دنیا
اسد نے اسرائیل کے ساتھ شام میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

دمشق، شام کے خارجہ امور کے سربراہ اسد حسن الشیبانی نے منگل کو پیرس میں ایک اسرائیلی وفد کے ساتھ جنوبی شام میں تناؤ کو کم کرنے اور استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعانے اس کی اطلاع دی ہے۔ صنعا نے بتایا کہ مسٹر الشیبانی اور اسرائیلی وفد نے کشیدگی کو کم کرنے، شام کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی جو کئی دہائیوں سے سرحد پر نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات چیت میں ملک کے جنوب میں ایک متنازعہ علاقے سویدا صوبے میں جنگ بندی کی نگرانی کے طریقوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی یہ ملاقات شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینے کی وسیع تر سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔
مسٹر الشیبانی نے اس ماہ کے شروع میں عمان میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی اور شام میں امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک سے ملاقات کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، تینوں رہنماؤں نے ایک شامی-اردن-امریکی ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا جس کا مقصد سویدا جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لئے کوششوں کی حمایت کرنا اور ملک کے بحران کے جامع حل کی سمت میں کام کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دسمبر میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد، اسرائیل نے دونوں ممالک کے بفر زون میں فوج تعینات کر دی، جو اسرائیل کے زیر کنٹرول گولان ہائٹس اور شام کے درمیان ایک غیر فوجی علاقہ ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ایران
تہران، ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے آج آبنائے ہُرمُز عبور کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا کہ تجارتی جہازوں کے آبنائے ہُرمُز عبور کرنے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے 2 امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے نکالنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز پروجیکٹ فریڈم کے لیے بحیرہ عرب میں سرگرم ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
دنیا
چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے: امریکہ
تہران، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے زور دیا ہے کہ چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھولنے کی حمایت کرے، آبنائے ہرمز کا تنازع امریکہ ایران مذاکرات میں اہم معاملہ بن چکا ہے۔
ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جرمنی میں امریکی فوج کی کمی: چانسلر فریڈرک مرز نے امریکہ سے اختلافات کو کم اہم قرار دیدیا
برلن، جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو کم اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور امریکہ کے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔
فریڈرک مرز نے اپنے نئے بیان میں واضح کیا کہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ایران کے معاملے پر اختلافات سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکپ نے آئندہ 12 ماہ میں تقریباً 5,000 فوجیوں کو جرمنی سے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوج میں تقریباً 14 فیصد کمی ہو جائے گی۔ اس وقت جرمنی میں قریب 36,000 امریکی فوجی موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور مرز کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھی جب مرز نے ایران کے حوالے سے امریکی حکمتِ عملی پر تنقید کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے جرمنی سے فوج نکالنے کی دھمکی دی اور جس پر اب عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ اسی دوران یورپی یونین کی گاڑیوں پر نئے محصولات بھی عائد کر دیے گئے ہیں جس سے جرمنی متاثر ہو سکتا ہے۔ جرمن وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متوقع تھا اور یورپ کو اپنی سیکیورٹی کی ذمے داری خود اٹھانی چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اتحاد اس فیصلے کی تفصیلات جاننے کے لیے امریکہ سے رابطے میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ۔ا
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا7 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا7 days agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری











































































































