کولگام سڑک حادثے میں 4 سیاح ہلاک ، تین دیگر زخمی

سری نگر،جنوبی ضلع کولگام کے نی پورہ میں ہفتے کی سہ پہر ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار سیاح ا ز جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر نی پورہ کولگام میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سیاحوں کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگ فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور حادثے میں زخمی ہوئے سات سیاحوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے چار سیاحوں کو مردہ قرار دیا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمی تین سیاحوں میں سے بھی دو کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں