جموں و کشمیر
مدثر رشید:کوڑے کرکٹ کو دلکش فن میں تبدیل کرنے والا کشمیری انجینئر

سری نگر، کچھ کرنے کا جوش و جذبہ ہو تو ایک معمولی سے چیز کو غیر معمولی فن میں تبدیل کرکے اپنے شوق کو روزگار کا ایک موثر ذریعہ بنایا جا سکتا ہے اس حقیقیت کو سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے اپنی محنت سے صحیح ثابت کر دیا ہے وہ لکڑی کے پرانے ٹکڑوں سے مختلف قسموں کی خوبصورت اور خوشنما چیزیں بناتا ہے جن کی خوبصورتی کےدلدادے کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں جو ان چیزوں کو خرید کر اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں مدثر رشید نامی یہ انجینئر اس طرح نہ صرف اپنا ایک شوق پورا کرتا ہے بلکہ خود اپنا روز گار بھی کما رہا ہے نہوں نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا: ‘میں نے اس طرح کے ویڈیوز دیکھے جن میں پرانی بلکہ کوڑے کرکٹ میں پھینکی گئے پرانے سامان کو اچھی اور کا آمد چیزوں میں تبدیل کیا جاتا تھا’۔ان کا کہنا تھا: ‘میں اس سے متاثر ہوا اور سوچا یہاں لکڑی کے ٹکڑوں کو یوں ہی بوسیدہ ہونے کے لئے کوڑے کرکٹ میں پھینکا جاتا ہے تو کیوں نہ میں اس پر کام کروں گا’۔
موصوف نے کہا: ‘تو میں نے کام شروع کیا یہ سوچ کر جو وقت میں باہر گھومنے پھرنے یا فون پر ضائع کروں اس سے بہتر ہے کہ میں اس وقت کو اسی کام پر صرف کروں گا’۔انہوں نے کہا: ‘میں نے کئی چیزیں بنائی ہیں، لیمپ بنایا ہے اور اب حال ہی میں نے ایک گھڑی بنائی ہے اور اس طرح کی کئی چیزیں بنائی ہیں اور بنانے کا منصوبہ بھی ہے جن کو گھروں کی زیبائش و آرائش کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ جو گھڑی میں نے بنائی ہے اس کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے خریدار آئے ہیں۔ان کا کہنا ہے: ‘محنت ضائع نہیں ہوتی ہے جو چیز ہم بناتے ہیں اس کی اچھی خریداری ہے اور پیسہ بھی اچھا آتا ہے گرچہ کشمیر میں ابھی اس طرح کا رجحان نہیں ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر اس کا ایک اچھا مارکیٹ ہے’۔
مدثر نے کہا: ‘اس کے با وجود جو چیزیں میں بناتا ہوں اس کا پیسہ آتا ہے جس پر میں مطمئن ہوں اور جس کو کسی بھی صورت میں وقت کا زیاں یا پیسے کا نقصان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک صبر آزما اور انتہائی مشقت والا کام ہے لیکن جس قدر میں محنت کرتا ہوں اسی قدر مجھے دلی سکون بھی ملتا ہے اور ایک شاہکار چیز بھی وجود میں آتی ہے’۔
موصوف انجنیئر نے کہا: ‘میں نے چھوٹے پیمانے پر یہ کام شروع کیا ہے اور اس کا اچھا رسپانس آرہا ہے جس سے مجھے حوصلہ ملا ہے اور میں آگے اس میں مزید وسعت لائوں گا’۔انہوں نے کہا: ‘یہ ایک ایسا کام ہے جس کو جز وقتی جاب بھی بنایا جا سکتا ہے اور اس میں وہ وقت صرف کیا جا سکتا ہے جو ہم فضول چیزوں میں ضائع کرتے ہیں’۔
مدثر اپنے اہلخانہ کا شکر گذار ہیں اور کہتے ہیں: گھر والوں نے مجھے بھر پور سپورٹ کیا انہوں نے مجھے ایسا کام کرنے سے نہیں روکا بلکہ ہر ممکن مدد فراہم کی’۔انہوں نے کہا: ‘کوئی بھی کام حقیر نہیں ہے بلکہ ہر وہ جائز کام جس پر روزی روٹی کا انحصار ہو انتہائی مقدس ہوتا ہے’۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: ‘میری والدین سے یہی گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا ہر جائز کام کرنے سے نہ روکیں بلکہ اس کے لئے ان کی حوصلکہ افزائی کریں’۔ان کا کہنا تھا: ‘تعلیم یافتہ نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ سرکاری نوکریوں کے انتظار میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہ بیٹھیں بلکہ کم سے کم سرمایہ کاری اور محنت سے اپنا روزگار حاصل کریں’۔مدثر نے کہا: ‘ہمیں اپنے والدین پر بوجھ بننے کے بجائے ان کے کاندھوں پر ذمہ داریوں کے بوجھ کو کم کرنے میں معاون بننا چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ ہمت اورلگن سے مشکل سے مشکل رکاوٹ کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔
یو این آئی ایم افضل، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان
سرینگر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ نوٹی فکیشن ایسوسی ایشن کے صدر سید انور شاہین نے جنرل سکریٹری تپیشور کے مشورے سے جاری کیا، جس کا مقصد ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانا اور جموں، سرینگر اور مین ونگ کے تمام اداروں میں ہائی کورٹ کے ملازمین کی بہبود کو فروغ دینا ہے۔
نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی میں مظفر احمد میر (سرینگر) اور سوربھ رینا(جموں) بطور نائب صدور شامل ہیں، جب کہ عزیر ناظر (سرینگر) اور شوکت علی (جموں) کو جوائنٹ سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ الطاف حسین جنجوعہ(ٹرانسلیٹر، جموں) اور جاوید احمد میر بطور لیگل ایڈوائزر خدمات انجام دیں گے۔دیگر عہدیداران میں دلبیر سنگھ پٹھانیہ (جموں) اور سہیل احمد گنائی (سرینگر) کو خزانچی مقرر کیا گیا ہے، عامر خان کو آرگنائزر نامزد کیا گیا، رفیق احمد کو پبلسٹی سکریٹری اور نیاز احمد لون و نتیش سنگھ کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی میں انیس اراکین بھی شامل ہیں جو ہائی کورٹ کے مختلف کیڈرز اور ونگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں ریاض احمد بھٹ، جعفر احمد زہد، سندیپ شرما، جنید ایوب، وشال، مکیش بخشی، کنال شرما، شاکب شوکت، چنی لال، جتیندر سنگھ، وشو ورما، پروین کمار، سہیل احمد ڈار، محمد رفیق بانی، رضوان، ملک عباس شمیم، ریاض احمد حجام، فیاض احمد کمار اور وپن چندر پال شامل ہیں۔ایسوسی ایشن نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی ہائی کورٹ کے ملازمین کے مفادات اور فلاح و بہبود کے تحفظ، ہائی کورٹ کے تمام ونگز کے درمیان عملے میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اور اپنے اراکین کی پیشہ ورانہ اور سماجی بہبود کے لیے اقدامات کرنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کرے گی۔ ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے ملازمین کے درمیان اتحاد، تعاون اور خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتی رہے گی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
سکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے
سری نگر، جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک پولیس اہلکار کے قتل کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی تیز کرتے ہوئے جنوبی کشمیر میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے دو مکانات منہدم کر دیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی رات اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں لشکرِ طیبہ کے رکن عادل احمد ٹھوکر کے اہلِ خانہ کے مکان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ دوسرا منہدم کیا گیا مکان ہارون گنائی کے خاندان کا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دونوں مکانات کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے گرایا گیا۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس پیش رفت پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یہ کارروائی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے ایک روز بعد کی گئی۔ اس واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر سکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا اور وادی میں مشتبہ دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف وسیع کارروائیاں کی گئیں۔
وسیع پیمانے پر جاری مہم کے دوران مختلف اضلاع سے تقریباً دو ہزار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، جن پر دہشت گردوں کی معاونت کا شبہ ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد اب تک دہشت گردوں سے منسلک کم از کم نو مکانات منہدم کیے جا چکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
عمر نے نڈا کے بیان کی تردید کی، کہا جے کے ایس ایس بی پیپر لیک ایل جی انتظامیہ کے دور میں ہوا تھا
سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز جے کے ایس ایس بی (جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ) پیپر لیک پر مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما جے پی نڈا کے تبصرے پر ان پر پلٹ وار کرتے ہوئے ان پر حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا اور انہیں یاد دلایا کہ بھرتی کا یہ گھپلہ 2022 میں ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ کے تحت ہوا تھا، نہ کہ این سی – کانگریس حکومت کے دوران۔
عمر نے پیپر لیک کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے انجام پر بھی سوال اٹھائے اور نڈا سے کہا کہ وہ اپنی اگلی پریس کانفرنس میں اس کی رپورٹ کے نتائج کو عام کریں۔
امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کے جاری احتجاج پر بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ جے کے ایس ایس بی پیپر لیک اس وقت ہوا تھا جب کانگریس اور نیشنل کانفرنس اقتدار میں تھیں۔
عمر نے ایکس پر لکھا، ”جی جے پی نڈا، جموں و کشمیر میں ایس ایس بی پیپر لیک کے بارے میں آپ بالکل درست ہیں، لیکن آپ سے تاریخ غلط ہو گئی ہے۔ یہ 2022 کا واقعہ ہے۔ حکومت این سی اور کانگریس کی نہیں تھی۔ یہ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی حکومت تھی لیکن ہر کسی کو اس ناکامی کی یاد دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ اس میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے یہ مشاہدات اور احکامات شامل تھے۔“
”ہمیں نہیں معلوم کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی یا اس کی رپورٹ کا کیا ہوا۔ شاید آپ اپنی اگلی پریس کانفرنس میں ہمارے ساتھ اس کی معلومات شیئر کر سکیں۔“
این سی کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے تنویر صادق نے بھی نڈا پر حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھرتی پیپر لیک 2022 میں ہوا تھا، جب جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کے تحت تھا اور یونین ٹیریٹری میں کوئی منتخب حکومت نہیں تھی۔
صادق نے کہا، ”جموں و کشمیر میں بھرتی کا پیپر لیک 2022 میں لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ کے تحت ہوا تھا، جس کا مطلب ہے کہ براہ راست آپ کے تحت، جب وہاں کوئی منتخب حکومت نہیں تھی۔ موجودہ حکومت نے صرف اکتوبر 2024 میں اقتدار سنبھالا تھا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نڈا لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ اور منتخب حکومت کے درمیان فرق کرنے میں ناکام ہیں، ”تو انہیں کسی کو لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔“
یو این آئی ایم جے
دنیا7 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا7 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا7 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا7 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان7 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی











































































































