تازہ ترین
جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،مزید2اموات

پونچھ میں پہلی ہلاکت
موت کے3 روز بعد سرینگر کے شہری کا ٹیسٹ مثبت،متوفین کی تعداد90ہوگئی
سرینگر:جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کا قہر جاری رہنے کے بیچ خطے میں مزید 2اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔موت کے3 روز بعد سرینگر کے 75سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ جمعرات کو مثبت آگیا جبکہ پونچھ کے 57سالہ شہری کی ’جی ایم سی جموں‘ میں انتقال کرگیا اور یہ ضلعے میں پہلی ہلاکت ہے۔
اس طرح جموں وکشمیر میں اموات کی تعداد بڑھ کر90ہوگئی جن میں وادی کشمیر میں 79اور جموں میں 11ہلاکتیں ہوئیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر میں مہلک وائرس (کووڈ۔19) سے مزید 2ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔اس سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق موت کے 3 روز بعد سرینگر کے 75سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ جمعرات کو مثبت آگیا۔
مذکورہ شہری مہجور نگر علاقے کا رہنے والا تھا۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو22جون کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اْسی دن اْس کا کورونا کیلئے نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب مثبت آئی ہے۔مذکورہ شہری23جون کو انتقال کرگیا۔ ادھرکورونا وائرس میں مبتلا ضلع پونچھ کے 57 سالہ شخص کی میڈ یکل کالج واسپتال جموں میں موت ہوئی ہے۔
یہ ضلع پونچھ کے کسی شہری کی کورونا سے ہونے والی پہلی موت ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے مڑاہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا شخص، جو کہ حال ہی میں راجستھان سے لوٹا تھا اور اسے کورونا مثبت پایا گیا تھا، میڈیکل کالج جموں میں گزشتہ شب لقمہ اجل بن گیا۔چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر غلام احمد نے مذکورہ شہری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوروناکی وجہ سے ہی جاں بحق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل اس کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا کہ پانچ روز قبل سانبہ کے ایک کورنٹائن سینٹر سے ایک57 سالہ شخص کو یہاں لایا گیا تھا جس کی موت ہوئی۔انہوں نے بھی کہا کہ متوفی شخص ذیابیطس کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھا۔
اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر90 ہوگئی ہے جن میں سے79 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 11 جموں کے باشندے ہیں۔وادی کشمیر میں ضلع سری گر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ22 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 13 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں 11، شوپیاں میں 10، اننت ناگ میں 7، بڈگام میں 6، کپوارہ میں 5، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر زندگی کی جنگ ہا گیا۔
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستانی دعوے کو مسترد کیا
نئی دہلی، ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستان کے دعوے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک سرحد پار دہشت گردی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان کا خراب ریکارڈ اس کی اس طرح کی منافقانہ اور مایوس کن کوششوں کو مزید کھوکھلا بناتا ہے۔
ترجمان نے کہا، “جو ملک دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ کسی بھی تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں اس کا خراب ریکارڈ ایسی مایوس کن کوششوں کو اور بھی زیادہ کھوکھلا بنا دیتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں وادیِ سندھ کی تہذیب کو مشترکہ ورثہ قرار دیا تھا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ اس سے بپھرا ہوا پاکستان اس کے بعد سے مسلسل اس معاملے میں نئے نئے ہتھکنڈوں سے ہندستان کو گھیرنے کی کوششوں میں لگا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا7 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج







































































































