دنیا
ایران پر امریکی حملے کا خطرہ: ترکی ثالثی کے لیے میدان میں، عباس عراقچی انقرہ پہنچ گئے

انقرہ۔مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور ایران پر ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ترکی نے بڑے پیمانے پر سفارتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اہم مذاکرات کے لیے انقرہ پہنچ گئے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچانے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث بن کر ابھرے ہیں۔ ترکی ایرانی قیادت کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کچھ لچک دکھائیں تاکہ کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
صدر اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک ‘ویڈیو کانفرنس’ کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جو کہ گزشتہ ایک دہائی سے جاری براہِ راست مذاکرات کے تعطل کو توڑنے کی ایک بڑی کوشش ہو سکتی ہے۔ایک طرف جہاں سفارت کاری جاری ہے، وہیں واشنگٹن سے آنے والے پیغامات تاحال سخت ہیں۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ واضح کر چکے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج ہر قسم کی کارروائی کے لیے الرٹ ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ معاہدے کے لیے ایران کے پاس وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، تاہم انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ جنگ کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیں گے۔
ایران کی جانب سے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اس وقت آئی ہے جب امریکی بحری بیڑے کی خطے میں آمد اور صدر ٹرمپ کی سخت دھمکیوں نے جنگ کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ عباس عراقچی کا دورہ انقرہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کہ آیا تہران ترکی کی ثالثی قبول کرتے ہوئے کوئی درمیانی راستہ نکالنے پر آمادہ ہوتا ہے یا نہیں۔
یو این آئی ۔م ا ع
دنیا
ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: امریکی وزیرِ دفاع
واشنگٹن، امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اتنے ہتھیار اور عسکری وسائل موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے سنگاپور میں ہونے والے شنگریلا دفاعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے کافی ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کسی بھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہے تاہم ایرانی حکام نے کسی حتمی اتفاقِ رائے کی تصدیق نہیں کی۔ پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے خطاب میں چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں چین کی فوجی سرگرمیوں اور دفاعی توسیع پر جائز خدشات موجود ہیں تاہم امریکہ غیر ضروری محاذ آرائی نہیں چاہتا۔ امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکہ ایشیاء میں ایسا طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتا ہے جس میں کوئی بھی ملک بشمول چین، خطے پر اپنی بالادستی مسلط نہ کر سکے۔
ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر، اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، نیویارک ٹائمز امریکی وزیرِ دفاع نے بیجنگ کے ساتھ احترام اور نیک نیتی پر مبنی تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم مستقبل میں اسلحے کی فروخت سے متعلق فیصلے امریکی صدر کی صوابدید پر ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے حتمی فیصلہ مؤخر کردیا ہے اور سچویشن روم میں اہم اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت وائٹ ہاؤس کے انتہائی حساس “سچویشن روم” میں ہونے والا اہم ترین اجلاس کسی حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس ہائی لیول اجلاس میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع پر غور کیا گیا، تاہم صدر ٹرمپ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہے۔
وائٹ ہاؤس نے اجلاس کی اندرونی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے اجلاس کے بے نتیجہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اجلاس کے فوراً بعد وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ صرف اسی صورت میں معاہدے کو قبول کریں گے جو مکمل طور پر امریکی مفادات کے حق میں ہو اور ان کی مقرر کردہ ‘سرخ لکیروں’ پر پورا اترتا ہو۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں دہرایا “ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
دوسری جانب تہران کی طرف سے بھی اس صورتحال پر ردِعمل سامنے آیا ہے، ایک سینئر ایرانی ذرائع نے عالمی خبر رساں ادارے ‘روئٹرز’ کو بتایا کہ معاہدہ اس وقت اپنی تکمیل کے بالکل قریب ہے، تاہم اسے ابھی تک دونوں جانب سے حتمی منظوری حاصل نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان پسِ پردہ مذاکرات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور دونوں ممالک کے سفارت کار اہم ترین معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
واشنگٹن، امریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ریگن نیشنل اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ نے ایران کے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی مہم کا حصہ ہے۔
امریکی وزیرخزانہ سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا۔ امریکی وزیرخزانہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا ایران سے معاہدے کے قریب ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلی بارایران نے جوہری موضوع پر بات کرنے پر آمادگی دکھائی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی، ایران کی مدد پر عمان کے خلاف پابندیاں لگیں گی۔ علاوہ ازیں امریکہ نے ایران سے متعلق نئی انسداد دہشت گردی پابندیاں عائدکر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنیکا کا فیصلہ کرلیا ہے ، ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے جارہا ہوں۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ































































































