تازہ ترین
ایس ایس اے اساتذہ احتجاج :پولیس نے راج بھون مارچ بنایا ناکا م، کئی گرفتار

دنیا
امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
جنیوا، سوئس وزارت خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان آج برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے مشہور برگن اسٹاک ریزورٹ میں امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے ابتدائی مذاکرات آخری لمحات میں ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ سوئس وزارتِ خارجہ نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آج یہ طے شدہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
امریکی میڈیا اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہیں ہو سکی تھیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے اور وہ آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ تکنیکی مذاکرات جلد شروع کرنے کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد اب ان کا دورہ سوئٹزرلینڈ بھی منسوخ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حال ہی میں طے پانے والے اس مفاہمتی یادداشت کے نکات پر اب دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی مذاکرات علیحدہ سے ہوں گے، جس کے بعد حتمی بات چیت کا عمل آگے بڑھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تمہاری حفاظت ہمارے پیسوں سے ہوتی ہے، جے ڈی وینس نے اسرائیل کو آئینہ دکھا دیا
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کرنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے کچھ لوگ معاہدے اور کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کر رہے ہیں، ان کو تنقید سے پہلے حقائق دیکھنے چاہیے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کو پیغام ہے کہ تمہارے گھروں کی حفاظت امریکی ہتھیاروں سے ہوتی ہے، اسرائیل کی حفاظت امریکی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہوتی ہے، اسرائیل جن ہتھیاروں سے حفاظت کرتا ہے وہ امریکہ کے بنے ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے دو دنوں سے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا، وہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، اس کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ کچھ میڈیا کی جانب سے معاہدے کے شقوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، معاشی ریلیف کا انحصار ایران کے اپنے رویے پر ہے، ایران کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی دیکھا جائے گا، اس کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی ہوتی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو کمزور کر کے ان کا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ ’معاہدے کے مطابق 60 دنوں کا دورانیہ آج سے شروع ہوا ہے۔ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا بڑا ذخیرہ جنگ کے دوران تباہ کیا جا چکا ہے۔ معاہدے میں شامل ہے ایران ایسے ہتھیار یا میزائل نہیں بنائے گا جس سے دنیا کو خطرہ ہو۔
ایران کے پاس اب ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی دوبارہ کوشش نہ کرے۔
یہ بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ ایران خطے میں کالعدم تنظیموں کی مدد نہیں کرے گا۔ ایران کی معیشت بہت نیچے چلی گئی ہے ان کو پیسوں کی ضرورت ہے، اس کے رویے کو دیکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔‘
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران، عمان اور دیگر ممالک آبنائے ہرمز سے متعلق میکنزم بنائیں گے، آبی گزرگاہ کے ٹول اور دیگر معاملات فائنل ڈیل میں طے ہوں گے۔ امریکی نائب صدر نے بتایا کہ ایم او یو کے تحت حتمی مذاکرات کیلیے 60 دن آج سے شروع ہوگئے، معاہدے کے بعد کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ایران جب تک اپنا رویہ تبدیل نہیں کرے گا اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس کے رویے میں تبدیلی آئی تو یہ پورے خطے اور مشرق وسطیٰ کیلیے خوشخبری ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ امن کیلئے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کیلئے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین اپنےعزم پر قائم رہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں اضافے کو پسند کررہی ہیں، امریکہ کیلئے کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور فتح حاصل ہورہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہورہی، یہ جعلی خبر ہے، ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان،حزب اللہ،اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
اس سے قبل پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا’اگر دوسرے ممالک کے پاس بلیسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے پاس نہ ہونا کچھ حد تک غیر منصفانہ ہے‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے پاس میزائل ہیں تو متناسب حد تک ایران کے پاس بھی ان کا ہونا قابل قبول ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تقریباً چار ماہ طویل تنازع کے خاتمے کے بعد بھی خلیج میں اپنی فوجی موجودگی کچھ عرصے تک برقرار رکھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی


































































































