تازہ ترین
چوٹ کا شکار ہیزل ووڈ ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر
سڈنی، ہندوستان اور سری لنکا کی میزبانی میں شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے، تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
35 سالہ ہیزل ووڈ نے 12 نومبر کو شیفیلڈ شیلڈ کے دوران ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگنے کے بعد سے کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگرچہ وہ ابتدائی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل تھے، لیکن فاسٹ بولر سڈنی میں ہی رہے جبکہ باقی ٹیم اس ہفتے کے آغاز سے سری لنکا میں موجود ہے۔
کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے پہلے گروپ اسٹیج میچ سے صرف پانچ دن پہلے، قومی سلیکٹر ٹونی ڈوڈمیڈ نے کہا ہے کہ ہیزل ووڈ وقت پر صحتیاب نہیں ہو پائیں گے۔
ڈوڈمیڈ نے کہاکہ “ہمیں امید تھی کہ جوش سپر ایٹ مرحلے تک میچ فٹنس میں واپس آ جائیں گے، لیکن انہیں لگا کہ اس میں زیادہ خطرہ ہے۔ تازہ اشارے بتاتے ہیں کہ انہیں ابھی کچھ اور وقت لگے گا۔”
ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کے انتخاب کے بارے میں ڈوڈمیڈ نے کہاکہ “ہمیں لگتا ہے کہ ہم ابتدائی میچوں کے لیے ٹیم اچھی طرح تیار ہیں اور بعد کے فیصلے اس وقت کی ضرورت کے مطابق کیے جائیں گے۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
پلوامہ میں ایل پی جی کے غلط استعمال کے خلاف پولیس کی کارروائی؛ ڈسٹری بیوٹر کے خلاف مقدمہ درج، 80 سلنڈر ضبط
سری نگر، پلوامہ ضلع میں پولیس نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 80 گیس سلنڈر ضبط کر لیے اور ایک ڈسٹری بیوٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ ملزم گھریلو سلنڈروں سے گیس نکال کر کمرشل سلنڈروں میں منتقل کر رہا تھا تاکہ ناجائز منافع کمایا جا سکے۔
پولیس کے مطابق مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ حاجی بل کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر فردوس احمد ڈار گھریلو سلنڈروں سے گیس نکال کر کمرشل سلنڈروں میں منتقل کر رہا تھا، جس کا مقصد صارفین کو دھوکہ دینا اور غیر قانونی منافع حاصل کرنا تھا۔
حکام نے بتایا کہ یہ سرگرمی مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کے ساتھ انجام دی جا رہی تھی، جس سے عوامی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق تھے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران غیر قانونی سرگرمی سے جڑے مجموعی طور پر 80 گیس سلنڈر ضبط کیے گئے، جن میں 35 گھریلو اور 45 کمرشل سلنڈر شامل ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران، امریکہ مذاکرات، قطر کا ایک بار پھر پاکستانی ثالثی کی حمایت کا اعلان
دوحہ، قطر نے ایک بار پھر ایران امریکہ مذاکرات کے لیے پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر مذاکرات کے عمل میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے اور مذاکرات کے دائرے میں وسعت کو ضروری نہیں سمجھتا، قطر ثالثوں کے ذریعے آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ آبنائے ہُرمُز کی بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز پہلے دن سے ہی بند نہیں ہونی چاہیے تھی اور اب بھی قطر سمجھتا ہے کہ خطے میں جاری تنازعات کے باوجود آبنائے ہُرمُز فوری کھلنی چاہیے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث شاندار کام کر رہا ہے، قطر پاکستان کی ثالثی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں اور خطے سے باہر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قطر مذاکرات کاری کے عمل میں بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن ثالثی کے لیے قطر کو پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔ قطر کا پہلے دن سے موقف ہے کہ کسی بھی تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے، مذاکراتی عمل پر یقین ہے اور ہم سفارتی حل کے حامی ہیں۔ اس سوال پر کہ ایران نے آبنائے ہُرمُز کی بندش کے خاتمے کو ایرانی ایٹمی تنازع کو موخر کرنے سے مشروط کیا ہے۔
ترجمان نے جواب دیا کہ وہ ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے’جامع سمجھوتے‘ کے حق میں ہے، قطر کی تشویش خطے کی سلامتی پر ہے کیونکہ ایرانی حملوں نے خطے کے استحکام پر سوالات کھڑے کردیے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران چاہتا ہے امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران چاہتا ہے امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے، انہوں نے ابھی ہمیں اطلاع دی کہ وہ تباہی کی حالت میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ ہم جلد از جلد آبنائے ہرمز کھول دیں، ایرانی اپنی قیادت کی صورتحال سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اُمید ہے وہ صورتحال سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
قبل ازیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، اسی لیے اب مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام امریکی حملوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز روس پہچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور عمان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا5 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر











































































































