دنیا
ایلون مسک کی دولت کاحجم 750 ارب ڈالر سے متجاوز

واشنگٹن، دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی دولت کا حجم 750 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے اور وہ یہ سنگ میل عبور پر کرنے والے دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا حجم 16 دسمبر کو 600 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا تاہم امریکی عدالت کی جانب سے ٹیسلا میں ان کی تنخواہ 56 ارب ڈالر سے بڑھا کر 139 ارب ڈالر کرنے کے فیصلے کے بعد ان کی دولت میں بہت بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسک کی دولت کا مجموعی حجم دنیا کے دیگرامیرترین 3 افراد کی مجموعی دولت سے بھی بہت زیادہ ہے۔
لیری ایلیسن کی دولت 242.7 ارب ڈالر، لیری پیچ کی دولت 252.6 ارب ڈالر اور جیف بیزوز 239.4 ارب ڈالر ہے تاہم مسک کی دولت تینوں کی دولت سے زیادہ ہے جو بالترتیب دنیا کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے امیر ترین افراد ہیں۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ 2018 میں ٹیسلا نے مسک کو 56 ارب ڈالر تنخواہ کا پیکیج دیا تھا تاہم 2024 میں عدالت نے اس کو منسوخ کردیا تھا لیکن اب دسمبر 2025 میں ڈیلاور کی سپریم کورٹ نے پیکیج بحال کردیا، جس کے بعد ان کا پیکیج 139 ارب ڈالر ہوگیا۔
مسک کی تنخواہ میں ہونے والے بڑے اضافے کے بعد ان کی دولت کا حجم بھی بڑھ گیا ہے، اسپیس ایکس کی مالیت بھی 800 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور مسک کے پاس 42 فیصد حصص ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز سے تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں: صدر ٹرمپ
میری لینڈ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز غیر معمولی انداز میں گزرنے لگے ہیں اور تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز سے اتنے جہاز گزر رہے ہیں کہ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، جہاز گزرنے پر کمپنیاں بہت خوش ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اب 60 دنوں میں حتمی ڈیل کرنی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ساٹھ روز میں حتمی معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کریں گے، انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت میں حتمی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ ایسے اقدامات کرے گا جس سے ایران کو خوشی نہیں ہوگی اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ کرنا پڑے گا، حتمی ڈیل ہو جائے گی۔
جنگ بندی معاہدے پر ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یو اے ای کے صدر بہترین شخصیت ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے یوکرین جنگ پر بھی تبصرہ کیا اور بتایا کہ روس یوکرین جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں میں جنگ بندی ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے حوالے سے کہا کہ صدر شی جن پنگ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، اور میں بھی دوبارہ چین کا دورہ کروں گا، وہاں بڑی کانفرنس ہوگی، میں نے چین کے صدر کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مداخلت نہ کریں، انھوں نے میری بات مان لی اور مداخلت نہیں کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے: صدر ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں، پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا، رواں برس دوبارہ چین جاؤنگا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے تاہم ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور میں رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔
اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات ہیں۔
دوسری جانب امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز پر کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائی یقیناً ممکن ہے تاہم اس کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا3 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
جموں و کشمیر4 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے


































































































