دنیا
جنوبی فلپائن میں فیری ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

منیلا، جنوبی فلپائن کے صوبہ باسیلان کے قریب پیر کی علی الصبح ایک بین جزیرہ فیری کشتی ڈوبنے کے بعد کم از کم 15 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ 28 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق اس کشتی میں 350 سے زائد مسافر اور عملہ سوار تھا۔
فلپائن کوسٹ گارڈ (پی سی جی) کے کمانڈر رومیل دوا نے بتایا کہ کم از کم 316 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
پی سی جی کے مطابق ایم/وی تریشا کیرسٹن 3 زامبوانگا سٹی سے صوبہ سولو کے جولو جزیرے کی جانب روانہ تھی کہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سے قبل سولو سمندر میں واقع حدجی مہتامد کے علاقے بلوک-بلوک جزیرے کے قریب غرق ہو گئی۔
پی سی جی کے سربراہ ایڈمرل رونی گِل گاون نے منیلا میں صحافیوں کو بتایا کہ کشتی اتوار کی شب مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر زامبوانگا سٹی کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’’تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار نہیں تھے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 350 مسافروں کی تھی اور کپتان کے بیان کے مطابق کشتی پر سوار مسافروں کی اصل تعداد 332 تھی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی جی نے واقعے پر فوری کارروائی کی اور خطے میں موجود تمام امدادی وسائل کو بچاؤ کارروائی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایڈمرل گاون کے مطابق، جانی نقصان ہوا ہے، تاہم تفصیلات ابھی حتمی نہیں ہیں۔
ان کے مطابق کشتی ڈوبنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م ع
دنیا
پروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈ لاک ہے، عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر تازہ ٹویٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات یہ واضح کرتے ہیں کہ کسی سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں ہے۔
عباس عراقچی نے لکھا کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایسے میں امریکہ کو چاہیے کہ وہ بدخواہوں کی وجہ سے دوبارہ کسی دلدل میں گھسیٹے جانے سے ہوشیار رہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال کے پیشِ نظر یہی احتیاط متحدہ عرب امارات کو بھی برتنی چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا آبنائے ہرمز کے سلسلے میں نئی امریکی منصوبہ بندی سے متعلق کہنا تھا کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈ لاک‘ ہے۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ پاکستان کی ثالثی میں جو مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس منصوبے سے اس میں ایک بار پھر ڈیڈ لاک واقع ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کا ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے یا خطرے میں موجود تجارتی جہازوں کو گائیڈ اور اسکاٹ کرے گی، تاکہ وہ محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزر سکیں۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آئل روٹ ہے اور یہاں کشیدگی کے باعث ہزاروں جہاز متاثر ہوئے، امریکی منصوبے کا مقصد آزادانہ جہاز رانی بحال کرنا ہے، امریکا کا الزام ہے کہ اس نے جہازوں پر حملے کیے، راستے محدود کیے یا کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پروجیکٹ فریڈم اس صورت حال کے جواب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت امریکی بحری جہاز (ڈسٹرائرز) تجارتی جہازوں کے ساتھ چلیں گے، فضائی نگرانی، ڈرونز اور میزائل دفاعی نظام استعمال ہوگا، اور ہزاروں امریکی فوجی اور درجنوں جنگی وسائل تعینات کیے جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا پچاس سال پہلے محسوس کرتے تھے۔
واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتہ چل جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، چین کا دورہ اہم ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے 159 جہاز ڈبو دیے، میری تو خواہش تھی کہ ان پر قبضہ کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویت نام میں ہم نے 19 سال گزارے، کوریا میں سات سال گزارے، اب ایران کے معاملے میں لوگ کہتے ہیں کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہوگئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
6 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ
واشنگٹن، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایڈمرل کوپر نے کہا ہے کہ 6 ایرانی کشتیوں کو تباہ کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل کوپر کا کہنا ہے کہ ایرانی کشتیوں پر حملے اپاچی، سی ہاک ہیلی کاپٹرز سے کیے گئے۔
امریکہ حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ایک راستہ صاف کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوجی عہدیدار نے امریکی ایڈمرل کا ایرانی کشتیوں کو ڈبونے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
جموں و کشمیر1 day agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا4 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف








































































































