دنیا
ایران میں احتجاجی مظاہرے 78 شہروں تک پھیل گئے، 19 افراد ہلاک، 990 گرفتار

تہران، ایران میں جاری احتجاجی مظاہرے 26 صوبوں کے 78 شہروں تک پھیل گئے ہیں جہاں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔
انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے ایچ آر اے این اے (ایچ آر اے این اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائرنگ کے واقعات میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے 990 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایچ آر اے این اے کے مطابق احتجاجی مظاہرے سخت سکیورٹی اقدامات اور پولیس و دیگر سکیورٹی اداروں کی اضافی تعیناتی کے باوجود مسلسل پھیل رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران میں جاری احتجاج مظاہرے نویں روز میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ جامعات کے طلبہ بھی احتجاجی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔
ایچ آر اے این اے کا کہنا ہے کہ مظاہروں کو کم کرنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فائرنگ، آنسو گیس کا استعمال اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں تاکہ احتجاج کے دائرہ کار کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ادھر حکومت نے احتجاج کا دباؤ کم کرنے کے لیے عوام کو آئندہ 4 ماہ تک 7 ڈالر ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قلیباف نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبات ضرور ماننے چاہیے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ملاقات کےلئے بےچین نہیں تھے بلکہ ایران تھا ہم 60 دن تک اپنی حکمت عملی کوجاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا ایک سینٹ بھی نہیں دیاجائے گا اس جنگ نے ایران کو مکمل طور پر کمزور اور تباہ کر دیا ہے ایران کے پاس اب کوئی فضائیہ، بحریہ، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار سسٹم نہیں بچا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کہتے ہیں ایران 4 ماہ پہلے کےمقابلے آج بہترحالت میں ہے، کیا کوئی ایسی جھوٹی بات کہہ کربچ سکتا ہے؟ لوگ اتنے بےوقوف ہو سکتے ہیں
امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے پر کھل کر گفتگو کی اور اسے امریکی سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا یہ نیا معاہدہ تہران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ عالمی معیشت کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ جہاز رانی کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے 60 روزہ مدت مقرر کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے باوجود کئی اہم اور حساس معاملات ابھی تک حل طلب ہیں، جن پر آئندہ ہونے والے مذاکرات کے اگلے ادوار میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان، خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا
تہران، ایران نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے سمندری ریڈیو چینلز پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان سے انخلا، امریکی بحری ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ اور خلیج فارس سے امریکی افواج کا انخلا امریکہ ایران معاہدے کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان شرائط پر عملدرآمد تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب نہ جائیں، ہدایت کی خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔
ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا بیان نسل کشی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی عام انتہاپسند کا بیان نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر کا سرکاری مؤقف ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے اسرائیلی حکومت مستقل جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کے امن واستحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری اسرائیلی پالیسیوں کا نوٹس لے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، سیز فائر آج شام مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگی۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آج مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت دونوں کے درمیان لبنان میں کشیدگی میں شدید اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان7 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا7 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
































































































