ہندوستان
بی جے پی کی پالیسی جموں و کشمیر اور لداخ کے جذبات کے خلاف ہے: کھڑگے

نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی پالیسیاں جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کے خلاف ہیں اور انہوں نے جموں و کشمیر میں فوری اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے پیر کو کہاکہ ’’جموں کشمیر اور لداخ پر بی جے پی کی پالیسی نہ تو ’کشمیریت‘ کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی ’جمہوریت‘ کو برقرار رکھتی ہے۔ مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس قدم سے جموں و کشمیر کو مکمل طور پر مربوط کرنے، خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو روکنے میں مدد ملے گی، لیکن زمینی حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔
جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “2019 سے لے کر اب تک 683 مہلک دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں 258 سیکورٹی اہلکار شہید اور 170 شہری جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ خاص طور پر جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسری بار حلف لیا ہے، ریاست کے جموں خطے میں 25 دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں 15 فوجی شہید اور 27 زخمی ہو چکے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ ایک معمول بن گیا ہے۔
بے روزگاری کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہاکہ “جموں و کشمیر حکومت کے 65 فیصد محکموں میں بہت سی پوسٹیں خالی ہیں لیکن 2019 کے بعد سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی ہے اور ریاست میں بے روزگاری کی شرح 10 فیصد ہے، جس میں تشویشناک 18.3 فیصد بھی شامل ہے۔ سال 2021 میں نئی صنعتی پالیسی کے نفاذ کے باوجود صرف تین فیصد سرمایہ کاری ہی ہو سکی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزیراعظم ترقیاتی پیکج 2015 کے تحت 40 فیصد منصوبے زیر التوا ہیں۔ “اپریل 2015 سے مارچ 2019 کے درمیان جموں و کشمیر میں نیٹ اسٹیٹ ڈومیسٹک پروڈکٹ (این ایس ڈی پی) کی شرح نمو 13.28 فیصد تھی، جو 2019 سے کم ہو کر 8.73 فیصد رہ گئی ہے۔”
مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ’’جموں کشمیر اور لداخ کے لوگ معمول کے حالات کے لیے ترس رہے ہیں اور وہاں کے لوگوں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے اس درد کا اظہار کیا تھا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے مقرر کردہ وقت کی حد کے مطابق انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام اپنے نمائندے منتخب کر سکیں، اپنے آئینی حقوق محفوظ کر سکیں اور ‘بیوروکریسی کی حکمرانی’ کے اس نظام کا مکمل خاتمہ کر سکیں۔ کانگریس ان خطوں کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، جو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
پیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
نئی دہلی، کانگریس جنرل سکریٹری نیز رکنِ پارلیمنٹ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کونشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 152 پیپر لیک ہونے کے باوجود کسی کو سزا نہیں ملی اور اس کی ذمہ داری مسٹر مودی کو لینی چاہیے محترمہ واڈرا نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جمہوریت کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکومت کے ارکانِ پارلیمنٹ ہی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ چلانے میں ناکام رہی ہے اور نوجوانوں کے جائز مطالبات کو دبانے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ہر کامیابی کا سہرا اپنے سر لیتے ہیں لیکن پیپر لیک جیسے سنگین معاملات کی ذمہ داری لینے سے بچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 152 پیپر لیک ہونے کے باوجود کسی گنہگار کو سزا نہیں ملی، اس لیے وزیرِ اعظم مودی کو اس کی جواب دہی قبول کرنی چاہیے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
دھرمیندر پردھان کے استعفے پر اپوزیشن کا اصرار، ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی
نئی دہلی،
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور نیٹ یو جی (NEET-UG) پرچہ لیک معاملے پر بحث کے مطالبے پر اپوزیشن نے مسلسل چوتھے دن بھی جمعرات کو راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ کیا، جس کے باعث تین مرتبہ کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے چار دن گزر چکے ہیں، لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس مسئلے پر جاری تعطل کے باعث ابتدائی چاروں دن کی کارروائی ہنگامے کی نذر ہو گئی۔
سہ پہر تین بجے جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو نائب چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف ملّیکار جن کھرگے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ اس پر مسٹر کھرگے نے ایک تحریری بیان پڑھتے ہوئے کہاکہ”ملک کو زندہ رکھنے کے لیے چاہے ہمیں اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے، ہم اپنا دل اور اپنی جان سب کچھ قربان کر دیں گے، لیکن ملک سے ناانصافی ختم کرنے کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ یہ خاموشی صرف چند لمحوں کی ہے…”
وہ ابھی اپنی بات مکمل بھی نہیں کر پائے تھے کہ نائب چیئرمین نے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف نہ تو ایوان کی کارروائی چلانے کی بات کر رہے ہیں اور نہ ہی بحث کی، بلکہ وہ ایک تحریری بیان پڑھ کر بحث کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ان کے یہ کہتے ہی اپوزیشن ارکان نے بلند آواز میں نعرے بازی شروع کر دی، جبکہ حکمراں اتحاد کے ارکان نے بھی اس کا جواب دیا۔ ایوان میں شدید ہنگامہ اور بدنظمی کی صورتحال پیدا ہونے پر نائب چیئرمین نے کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی۔
اس سے قبل بھی اسی معاملے پر کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے اور پھر سہ پہر دو بجے تک ملتوی کی گئی تھی۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ متعدد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی برطرفی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاہاتھوں میں تختیاں اور بینر لے کر نعرے بازی کر رہے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ مسٹر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کے سامنے جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں محترمہ گاندھی اور مسٹر کھرگے کے علاوہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی، محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینو گوپال، گورو گگوئی، کے سریش، مانیکم ٹیگور، عمران پرتاپ گڑھی، ایس پی کے الھلیش یادو، محترمہ سپریا سلے (این سی پی-شرد)، سوگت رائے اور ساکیت گوکھلے (ترنمول کانگریس) نیز دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا7 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا7 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا7 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا7 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان7 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا7 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ











































































































