سونہ مرگ میں برف کے نیچے دب جانے سے سیاح جاں بحق

سری نگر،سیاحتی مقام سونہ مرگ میں برف کے گڑھے میں گرنے سے سیاح ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز سونہ مرگ میں تھجواس گلیشئر کی سیر وتفریح پر دوسیاح گئے اس دوران حادثاتی طور پر دونوں برف کے گڑھے میں جاگرے ۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران دونوں کو برف کے گڑھے سے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دیپک پرلاد پٹیل ساکن مہاراشٹریہ کو مردہ قرار دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں زخمی ہوئے دوسرے سیاح کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں