جموں و کشمیر
حول تیزاب کیس:عدالت نے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی اور 40 لاکھ روپیے جرمانہ عائد کیا

سری نگر، سری نگر کی ایک عدالت نے بدھ کے روز دو سال قبل حول علاقے میں ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنائی اور اس پر 40 لاکھ روپیے بطور جرمانہ بھی عائد کئے۔
پرنسپل سیشن جج سری نگر جواد احمد کی عدالت نے مرکزی مجرم ساجد الطاف شیخ ساکن بکواڑہ ڈلگیٹ کے خلاف سزا کا یہ اعلان بھری عدالت میں سنایا۔
عدالت نے مذکورہ مجرم پر 40 لاکھ روپیے جرمانہ بھی عائد کیا۔
بتادیں کہ یکم فروری 2022 کی شام ملزم نے اپنے ایک نابالغ ساتھی کے ہمراہ حول علاقے میں ایک 24 سالہ خاتون پر تیزاب پھینکا تھا جس نے مبینہ طور پر اس کی شادی کی تجویز کو ٹھکرایا تھا۔
حملے کے فوراً بعد پولیس نے ایس پی نارتھ راجا زہیب کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا تھا اور اس سلسلے میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 8/2022 درج کیا تھا۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کے علاج پر خرچ ہونے والی خطیر رقم اور اس کے علاج کے لئے درکار مزید رقم کو بھی مد نظر رکھا ہے۔
استغاثہ کے مطابق متاثرہ کی 23 جراحیاں ہوئی ہیں اور اس کے والدین نے اس کے علاج پر خطیر رقم خرچ کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی علاج مکمل نہیں ہوسکا۔
عدالت نے کہا: ‘میں مناسب سمجھتا ہوں کہ متاثرہ کے کیس کی جموں و کشمیر لیگل سروس اتھارٹی کے ممبر سکریٹری کو متاثرہ کو وکٹم کمپنسیشن اسکیم 2019 کے تحت متاثرہ کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کی سفارش کروں’۔
دوسرے ملزم محمد سلیم کمار جو اسی ایف آئی آر میں آئی پی سی کے سیکشن326 – A آر ڈبلیو 120 – B کے تحت مجرم ساجد کے ساتھ اس مقدمے کا سامنا کر رہا تھا، کو ان جرائم سے بری کردیا گیا لیکن اس کو آئی پی سی کی دفعہ 336 کے تحت قابل سزا ٹھہرایا گیا اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان
سرینگر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ نوٹی فکیشن ایسوسی ایشن کے صدر سید انور شاہین نے جنرل سکریٹری تپیشور کے مشورے سے جاری کیا، جس کا مقصد ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانا اور جموں، سرینگر اور مین ونگ کے تمام اداروں میں ہائی کورٹ کے ملازمین کی بہبود کو فروغ دینا ہے۔
نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی میں مظفر احمد میر (سرینگر) اور سوربھ رینا(جموں) بطور نائب صدور شامل ہیں، جب کہ عزیر ناظر (سرینگر) اور شوکت علی (جموں) کو جوائنٹ سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ الطاف حسین جنجوعہ(ٹرانسلیٹر، جموں) اور جاوید احمد میر بطور لیگل ایڈوائزر خدمات انجام دیں گے۔دیگر عہدیداران میں دلبیر سنگھ پٹھانیہ (جموں) اور سہیل احمد گنائی (سرینگر) کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے، عامر خان کو آرگنائزر نامزد کیا گیا، رفیق احمد کو پبلسٹی سکریٹری اور نیاز احمد لون و نتیش سنگھ کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی میں انیس اراکین بھی شامل ہیں جو ہائی کورٹ کے مختلف کیڈرز اور ونگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں ریاض احمد بھٹ، جعفر احمد زہد، سندیپ شرما، جنید ایوب، وشال، مکیش بخشی، کنال شرما، شاکب شوکت، چنی لال، جتیندر سنگھ، وشو ورما، پروین کمار، سہیل احمد ڈار، محمد رفیق بانی، رضوان، ملک عباس شمیم، ریاض احمد حجام، فیاض احمد کمار اور وپن چندر پال شامل ہیں۔ایسوسی ایشن نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی ہائی کورٹ کے ملازمین کے مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ، ہائی کورٹ کے تمام ونگز کے درمیان عملے میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اور اپنے اراکین کی پیشہ ورانہ اور سماجی بہبود کے لیے اقدامات کرنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کرے گی۔ ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے ملازمین کے درمیان اتحاد، تعاون اور خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتی رہے گی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
سکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
