دنیا
جنگ ہو یا جنگ بندی، ایران اور حزب اللہ ایک ہیں:باقر قالیباف
تہران، ایران کے اسپیکر باقر قالیباف نے حزب اللہ کی بہادری اور مزاحمتی اتحاد کی یکجہتی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بدھ کے روز کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ’’عظیم حزب اللہ اور محورِ مزاحمت کے اتحاد‘‘ کا نتیجہ ہوگی۔
قالیباف نے کہا کہ امریکہ کو ’’معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے‘‘، ان کا اشارہ ایران کے اس مؤقف کی طرف تھا کہ لبنان میں جنگ بندی گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان ابتدائی معاہدے کا حصہ تھی۔
ایران نے کہا تھا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو وہ مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا، تاہم اس کے باوجود اس نے اعلیٰ سطح پر شرکت کی، جس کی قیادت خود قالیباف نے کی۔ اور اب وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور کی تیاری کر رہے ہیں۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’چاہے جنگ ہو یا جنگ بندی ایران، حزب اللہ، حماس، یمن کے حوثی اور عراقی ملیشیا ایک ہی روح کی مانند ہیں۔‘‘
انھوں نے امریکہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ ’’اسرائیل فرسٹ‘‘ کی پالیسی کی ’’غلطی‘‘ سے دست بردار ہو جائے۔ دریں اثنا، لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹیلی گرام پر جاری بیان میں حزب اللہ نے بتایا مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 45 منٹ پر اسرائیل کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقے لبنان کی سرحد کے قریب واقع ہیں۔
حزب اللہ نے مزید کہا یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ہمارے ملک اور ہمارے عوام کے خلاف اسرائیلی امریکی جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔ اسرائیل کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری طرف جنوبی لبنان میں امدادی کارکنوں پر اسرائیل کے تین مرحلوں پر مشتمل (ٹرپل ٹیپ) حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ میفدون کے علاقے میں پیرامیڈکس اپنے زخمی ساتھیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران اسرائیل کے لگاتار تین حملوں نے انھیں اور ان کی ایمبولینسوں کو نشانہ بنا لیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے اور شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا، امریکہ کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ملکوں کو شدید دھچکا پہنچا، انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کردے گا، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شدید حیران ہوئے جب ایران نے ان پر حملہ کیا، ان ملکوں کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے کیونکہ شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق بڑی پیشکش کردی
تہران، ایران نے بحری جہازوں کو بغیر کارروائی کے آزادانہ طور پر گزرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے عمانی ساحل س کھولنے کی پیشکش کردی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو عمانی ساحل سے کھولا جا سکتا ہے اور اس راستے سے جہازوں کو نقل و حرکت میں آسانی ہو سکتی ہے ایران نے تجویز پیش کی ہے عمانی ساحلی پٹی کی طرف جہازوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور اس تجویز کا مقصد مذاکرات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد 20ہزار سے زائد بحری جہاز اور آئل ٹینکر پھنسے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز کے عمانی ساحل سے بحری جہاز راستہ استعمال کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ ایران جنگ بندی سے اسرائیل ناخوش ہے، اسے مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنےکی اجازت نہیں دینی چاہیے: ترک صدر
انقرہ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ اور ایران سے جنگ بندی مذاکرات کو آگے بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ بند مُٹھیاں لے کر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، جنگ بندی کے لیے موجود موقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔
ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی سے ناخوش ہے اور اسے اس عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، لبنان میں اسرائیلی حملے پائیدار امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیے خطے میں کشیدگی کم کرنے، جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات جاری رکھنے کے لیے ضروری سفارتی کوششیں کر رہا ہے، خطے میں امن تب ہی ممکن ہے جب اسے اس صہیونی حکومت کو شامل کیے بغیر حاصل کیا جائے۔
ترک صدر نےگزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے سوشل میڈیا پر ترکیے اور خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ کوئی بھی ترکیے پر انگلی نہیں اٹھاسکتا، مجھے اور ہمارے ملک کو نشانہ بنانے والوں کو یاد دلاتا ہوں کہ ترکیے ایک عام ریاست نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنا رہےگا، ہم ظالم کو ظالم، قزاق کو قزاق اور قاتل کو قاتل کہنا جاری رکھیں گے اور غزہ کے بچوں اور ان ماؤں کی آواز بنے رہیں گے جن کے دل جل رہے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے بھائیوں کے حقوق کا دفاع کریں گے اور لبنان میں بچوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گھر میں امن، خطے میں امن اور دنیا میں امن کے اصول کے ساتھ ہمیشہ امن کے سفیر رہنےکے لیے تیار ہیں، ہم اپنے قومی ترانےکے آغاز ‘مت ڈرو’ پر یقین رکھنے والی ایک بہادر قوم ہیں اور عزت کے ساتھ مرنا بے عزتی کی زندگی سے بہتر سمجھتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان7 days agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا3 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا3 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی











































































































