دنیا
امریکہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم اپنے قبضے میں لے گا : ٹرمپ
واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم اپنے قبضے میں لے گا، جبکہ دوسری جانب تہران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنا افزودہ یورینیئم کسی صورت بیرونِ ملک منتقل نہیں کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنازع کے ساتھ ساتھ سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ممکنہ طور پر ایران کا افزودہ یورینیئم حاصل کرنے کے بعد اسے تباہ کر دے گا، تاہم اسے ایران کے پاس نہیں رہنے دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 900 پاؤنڈ انتہائی افزودہ یورینیئم موجود ہے، جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سطح ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب سمجھی جاتی ہے۔
ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور یورینیئم افزودگی میں اضافہ امریکہ کی جانب سے 2015 کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی کے بعد کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو یورینیئم افزودگی کی شرح 90 فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے باوجود واشنگٹن اب تک ایران کے افزودہ یورینیئم ذخائر تک رسائی حاصل نہیں کر سکا ہے، حالانکہ امریکہ طویل عرصے سے اسے اپنا اہم ہدف قرار دیتا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی یہ دوسری بڑی جنگ رہی ہے، جس میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم معاملہ اب بھی سیاسی اور سفارتی بیانات تک محدود ہے۔
ادھر مغربی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیئم بیرونِ ملک منتقل نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ایران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر سفارتی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ اس سلسلے میں کافی پیش رفت ہو رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل کے دورے سے مذاکراتی عمل مزید آگے بڑھے گا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں ‘وسیع پیمانے پر’ فوجی آپریشن کا حکم
تل ابیب، بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات میں “وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی” شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو جاری مشترکہ بیان میں، نیتن یاہو اور کاٹز نے یہ بھی کہا کہ فوج کو اس فلسطینی کے گھر کو مسمار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے تل کے نزدیک غیرقانونی آباد کاروں کے خلاف فائرنگ کی تھی۔
انادولو کے ایک نامہ نگار کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع نابلس شہر پر ایک بڑی اسرائیلی فوجی فورس نے چھاپہ مارا۔
ایک اسرائیلی فوجی بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان واقعات کا تعلق نابلس کے قریب غیرقانونی ہاوَت گِلاد بستی کے نزدیک پیش آنے والے ایک سکیورٹی واقعے سے ہے، جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اسرائیل کے چینل 13 نے مبینہ طور پر رپورٹ کیا ہےکہ فلسطینیوں نے ایک بستی کے سکیورٹی افسر کا ہتھیار چھین کر آباد کاروں پر فائرنگ کی۔
باور رہے کہ جمعے کے روز، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے تل پر اسرائیلی افواج اور غیرقانونی آباد کاروں کے حملے کے دوران چار فلسطینی ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جن میں تین کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شام میں 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 35 افراد ہلاک، 30 زخمی
دمشق، شام میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
دمشق سے شامی وزارت صحت کے مطابق حادثہ السخنہ اور تدمر کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس داخلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسری بس کے مسافر عام شہری تھے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یمن بحران پر ایران کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازع، باب المندب اور خطے کے دیگر مسائل کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
ایران کے سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورتِحال کو ایران سے منسوب کرنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ باب المندب میں پیش آنے والے واقعات کی جڑیں یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان برسوں سے جاری تنازعات اور مسائل میں موجود ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا1 week agoایران کی عرب ممالک کو سخت دھمکی، اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیں گے
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا4 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کی 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیداد ضبط کر لی
ہندوستان1 week agoجموں کشمیر اور لداخ سمیت پورا خطہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ، پاکستان کو داخلی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں: وزارتِ خارجہ
دنیا5 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
دنیا1 week agoاردن میں موجود امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا: آئی آر جی سی

































































































