سال 1987کی طرح اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر دھاندلیاں کی گئیں :محبوبہ مفتی کا الزام

سری نگر،پی ڈی پی صدر اور اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشیت کی امیدوار محبوبہ مفتی نے ہفتے کی شام کو ایل جی انتظامیہ پر الزامات عائد کئے کہ الیکشن عمل کو درہم برہم کرکے سینکڑوں پی ڈی پی ورکروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن دھاندلی میں انتظامیہ کا براہ راست رول ہے ۔

محبوبہ مفتی نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر جموں وکشمیر کی ایل جی انتظامیہ کے کہنے پر دھاندلیاں کی گئیں۔
محبوبہ مفتی نے کہا :’گرفتاریوں کے باوجود بھی لوگوں کا حوصلہ نہیں ٹوٹا اور انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا جس کے لئے میں عوام کی شکر گزار ہوں۔ ‘انہوں نے کہاکہ پولنگ کے دن انتظامیہ نے اننت ناگ میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کیا، کئی علاقوں میں فوج نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کئے جس وجہ سے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔ان کے مطابق الیکشن دھاندلیوں میں ایل جی انتظامیہ کا براہ راست رول ہے اور پولیس کے سینئر آفیسران کو بھی اس سے مبرا قرار نہیں دیاجاسکتا۔

محبوبہ مفتی نے ڈی آئی جی اننت ناگ کا نام لیتے ہوئے کہاکہ اس نے جو کردار ادا کیا اس کی کئی نظیر نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ درمیانی شب گاوں گاوں جا کر پولیس گاڑیوں میں پی ڈی پی ورکروں کو حراست میں لے کر الیکشن عمل کو ہی مشکوک بنادیا گیا۔ان کے مطابق بے گناہ پی ڈی پی ورکروں کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے جو بیان آیا اس میں بتایا گیا کہ یہ سب بالائی ورکر ہے جو شرم کی بات ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ انتظامیہ پی ڈی پی سے ڈر رہی ہے اور اسی لئے ایک اچھے خاصے الیکشن کو درہم برہم کرکے دھاندلیاں کی گئیں۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں