جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سابق زونل ایجوکیشن افسر، چار دیگر کے خلاف سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر چارج شیٹ درج

سری نگر، جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے 2007 سے 2010 کے دوران ایجوکیشن زون کنزر میں تعینات اس وقت کے انچارج زونل ایجوکیشن افسر (زڈ ای او) اور دیگر اہلکاروں کے ذریعہ 26.87 لاکھ روپے کے غلط استعمال سے متعلق ایک معاملے میں خصوصی جج انسداد بدعنوانی عدالت بارہمولہ کے سامنے چارج شیٹ داخل کی ہے۔
بیورو کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو کی طرف سے اپریل 2007 سے مارچ 2012 کی مدت کے لیے زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر کے دفتر کے اکاؤنٹس کے خصوصی آڈٹ اور انسپکشن سے متعلق ایک آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر ایک ویریفکیشن کی گئی جو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انسپکشن کشمیر کے دفتر کے افسران کی ایک ٹیم نے انجام دی’۔انہوں نے کہا کہ محکمے کی طرف سے کئے گئے معائنہ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہواتھا جس کے بعد آڈٹ رپورٹ چیف کمشنر برائے ایجوکیشن افسر کو بھیجی گئی’۔
بیان میں کہا گیا: ‘ ویریفکیشن سے انکشاف ہوا کہ ایجوکیشن زون کنزر کو 2007 سے 2010 کی مدت کے دوران اس وقت کے زڈ ای او کنزر اور دیگر عہدیداروں نے مختلف ذرائع اور طریقوں کے ذریعے حاصل کیے گئے فنڈز میں بڑے پیمانے پر غبن کیا ہے جس میں فرضی بلوں/ڈبل ڈرال، جعلی واؤچرز وغیرہ شامل ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘بعد ازاں ویریفکیشن کے اختتام پر متعلقہ دفعات کے تحت اس کے وقت کے زڈ ای او اور دفتر میں کام کرنے والے دیگر اہلکاروں کے خلاف ایک ایف آئی آر زیر نمبر 1/2025 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی’۔ان کا کہنا ہے: ‘تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم سرکاری ملازمین نے مختلف طریقوں سے مختلف ‘ہیڈز’ میں غبن کیا تھا’۔
موصوف ترجمان نے بتایا: ‘ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم سرکاری ملازمین نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے سرکاری عہدوں اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور بے ایمانی کے ذریعے 26 لاکھ 87 ہزار 3 سو 7 روپیوں کے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے اور اس طرح اپنے آپ کو غیر مناسب مالی فائدے پہنچا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے’۔
بیان میں کہا گیا: ‘ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم سرکاری ملازمین نے مالیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے، فرضی بل بنائے ہیں، جعلی واؤچرز دکھا کر فنڈز میں خورد برد کی ہے، بلوں کے اخراجات کے گوشوارے اور اخراجات کا درست ریکارڈ رکھنے میں ناکام رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سرکاری ملازمین کے خلاف انسداد بدعنوانی کی عدالت بارہمولہ میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔
جن کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ان میں عبدالحمید (اس وقت کے انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر، اب ریٹائرڈ) ولد سلطان محمد ساکن گنڈی گجراں کرناہ، کپواڑہ، موجودہ عثمان آباد، سری نگر؛ ہلال احمد میر (اس وقت زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر کے دفتر میں سینئر اسسٹنٹ، اب ریٹائرڈ) ولد سیف الدین میر ساکن ماموسہ پٹن، ضلع بارہمولہ، نور محمد پارے (اس وقت کے انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر، اب ریٹائرڈ) ولد محمد رمضان پارے ساکن ناربل، موجودہ کرمانی آباد لاوے پورہ، سری نگر،نذیر احمد راتھر (اس وقت کے ہیڈ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل سکول گونی پورہ، ایجوکیشن زون کنزرڈر/سری نگر) واری پورہ تحصیل کوارہامہ، ضلع بارہمولہ اور محمد یوسف وانی (اس وقت کے ہیڈ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل سکول ساگری بٹ پورہ آف ایجوکیشن زون کنزر، اب ریٹائرڈ) ولد عبدالاحد وانی ساکن کنزر، ضلع بارہمولہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ملزم سرکاری ملازمین کو حراست میں لے کر معزز عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں عدالت نے ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا۔
عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 30 اگست 2025 مقرر کی ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
سری نگر ہوائی اڈے نے ہفتے میں دو دن پروازیں بند رکھنے کا منصوبہ واپس لیا
سری نگر، سری نگر ہوائی اڈے نے ہر پیر اور منگل کو مسافر پروازوں کو معطل رکھنے کا اپنا مجوزہ منصوبہ واپس لے لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس سال ایئرفیلڈ کو پوری طرح بند نہیں رکھا جائے گا۔
جولائی سے شروع ہونے والے ہفتوں کے لیے کشمیر کے واحد سویلین ہوائی اڈے کو بند کرنے کے اس معلوماتی منصوبے سے وادی میں کافی تشویش پیدا ہو گئی تھی۔
سری نگر ائیرپورٹ نے ‘ایکس’ پر ہفتے کے روز جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ فلائٹ آپریشن تمام دنوں میں جاری رہے گا۔
یومیہ پروازوں کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا، جبکہ رات کے وقت رن وے کی دیکھ بھال اور مرمت (مینٹیننس) کا کام اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ ایئر لائنز موجودہ آپریشنل اوقات کے حساب سے اپنے طے شدہ شیڈول میں تبدیلیاں کرتی رہیں گی۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا، “پیر اور منگل کو پورے رن وے کو بند کرنے کے بارے میں پہلے جو نوٹام (نوٹس ٹو ایئرمین) جاری کیا گیا تھا، اسے اب واپس لیا جا رہا ہے۔” اس کے ساتھ ہی مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے اپنی پرواز کی صورتحال (اسٹیٹس) چیک کرتے رہیں اور کسی بھی اپڈیٹ کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب ائیرپورٹ حکام نے جولائی سے ستمبر تک ہفتے میں دو دن رن وے بند رکھنے کی تجویز دی تھی۔ اس تجویز سے کشمیر میں تشویش اس لیے زیادہ تھی کیونکہ یہ وقت سیاحوں کی آمد کے عروج (پیک سیزن) اور سالانہ امرناتھ یاترا کے وقت کے ساتھ میل کھاتا ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
آکاشوانی سری نگر نے خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 نشریات کا افتتاح کیا
سری نگر، جموں و کشمیر میں آکاشوانی کے سری نگر مرکز نے جمعہ کو سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے گئے جدید ترین براڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔
حکام نے بتایا کہ اس خصوصی سہولت کا قیام یاترا کے پورے دورانیے میں دنیا بھر کے یاتریوں اور عقیدت مندوں کو بلا رکاوٹ اعلیٰ معیار کی ریڈیو اور ڈیجیٹل نشریاتی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
اس خصوصی اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح آکاشوانی سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انجینئرنگ) اور دفتر کے سربراہ گربندر سنگھ نے پروگرام ہیڈ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام) غلام رسول اخون، پروگرام ایگزیکٹو سریش چند مینا اور انجینئرنگ و پروگرام شعبوں کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں انجام دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گربندر سنگھ نے شری امرناتھ جی یاترا سے متعلق خصوصی نشریات کو ایک منفرد نشریاتی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشریاتی سروس بالتال اور پہلگام، دونوں یاترا راستوں کا احاطہ کرتی ہے۔
انہوں نے اس خصوصی اسٹوڈیو کو یاترا کی نشریات کے میدان میں ایک اہم تکنیکی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاترا سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کے فائدے کے لیے اعلیٰ معیار کی نشریات کو یقینی بنانے کی غرض سے جدید ترین ڈیجیٹل آڈیو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
گربندر سنگھ نے بتایا کہ خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 کی نشریات 103.7 میگا ہرٹز ایف ایم بالتال، 100.1 میگا ہرٹز ایف ایم پہلگام، ویوز اوور دی ٹاپ پلیٹ فارم، ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروسز، نیوز آن اے آئی آر کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز، نیز آکاشوانی آرادھنا چینل پر دستیاب ہوں گی۔
یو این آئی۔ اے ایم
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
































































































