پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا

اسلام آباد، پاکستان میں اس سال پولیو کا پہلا کیس جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ایک بچے میں پایا گیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ این آئی ایچ نے کہا کہ صوبے کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سال کے بچے میں وائرس پایا گیا۔

بچے کے نمونے 22 فروری کو اس بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے بعد جمع کیے گئے تھے۔

انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں سیوریج کے 46 نمونوں میں بھی وائرس پایا گیا ہے۔

این آئی ایچ نے کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے نو اضلاع میں 24 مارچ سے خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ پاکستان میں 2023 میں پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

یواین آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں