تازہ ترین
آرٹیکل 35Aکے دفاع کیلئے ریاستی سرکار کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دلائل غیر تسلی بخش،جسٹس حسنین مسعودی

خبر اردو :
آرٹیکل 35Aکے دفاع کے حوالے سے ریاستی سرکار کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دلائل کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریاست کے ماہر قانون اور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس حسنین مسعودی نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کا پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے سپریم کورٹ میں متحد ہوکر ریاست کی خصوصی شناخت کا دفاع کریں۔
معروف ماہر قانون اور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس حسنین مسعودی نے بتایا کہ آرٹیکل 35Aکے دفاع کے حوالے سے ریاستی سرکار کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دلائل غیر تسلی بخش ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے ریاستی حکومت کو کیس کی پیروی کرنی چاہیے تھی اس طرح سے انہوں نے نہیں کی بلکہ ایسے دلائل پیش کئے جن کا تعلق دور دور تک کیس کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے کیس کے حوالے سے جو موقف سپریم کورٹ کے سامنے بیان کیا ہے وہ انتہائی غیرتسلی بخش ہے کیوں کہ آرٹیکل 35Aکا پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس آرٹیل 35Aکے حوالے سے جو دلائل پیش کئے گئے ہیں وہ غیر تسلی بخش ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کا تعلق ریاستی عوام کی حکومت یا محدود حکومت اور آئینی حقوق سے متعلق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کو سپریم کورٹ میں کیس کے حوالے سے صاف صاف کہہ دینا چاہیے تھا کہ اس کا تعلق یہاں کے پنچایتی،بلدیاتی انتخابات، سرکاری تقرریوں یا روزمرہ کے انتظامی معاملات سے نہیں ہے بلکہ یہ ریاستی عوام کے اُن آئینی حقوق کا معاملہ ہے جو آئین ہند میں ریاست کو حاصل ہیں اور جس کی بنیاد پر ریاست کو خصوصی پوزیشن کا درجہ حاصل ہے۔
جسٹس حسنین مسعودی نے بتایا کہ ریاست میں پنچایتی اور بلندیاتی انتخابات ہونے والے ہیں اور نئی دہلی کی طرف سے بحالی امن کے حوالے سے مذکرات کار کو بھی نامزد کیا جاچکا ہے تاہم سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس سے وابستہ جج صاحبان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ انہیں صرف کیس کے خلاف دائر کئے گئے دلائل کو سماعت کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کیس کے حوالے سے پیش کئے گئے دلائل انتہائی کمزور تھے جس کو محسوس کرتے ہوئے کیس سے جڑے بنچ نے بھی صحیح کہا کہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے کیس کو مؤخر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے کے بجائے عدالت میں کیس کی پیروی متحد ہوکر کریں تاکہ ریاست کی خصوصی اور منفرد شناخت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے ابھی تک آرٹیکل 35Aکے دفاع کی خاطر عرضیاں دائر نہیں کی اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ لوگ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع میں کتنے غیر سنجیدہ ہیں۔انہوں نے صاف کردیا کہ اگر آپ کو فٹبال میچ کھیلنا ہو تو آپ کو متعلقہ میدان میں ہی جانا پڑے گانہ کہ ٹینس کورٹ میں آپ فٹبال کھیل سکتے ہیں۔ کے این ایس
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































