دنیا
پیرو میں بس حادثے میں 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

لیما، شمالی پیرو کے پیورا علاقے میں بدھ کی صبح بین ریاستی بس سڑک کے نیچے الٹ جانے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔
اینڈینا نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق سویرے 3 بجے پیش آیا جب ایل ڈوراڈو کمپنی کی بس ضلع لاس آرگنوس میں سڑک کے کنارے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پیورا اور ٹمبس کے مضافاتی علاقوں کی کلینک اور اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
پولس نے 46 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ حادثے کی وجوہات کی ابھی چھان بین کی جارہی ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔
دنیا
ہرمز سے گزرتے ایک جہاز میں آگ لگ گئی، دو مڑگئے، پاسداران
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران تین میں سے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ دیگر دو ٹینکر واپس مڑ گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور خطے میں امریکی سرگرمیوں کے باعث اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران کی مرضی کے بغیر کسی بھی ٹینکر کو داخل ہونے یا وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
تہران، امریکی حملوں کے دوران ایران کے جنوب مغربی صوبوں خوزستان، ہرمزگان اور بوشہر میں مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران عراق کے سرحدی علاقے شلمچہ بارڈر کراسنگ کے قریب امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید اور11 زخمی ہو گئے۔
امریکی حملوں میں اہواز، ماہشہر، رامشیر، اندیمشک، سیریک اور جاسک کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب بجلی کے ایک سب اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شہر میں چند گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
ایران پر حملوں سے متعلق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا ہے، جس کا مقصد شہری بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔
سینٹکام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 ویں روز کی کارروائی کے دوران ایرانی فوجی اہداف، جن میں بحری عسکری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے رواں ماہ ایران کے درجنوں زمینی فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے، جبکہ سمندری ناکہ بندی پر بھی عمل درآمد جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران معاہدہ کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے: مارکو روبیو
منیلا، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تہران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی نہیں لاتا، اسے ہر گزرتی رات کے ساتھ مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران ہر رات کے ساتھ زیادہ قیمت ادا کرے گا، جب تک وہ ہوش کے ناخن نہیں لیتا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کی منتیں کر رہا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ابھی بھی کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں، اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو اسے اس کی قیمت چکانا ہو گی۔
روبیو نے الزام عائد کیا کہ ایران جب بھی کوئی معاہدہ کرتا ہے تو یا اسے توڑ دیتا ہے یا اس کی شرائط تبدیل کر دیتا ہے۔
یمن کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حوثیوں کو ایران نے گمراہ کیا ہے، امید ہے کہ حوثی باغی کشیدگی میں کمی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اہم اسٹریٹیجک شراکت دار ہے، اس کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔
مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایشیائی پانیوں میں چینی اقدامات پریشان کن ہیں، روسی ہم منصب سے اچھی اور بے تکلفانہ بات چیت ہوئی، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا6 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر5 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا6 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان6 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی











































































































