دنیا
ٹرمپ کی آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں اور تیل کے کنوؤں پر حملوں کی دھمکی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملوں کی دھمکی دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اگر ایران اس لمحے سے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بغیر کسی خطرے کے مکمل طور پر نہیں کھولتا تو امریکہ ایران کے مختلف بجلی گھروں پر حملہ کرے گا اور انہیں تباہ کر دے گا جس کا آغاز سب سے بڑے بجلی گھر سے کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بجلی گھر کو سب سے بڑا قرار دے رہے ہیں تاہم اشارہ دیا کہ جو بھی سب سے بڑا بجلی گھر ہے وہ تباہ کیا جائے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد ایرانی فوج نے کہا کہ اگر ایران کے ایندھن اور توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں امریکہ کے تمام توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گی۔
ٹرمپ کے یہ سخت بیانات اس کے صرف ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جب انہوں نے اس جنگ کو ’’ختم کرنے‘‘ کی بات کی تھی، جو انہوں نے 28 فروری کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر شروع کی تھی، اس وقت جب امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات جاری تھے۔
جمعہ کے روز ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ کہا تھا کہ ’’امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی بڑی فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کرتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔” تاہم حالیہ بیان ان کے پچھلے بیان کی مکمل طور پر نفی کررہا ہے کہ امریکہ اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا جس پر برہم ہوکر امریکہ نے ایران کے بجلی گھروں اور تیل کے کنوؤں پر حملوں کی دھمکی دی ہے
دنیا
لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں، یہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کھوکھلی دھمکی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران فوجی جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، خطے میں امریکی افواج بھی نتائج بھگتیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیلی کارروائیوں پر مزاحمتی محور ردعمل دے گا:اسماعیل قانی
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محور کو ردعمل پر مجبور کردیں گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محور مزاحمت باب المندب کی بحری ٹریفک کے ساتھ وہی کرسکتا ہے جو صورتحال آبنائے ہرمز کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں، یہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ کھوکھلی دھمکی نہیں ہے، ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یو این آئیْ۔ ع ا۔
دنیا
اب اسرائیل کا کوئی فوجی دستہ بیروت نہیں جائے گا، ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ کال پر نتیجہ خیز بات ہوئی۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ اب اسرائیل کا کوئی فوجی دستہ بیروت نہیں جائے گا اور اسرائیل کے جو بھی فوجی دستے راستے میں تھے وہ واپس لوٹ گئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اعلیٰ سطح نمائندوں کے ذریعےحزب اللہ کیساتھ بھی اچھی بات چیت ہوئی، حزب اللہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام فائرنگ بند ہو جائے گی اسرائیل ان پر حملہ نہیں کرے گا اور وہ بھی نہیں کریں گے۔
اس سے قبل این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ایرانی خاموشی پر کوئی اعتراض نہیں ہم انتظار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کی معطلی سےمتعلق ہمیں باقاعدہ مطلع نہیں کیا اور مذاکرات معطلی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم وہاں بمباری شروع کر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بدستور برقرار رکھی جائے گی۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا3 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا4 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا3 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر7 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا7 days agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا3 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا4 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ

































































































