دنیا
ایران میں جنگ 36ویں روز بھی جاری، تہران و دیگر علاقوں میں دھماکے
تہران، ایران میں جاری جنگ 36ویں روز بھی شدت اختیار کیے ہوئے ہے، جہاں دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں اور جنگی طیاروں کی پروازوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران تہران کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ فضاؤں میں جنگی طیاروں کی شدید نقل و حرکت دیکھی گئی۔
خبر رساں ایجنسی “فارس” کے مطابق اہواز کے علاقے ماہ شہر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ ایک ایرانی عہدے دار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس حملے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
ماہ شہر پیٹروکیمیکل فاؤنڈیشن کے مطابق چار کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد صنعتی یونٹس کو خالی کرا لیا گیا، تاہم ماحولیاتی آلودگی کا کوئی خطرہ نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران میں دفاعی مراکز، اسلحہ سازی کے یونٹس اور تحقیقی مراکز کو نشانہ بنایا ہے اور ایرانی نظام کی صلاحیتوں کو مسلسل نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کریات شمونہ میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق تہران کے شمالی پہاڑی علاقوں، صوبہ آذربائیجان غربی اور اہواز کے جنوب مشرق میں واقع شہر عبادان میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔
امریکی ادارے “انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار” کے مطابق تہران کی بہشتی یونیورسٹی میں ایٹمی تحقیقی مرکز، صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایرانی فوج کے دسویں اڈے اور اصفہان میں پاسداران انقلاب کے اسلحہ خانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا ایک اور A-10 جنگی طیارہ تباہ ہو گیا، تاہم اس کے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے۔
اسی طرح “سی بی ایس نیوز” کے مطابق ایران میں گرنے والے پہلے طیارے کے عملے کے ایک رکن کو امریکی اسپیشل فورسز نے تلاش کر لیا ہے اور وہ زیر علاج ہے، جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تلاش کی کارروائیوں میں مدد کے لیے ایران کے اندر بعض حملے منسوخ بھی کیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس سے گفتگو میں کہا کہ طیارہ گرنے کے واقعات جنگ بندی مذاکرات کو متاثر نہیں کریں گے اور ایسے واقعات حالتِ جنگ میں معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جرنل” نے رپورٹ کیا ہے کہ قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کا مرکزی کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے، جبکہ پاکستان کی قیادت میں جاری علاقائی سفارتی کوششیں بھی تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کا دعویٰ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران، آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد پابندیوں اور امریکی ناکہ بندی کے باعث کشیدگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے مبینہ طور پر دو آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزارنے کی کوشش کی، جہاں وہ سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
بیان کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دونوں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ایران نے متاثرہ آئل ٹینکروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم ملاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں اور بارودی سرنگوں والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
اس واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
کویت میں پیٹرولیم تنصیب پر ایران کا حملہ، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان
تہران، ایرانی حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے جاری کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
اس سے قبل ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
محسن رضائی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔
سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ
تہران، لبنان کے صدر جوزف عون اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے۔
بیروت میں ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنانی صدر کی امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔
اجلاس میں امریکی حکام کے ساتھ لبنان کی موجودہ صورتِ حال، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ممکنہ اقدامات، بالخصوص جنوبی لبنان میں امن و استحکام کی بحالی، اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ریاستی عملداری کو لبنان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا4 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا2 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان5 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا4 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
ہندوستان5 days agoخردہ مہنگائی 17 مہینے کی بلند ترین سطح پر، کانگریس نے مرکزی حکومت پر عوام پر بوجھ بڑھانے کا لگایا الزام
دنیا2 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا5 days agoامریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان








































































































