دنیا
خالدہ ضیاء کی تدفین بدھ کے روز ڈھاکہ میں متوقع ، ایک عہد کا اختتام

ڈھاکہ ، بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کی آخری رسومات بدھ کے روز دارالحکومت کے مانک میاں ایونیو میں متوقع ہیں ۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن صلاح الدین احمد نے بتایا کہ امکان ہے کہ خالدہ ضیاء کی نمازجنازہ بدھ کے روز ڈھاکہ کے مانک میاں ایونیو میں ادا کی جائے گی ۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد منگل کے روز وفات پا گئیں۔ ان کی عمر 80 سال تھی ۔
بیگم ضیاء کی قیادت والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔ وہ آج صبح 6 بجے ڈھاکہ کے ایور کیئر اسپتال میں انتقال کر گئیں جہاں وہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے زیر علاج تھیں ۔
پارٹی حکام نے بتایا کہ بیگم ضیاء کو دل اور پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن کی وجہ سے 23 نومبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ انہیں نمونیا بھی تھا اور حالیہ دنوں میں ان کی حالت بگڑ رہی تھی ۔
ایک بیان میں ، بی این پی نے کہا: “بی این پی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء آج صبح چھ بجے نماز فجرکے فورا بعد انتقال کر گئیں ۔ ان کی موت سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔ امکان ہے کہ ان کی رحلت سے پارٹی کو انتخابی مہم میں مدد ملے گی کیونکہ متوقع طور پر مرحوم رہنما کے لیے رائے دہندگان کی ہمدردی میں اضافہ ہوگا ۔ ان کے شوہر ، جنرل ضیاء الرحمٰن ، ایک مجاہد آزادی اور ملک کے سابق فوجی حکمران تھے ۔
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیاء 1991 میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی فتح کے بعد اقتدار میں آئیں ۔ انہوں نے تین بار وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ ملک کی سیاسی تاریخ کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک تھیں۔ بطور وزیر اعظم ان کی پہلی میعاد مارچ 1991 سے فروری 1996 تک تھی ، دوسری میعاد فروری 1996 کے بعد چند ہفتوں تک جاری رہی اور تیسری میعاد اکتوبر 2001 سے اکتوبر 2006 تک رہی ۔
بیگم ضیاء کو 2018 میں اپنی حریف شیخ حسینہ کے دور حکومت میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ انہیں گزشتہ سال بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کے بعد رہا کیا گیا تھا جس نے محترمہ حسینہ کو ہندوستان میں جلاوطنی پر مجبور کر دیا تھا ۔
بی این پی اقتدار میں واپس آنے کی تیاری کر رہی ہے اور پارٹی کے رہنماؤں نے اشارہ دیا ہے کہ اگر پارٹی آئندہ انتخابات جیت جاتی ہے تو بیگم ضیاء کے بیٹے طارق رحمان کے قومی قیادت سنبھالنے کی توقع ہے ۔
60 سالہ طارق رحمان لندن میں 17 سال کی رضاکارانہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش واپس آئے ہیں ۔
ان کی موت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈھاکہ میں ہندوستان کی سابق ہائی کمشنر ریوا گنگولی داس نے یو این آئی کو بتایا ، “یہ ایک دور کا خاتمہ ہے ۔ جب وہ اپوزیشن میں تھیں تب بھی ہم نے ان کے ساتھ کام کیا ہے ۔ محترمہ داس نے کہا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھیں اور ہندوستان آئی تھیں تب بھی نئی دہلی نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا ۔
جلاوطن بنگلہ دیشی شاعر اور مصنفہ تسلیمہ نسرین نے یو این آئی کو بتایا ، “بیگم ضیاء کا عروج بہت کم وقت میں ہوا ، وہ ایک سادہ گھریلو خاتون سے ملک کی وزیر اعظم بنیں ۔ ان کی زندگی میں جیل میں گزارے گئے دو برسوں کے علاوہ کسی چیز کی کمی نہیں تھی ۔
“بیگم ضیاء نے میری بہت سی کتابوں پر پابندی لگا دی تھی جس کی شروعات ‘لجا’ سے ہوئی تھی ۔ کیا اب وہ پابندیاں ختم ہو جائیں گی ”
ایوارڈ یافتہ مصنفہ تسلیمہ نے پیش گوئی کی کہ ان کا بیٹا طارق رحمان الیکشن جیت جائے گا ۔
“مجھے نہیں معلوم کہ یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا یا نہیں ۔” لیکن کم از کم بنگلہ دیش میں جو افراتفری ہم دیکھ رہے ہیں وہ ختم ہو جائے گی ۔
یو این آئی۔ ایم جے۔ایس وائی
دنیا
برطانیہ میں دو ٹرینوں کے تصادم میں ایک ہلاک، 89 زخمی
لندن، جنوبی انگلینڈ میں بیڈفورڈ کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 89 افراد زخمی ہو گئے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل حکام نے اس حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا، “33 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک تھی۔ 56 دیگر افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹوں کے باعث طبی امداد فراہم کی گئی۔” انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایک ٹرین کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ملاقات کےلئے بےچین نہیں تھے بلکہ ایران تھا ہم 60 دن تک اپنی حکمت عملی کوجاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا ایک سینٹ بھی نہیں دیاجائے گا اس جنگ نے ایران کو مکمل طور پر کمزور اور تباہ کر دیا ہے ایران کے پاس اب کوئی فضائیہ، بحریہ، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار سسٹم نہیں بچا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کہتے ہیں ایران 4 ماہ پہلے کےمقابلے آج بہترحالت میں ہے، کیا کوئی ایسی جھوٹی بات کہہ کربچ سکتا ہے؟ لوگ اتنے بےوقوف ہو سکتے ہیں
امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے پر کھل کر گفتگو کی اور اسے امریکی سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا یہ نیا معاہدہ تہران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ عالمی معیشت کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ جہاز رانی کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے 60 روزہ مدت مقرر کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے باوجود کئی اہم اور حساس معاملات ابھی تک حل طلب ہیں، جن پر آئندہ ہونے والے مذاکرات کے اگلے ادوار میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان، خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا
تہران، ایران نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے سمندری ریڈیو چینلز پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان سے انخلا، امریکی بحری ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ اور خلیج فارس سے امریکی افواج کا انخلا امریکہ ایران معاہدے کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان شرائط پر عملدرآمد تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب نہ جائیں، ہدایت کی خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔
ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان7 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
































































































