچھی بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ ڈیل ہونے پر اسلام آباد جا سکتا ہوں ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار زبردست ہے، مذاکرات کےلئے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا اب تیار ہے یقینی بنائیں گے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں میرے خیال میں کچھ چیزیں تیزی سے ہوں گی، ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مناب میں بچوں کی شہادتیں! کیا عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ مناب میں بچے شہید کیے گئے، کیا کچھ عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا ہے
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کیا تھا، اسلام، عیسائیت، یہودیت، انسانی ضمیر کے سنہری اصول کی طرف واپسی پر زور دیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو آپ اپنے ساتھ نہیں کرنا چاہتے، صیہونی حکومت نے عالمگیر اصول کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پر امن ایٹمی پروگرام پر پوری قوم کے خلاف جنگ کی گئی، ایران، عراق اور شام میں سائنسدانوں کو قتل کیا گیا، مناب میں معصوم بچوں کا خون بہایا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
لاس ویگاس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے، ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن جوہری پروگرام کی وجہ سے کرنی پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری فوجی مہم، ملکی معیشت اور ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اہم ترین اعلانات کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ایران میں جنگ بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، ایران میں فوجی کارروائیاں مکمل کرنے میں صرف 2 ماہ لگے اور فتح انتہائی قریب ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے تھے لیکن ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تھی، اس لیے فوجی کارروائی ضروری تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک امریکی بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کیے لیکن امریکی فوج نے جدید ٹیکنالوجی سے تمام راکٹ تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔
صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی ختم کر دی گئی ہے اور ان کے 158 جہاز ڈبو دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے افراد کی ٹپس پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا، جس سے ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا، بزرگ شہریوں کی سوشل سیکیورٹی پر بھی کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا، ٹیکسوں کے بھاری بوجھ کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر لیتے ہیں، ہم اس بوجھ کو ختم کر رہے ہیں۔
انہوں نے سعودی بادشاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکہ میں 2 ٹریلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ ایک ذہین شخصیت ہیں۔ امریکی صدر نے انتباہ کیا کہ جو لوگ امریکہ میں پلانٹ نہیں لگائیں گے، ان کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن کے دور میں امریکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی اور ملک کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے زور دیا کہ مڈ ٹرم الیکشن جیتنا لازمی ہے، ورنہ ٹیکسوں میں دوبارہ اضافہ ہوجائے گا اور معیشت متاثر ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ









































































































