دنیا
چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
بیجنگ، چین کے شمالی صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 90 مزدور ہلاک ہوگئے۔
چینی سرکاری ٹی وی ‘سی سی ٹی وی’ کے مطابق شمالی چین میں واقع کوئلے کی ایک کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 90 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں ملک کا سب سے مہلک ترین مائننگ حادثہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ شانسی کی اس کان میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ اب بھی 9 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ادارے ‘شینہوا’ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے ہمہ وقت ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے قانون کے مطابق ذمہ داران کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ چانگ ژی شہر میں واقع ‘لیوشینیو’ کوئلہ کان کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی سطح حد سے زیادہ بڑھنے کے باعث پیش آیا۔
مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ بیورو نے تصدیق کی ہے کہ 400 سے 500 افراد پر مشتمل امدادی ٹیمیں زمین کے نیچے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور صوبائی سطح کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب مائننگ کمپنی کے نمائندے نے اس صورتحال پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ چین میں حالیہ برسوں کے دوران دیگر ذرائع پر منتقل ہونے کی کوششوں کے باوجود کوئلہ توانائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، اور صوبہ شانسی ملک کا سب سے بڑا کوئلہ پیدا کرنے والا علاقہ ہے جو ملک کی کل پیداوار کے چوتھائی سے زیادہ حصے پر مشتمل ہے۔ چین میں مائننگ انڈسٹری کا سیفٹی ریکارڈ ماضی میں کافی خراب رہا ہے اور یہاں متعدد ہلاکت خیز حادثات پیش آ چکے ہیں۔ اگرچہ 2000 کی دہائی کے بعد سے حفاظتی انتظامات میں بہتری آئی ہے۔ لیکن حکومتی سختی کے باوجود ایسے واقعات کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ اس سے قبل 2023 میں بھی اندرونی منگولیا میں ایک کان بیٹھنے سے 53 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔
حکام کے مطابق یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام ساڑھے 7 بجے اس وقت ہوا جب 247 مزدور زمین کے نیچے کام کر رہے تھے۔ شینہوا نیوز کے مطابق ہفتے کی صبح 6 بجے تک کم از کم 201 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ دھماکے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران
تہران، ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق ایران پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں میں 260 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے ترجمان نے شہداء کی مجموعی تعداد واضح نہیں کی تاہم جنوبی ایران میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، برطانوی وزیراعظم
لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا اختتام ہے ہر وزیراعظم جب اقتدار کی مشعل تھامتا ہے تو وہ جانتا ہے ایک دن اسے یہ آگے منتقل کرنی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 6سال کے دوران لیبر پارٹی نے تاریخی شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا، دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
کیئراسٹارمر آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد اینڈی برنم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین
آبنائے ہرمز امریکہ کی شرارتوں کے خاتمے تک بند رہے گی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ کی شرارتوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے تاکہ اپنی ناکامی اور بے بسی کو چھپا سکے۔
بیان کے مطابق کوئی بھی بحری جہاز ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی ہمت نہیں کر سکا، اس لیے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے کے تحت خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے اردن کے الازرق فضائی اڈے پر موجود امریکی ایف-18 لڑاکا طیاروں کی پوزیشنز اور بڑے فوجی ساز و سامان کے ہینگرز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا7 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا6 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا5 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا6 days agoامریکی حملوں میں 14 افراد شہید، 78 زخمی ہوئے: ایرانی وزارتِ صحت










































































































