تازہ ترین
برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا گورنر نے لیا جائزہ

خبراردو:
ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست خاص کر وادی میں برف باری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تفصیلی جائزہ لیا ۔ گورنر نے میٹنگ کے دوران افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو پانی، بجلی اور دیگر ضروریات زندگی بہم رکھنے کے لیے ہمہ وقت میدان میں متحرک رہیں۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران پر زور دیا کہ وہ وادی بھرمیں بجلی سپلائی کو جلد از جلد بحال کرا نے کے لیے ہنگامی اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ گورنر نے اس موقعے پر محکمہ تعمیرات عامہ کے سینئر افسران پر بھی زوردیا کہ وہ وادی کے شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں پر جمی برف کو ہٹانے میں ہنگامی بنیادوں پر اہلکاروں کو تعینات رکھیں تاکہ لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات پیش نہ آئیں۔گورنر نے اپنے صلاح کاروں اور چیف سیکرٹری کو ضروری خدمات کی بحالی کے حوالے سے لگاتار جانکاری حاصل کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بجلی سپلائی کی بحالی کا جائزہ لیتے ہوئے گورنر کو بتایا گیا کہ برفباری اور پیڑ اُکھڑ جانے کے نتیجے میں ٹرانسمیشن لائنوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور بحالیاتی کام شدو مد سے جاری ہے۔

اس موقعے پر محکمہ بجلی کے کمشنر سیکرٹری نے گورنر کو مطلع کیا کہ 90فیصد متاثرہ علاقوں میں اتوار کی شام تک بجلی سپلائی بحال کی جائے گی۔سڑ ک رابطوں کی بحالی کے جائزے کے دوران گورنر کو بتایاگیا کہ تمام بین ضلعی سڑکوں کو بحال کیا گیا ہے اور سری نگر جموں شاہراہ دوپہر تک بحال ہوگی ۔گورنر نے پرنسپل سیکرٹری فائنانس کو محکمہ بجلی اور تعمیرات عامہ کو خراب پڑے ٹرانسفارمروں کو ٹھیک کرنے اور برف ہٹانے کے کاموں کے لئے معقول رقومات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔ادھر گورنر نے جاری بورڈ امتحانات کے حوالے سے محکمہ تعلیم کو امتحانی مراکز میں گرمی کے معقول انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دنیا
ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور انقلاب کے راست میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
تہران، ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اتوار کے روز ایک سینئر ایرانی اہلکار نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صدر کے دفتر میں مواصلات کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے ایکس پر لکھا، “صدر پزشکیان عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس طرح ایرانی قوم اتحاد اور مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔”
یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب لندن میں مقیم میڈیا آؤٹ لیٹ ’ایران انٹرنیشنل‘ نے دن میں پہلے یہ رپورٹ دی تھی کہ مسٹر پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے دفتر میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
رپورٹ میں ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ اس خط میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی تنقید کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، آئی آرجی سی نے مؤثر طریقے سے حکومت کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور صدر و دیگر اعلیٰ حکام کو اہم فیصلہ سازی کے عمل سے دور کر دیا ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا2 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان































































