سری نگر، جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک پولیس اہلکار کے قتل کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی تیز کرتے ہوئے جنوبی کشمیر میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے دو مکانات منہدم کر دیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی رات اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں لشکرِ طیبہ کے رکن عادل احمد ٹھوکر کے اہلِ خانہ کے مکان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ دوسرا منہدم کیا گیا مکان ہارون گنائی کے خاندان کا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دونوں مکانات کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے گرایا گیا۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یہ کارروائی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے ایک روز بعد کی گئی۔ اس واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر سکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا اور وادی میں مشتبہ دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف وسیع کارروائیاں کی گئیں۔
وسیع پیمانے پر جاری مہم کے دوران مختلف اضلاع سے تقریباً دو ہزار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، جن پر دہشت گردوں کی معاونت کا شبہ ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد اب تک دہشت گردوں سے منسلک کم از کم نو مکانات منہدم کیے جا چکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
عمر نے نڈا کے بیان کی تردید کی، کہا جے کے ایس ایس بی پیپر لیک ایل جی انتظامیہ کے دور میں ہوا تھا
سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز جے کے ایس ایس بی (جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ) پیپر لیک پر مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما جے پی نڈا کے تبصرے پر ان پر پلٹ وار کرتے ہوئے ان پر حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا اور انہیں یاد دلایا کہ بھرتی کا یہ گھپلہ 2022 میں ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ کے تحت ہوا تھا، نہ کہ این سی – کانگریس حکومت کے دوران۔
عمر نے پیپر لیک کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے انجام پر بھی سوال اٹھائے اور نڈا سے کہا کہ وہ اپنی اگلی پریس کانفرنس میں اس کی رپورٹ کے نتائج کو عام کریں۔
امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کے جاری احتجاج پر بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ جے کے ایس ایس بی پیپر لیک اس وقت ہوا تھا جب کانگریس اور نیشنل کانفرنس اقتدار میں تھیں۔
عمر نے ایکس پر لکھا، ”جی جے پی نڈا، جموں و کشمیر میں ایس ایس بی پیپر لیک کے بارے میں آپ بالکل درست ہیں، لیکن آپ سے تاریخ غلط ہو گئی ہے۔ یہ 2022 کا واقعہ ہے۔ حکومت این سی اور کانگریس کی نہیں تھی۔ یہ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی حکومت تھی لیکن ہر کسی کو اس ناکامی کی یاد دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ اس میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے یہ مشاہدات اور احکامات شامل تھے۔“
”ہمیں نہیں معلوم کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی یا اس کی رپورٹ کا کیا ہوا۔ شاید آپ اپنی اگلی پریس کانفرنس میں ہمارے ساتھ اس کی معلومات شیئر کر سکیں۔“
این سی کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے تنویر صادق نے بھی نڈا پر حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھرتی پیپر لیک 2022 میں ہوا تھا، جب جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کے تحت تھا اور یونین ٹیریٹری میں کوئی منتخب حکومت نہیں تھی۔
صادق نے کہا، ”جموں و کشمیر میں بھرتی کا پیپر لیک 2022 میں لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کے تحت ہوا تھا، جس کا مطلب ہے کہ براہ راست آپ کے تحت، جب وہاں کوئی منتخب حکومت نہیں تھی۔ موجودہ حکومت نے صرف اکتوبر 2024 میں اقتدار سنبھالا تھا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نڈا لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ اور منتخب حکومت کے درمیان فرق کرنے میں ناکام ہیں، ”تو انہیں کسی کو لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔“
یو این آئی ایم جے
دنیا7 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا7 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا7 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا7 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان7 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی
دنیا7 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ











































































































