جموں و کشمیر
جموں خطے میں ممکنہ دراندازی کے خدشے پر انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

جموں، جموں خطے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی ممکنہ دراندازی سے متعلق خفیہ اطلاعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق گھنے کہرے اور سخت موسمی حالات کے دوران دراندازی کے خدشے کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحقہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن انجام دیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور فوج کے جوان مشترکہ طور پر جموں، کٹھوعہ، سانبہ، راجوری اور کشتواڑ اضلاع کے مختلف حساس علاقوں میں تلاشی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کو گزشتہ دو دنوں کے دوران کٹھوعہ-سانبہ-جموں سیکٹر میں ہیرانگر، گھگوال، رام گڑھ اور اکھنور کے سامنے سرحد پار لانچ پیڈز پر مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ان اطلاعات کی بنیاد پر کٹھوعہ ضلع کے بوبیہ بارڈر آؤٹ پوسٹ، ٹپن، مریڈ، پہاڑپور، پنسر، منیاری، ترنہ نالہ، بین نالہ، کشن پور کنڈی، چک چھبے، ڈولکا سمیال اور رخِ سرکار سمیت متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔ اسی طرح سانبہ ضلع میں بابر نالہ، پلورہ، تریال، مانسر اور چلہ ڈنگا جبکہ اکھنور سیکٹر کے پرگوال اور ملحقہ علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز نے سخت نگرانی اور تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں نہ صرف ممکنہ دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں بلکہ علاقے میں مجموعی سکیورٹی اور ایریا ڈومینیشن کو یقینی بنانے کا بھی حصہ ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب گھنا کہرا دہشت گرد عناصر کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
راجوری ضلع میں بھی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ منصوبے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔
دریں اثنا، کشتواڑ ضلع کے چھاترو جنگلاتی علاقے اور قریبی دیہات میں مسلسل دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے درجن سے زائد جنگلاتی دیہات میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی بھی مشتبہ شخص سے براہِ راست رابطہ یا مقابلہ نہیں ہوا تھا۔
سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ جموں خطے میں امن و امان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے فورسز پوری طرح مستعد ہیں اور صورتحال پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ۔
جموں و کشمیر
جموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
جموں، جموں کے ستواری علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے بیسمنٹ میں پیر کے روز 21 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش مشتبہ حالات میں برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اصل میں گجرات کی رہنے والی ایک لڑکی آج صبح ستواری علاقے کے ایک نجی ہوٹل کے بیسمنٹ میں مردہ پائی گئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جے ڈی اے کی کارروائی، جموں میں رنگ روڈ کے قریب 15 سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچے مسمار
جموں، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کوریڈور کے ساتھ 15 سے زائد غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر مجاز تعمیرات کو روکنے اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رنگ روڈ کوریڈور پر مسماری کی ایک بڑی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران، 15 سے زائد ایسی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا جو متعلقہ حکام سے ضروری بلڈنگ پرمیشن حاصل کیے بغیر کھڑی کی گئی تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمارتیں منظور شدہ لینڈ یوز پالیسی اور بلڈنگ قوانین کی صریح خلاف ورزی تھیں۔” ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر مجاز تعمیرات عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔ ان میں سے کئی ڈھانچے یا تو تعمیراتی طور پر کمزور تھے یا انہوں نے حساس علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا، جس سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر قریبی رہائشی اور تجارتی مراکز کے لیے۔
مسماری کی یہ کارروائی جے ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دی، تاکہ مہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے گئے تھے تاکہ انہیں ضوابط کی تعمیل کا مناسب موقع مل سکے۔ اتھارٹی نے جموں میں منظم ترقی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی اصولوں کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ضروری اجازت نامے حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’غیر مجاز تعمیرات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں اور شہر کی منظم ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔” ترجمان نے مزید واضح کیا کہ جے ڈی اے مستقبل میں بھی ایسی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے 15 کور کی کمان سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی
سرینگر، فوج کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سرینگر میں قائم 15 کور کی کمان سنبھالنے کے ایک دن بعد لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے جمعہ کے روز فوج کی 15 کور، جسے چنار کور بھی کہا جاتا ہے، کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو کی جگہ لی، جنہوں نے اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
سرینگر میں قائم فوج کی 15 کور کشمیر وادی میں فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی اور اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoفلسطین میں غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات، سیاسی عمل دوبارہ شروع
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو









































































































