پونچھ میں پولنگ کے دوران ہاتھا پائی چار افراد زخمی

جموں،جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے شاہپور علاقے میں پولنگ کے دوران دو گروپوں کے درمیان آپسی جھگڑے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ کے شاہپور میں ہفتے کی صبح پولنگ اسٹیشن کے اندر دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ آپسی جھگڑے کے دوران خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت ظہور الدین، شہزاد احمد سلیمہ بی اور اسلم کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں