تازہ ترین
امت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ
جموں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے دو روزہ دورے جموں و کشمیر کے دوران جمعہ کو لوک بھون جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، اعلیٰ پولیس افسران، سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان اور انتظامی محکموں کے سینئر حکام نے حصہ لیا۔
وزیر داخلہ جمعرات کی شام جموں پہنچے تھے، جس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، سرحدی مینجمنٹ، اور جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران حکام نے انہیں حالیہ سیکیورٹی چیلنجز، پاکستان سے دراندازی کی کوششوں، ڈرون سرگرمیوں، ہائبرڈ دہشت گردی اور سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کے نئے طریقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ نے فورسز کی مشترکہ کارروائیوں، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر میں امن و استحکام کو یقینی بنانا اور دہشت گردی کے مکمل صفایا کے لیے تمام اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم رکھنا ہے۔
میٹنگ کے دوران سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے، حساس مقامات پر نگرانی بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کرنے اور انسدادِ دہشت گردی نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے سے متعلق اقدامات پر بھی غور ہوا۔ حکام نے وزیر داخلہ کو حالیہ ہفتوں میں کامیاب آپریشنز اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے انہدام کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
امت شاہ نے فورسز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مرکز فورسز کی ضروریات، جدید آلات اور انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں منشیات فروشوں کو دہشت گردوں کی طرح سمجھا جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کی تجارت کے خلاف اسی سختی سے کارروائی کی جائے گی جیسے دہشت گردی کے خلاف کی جاتی ہے اور اس کاروبار کو “خاموش دہشت گردی” قرار دیا جو نوجوانوں کو تباہ اور معاشرے کو کمزور کر رہی ہے۔
منوج سنہا نے ضلع ڈوڈہ میں “ڈَرگ فری جموں و کشمیر” مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف عوامی تحریک لوگوں کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہے اور اس لعنت کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب معاشرہ متحد ہو کر آواز اٹھائے۔
انہوں نے کہاکہ “میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ منشیات کا استعمال صرف قانون و نظم کا مسئلہ نہیں بلکہ خاموش دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ دراصل بھیس بدلا ہوا دہشت گردی ہے۔ یہ ایک پوشیدہ خطرہ ہے جو ہمارے نوجوانوں کو تباہ، خاندانوں کو کمزور اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہاکہ “ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں منشیات فروشوں کے ساتھ قانون کے تحت ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ وہ معاشرے، انسانیت اور ہمارے نوجوانوں کے دشمن ہیں۔ ہم اس خطرے کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہر اسمگلر، ہر مقامی منشیات فروش اور ہر وہ فرد جو اس نیٹ ورک کا حصہ ہے، کی نشاندہی کر کے اسے جیل میں ڈالا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ “میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک اس زہر کو پھیلانے والے نیٹ ورک مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔”
یواین آئی۔ ظإ ا
دنیا
امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی: ایران
تہران، ایران نے امریکی ناکہ بندی کے خلاف سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔
ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کو قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام نے کہا امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو جواب دینے کا پورا حق ہے۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج اپنی تیاری کررہی ہے، اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں، امریکہ سے جنگ بندی کے باوجود جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش
ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی نے روسی صدر کے سفارتی مشیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران پوتن نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ روسی یوم فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی رکھی جائے۔
روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر نے پوتن کی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن ہماری مشترکہ فتح کا دن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر2 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان5 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان5 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
دنیا6 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر2 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week ago“جنگ بندی میں توسیع ” تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا5 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران










































































































