تازہ ترین
اٹل بہاری واجپائی کے دور میں ریاست نے ترقی کی ،جس کو مدنظر رکھ کے مفتی سعید نے بھاجپا کے ساتھ اتحاد کیا ، محبوبہ مفتی

خبر اردو :
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کو زہر پینے کے مترادف قرار دیا جبکہ میں نے ذاتی طور پر ان برسوں کے دوران بہت کچھ جھیلا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں ریاست جموں وکشمیرمیں ہر سو ترقی اور خوشحالی نظر آرہی تھی جس کو مدنظر رکھ کر ہی مرحوم مفتی محمد سعید نے نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ 2014میں سیاسی اتحاد قائم کیا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کو زہر پینے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ میں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ ان برسوں کے دوران بہت کچھ جھیلا۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے جموں میں پارٹی کے 19ویں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران کیا۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ 2014میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کرنا زہر پینے کے مترادف تھا لیکن ہم نے عوامی منڈیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ریاست کے تینوں خطوں کی ترقی و خوشحالی کی خاطر ان کے ساتھ اتحاد عمل میں لایا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں اگر چہ ریاست میں تعمیر و ترقی ، امن اور خوشحالی عیاں تھی تاہم بی جے پی کی موجودہ قیادت جس کی قیادت نریندر مودی کررہے ہیں، میں مجھے بہت کچھ جھیلنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اٹل بہاری واجپائی کا دور اقتدار ریاست جموں وکشمیر کے لیے ایک سنہری موقعہ تھا جس دوران ریاست میں تعمیر و ترقی کے علاوہ بحالی امن کے حوالے سے متعدد اقدامات اُٹھائے گئے جن کے اثرات زمینی سطح پر بغور دیکھے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں ریاست جموں وکشمیر میں ترقی نے ایک نئی رفتار پکڑ لی جبکہ اس دوران جنگجویانہ کارروائیوں پر کافی حد تک قابو پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ریاست اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے بحالی امن کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ریاست میں مکمل طور پر امن بحال کیا گیا جبکہ سرحدوں پر بھی اطمینان اور سکون کی کیفیت چھائی رہی۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ اس وقت ہم نے ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔
ہم نے اس دوران ریاست کے تینوں خطوں میں سڑکیں ، اسکول، کالج اور یونیورسٹیز تعمیر کیں جس کے اثرات زمینی سطح پر دیکھے گئے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر ہی مرحوم مفتی محمد سعید نے موجودہ بی جے پی کے ساتھ اشتراک کرکے ریاست میں تعمیر و ترقی اور امن کو یقینی بنانے کی خاطر اتحاد قائم کیا تاہم ان دو برسوں کے دوران مجھے بہت کچھ برداشت اور جھیلنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرنا ایک حساس معاملہ تھا۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کرنازہر پینے کے مترادف تھا لیکن ہم نے عوامی منڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے اور ریاست کے تینوں خطوں میں ترقی کو یقینی بنانے کی خاطر ایسا فیصلہ کیا۔
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان، خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا
تہران، ایران نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے سمندری ریڈیو چینلز پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان سے انخلا، امریکی بحری ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ اور خلیج فارس سے امریکی افواج کا انخلا امریکہ ایران معاہدے کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان شرائط پر عملدرآمد تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب نہ جائیں، ہدایت کی خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔
ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا بیان نسل کشی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی عام انتہاپسند کا بیان نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر کا سرکاری مؤقف ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے اسرائیلی حکومت مستقل جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کے امن واستحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری اسرائیلی پالیسیوں کا نوٹس لے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، سیز فائر آج شام مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگی۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آج مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت دونوں کے درمیان لبنان میں کشیدگی میں شدید اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فرانس کا لبنان پر حملے روکنے کیلئے امریکہ سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
پیرس، فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ لبنان میں جاری فوجی کارروائیاں بند کرے۔
ژاں نوئیل بارو نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ فرانس لبنان کی فوج کی مدد کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس حوالے سے حمایت کو متحرک کیا جا سکے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فرانس اس وقت تک اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی حمایت نہیں کرے گا جب تک تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس کی توقعات کے مطابق پیش رفت نہیں کرتے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے کہ فرانس کی منظوری کے بغیر سلامتی کونسل کی ایران پر پابندیاں ختم نہیں کی جا سکتیں۔ ان کے مطابق ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر خدشات دور ہونے تک خطے میں پائیدار استحکام ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اتحادی گروپوں کی حمایت سے متعلق خدشات ختم ہونے تک بھی خطے میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا اور اس صورتِ حال میں ایران کے طرزِ عمل اور پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے مطابق اس تمام صورتِ حال میں سب سے بڑا نقصان ایران کے عوام نے اٹھایا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنی موجودہ حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان1 day ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
































































































