تازہ ترین
خطہ چناب کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری، 4 لقمہ اجل، 7کی حالت نازک

خبراردو:
صوبہ جموں کے ڈوڈہ ضلع میں سنیچر صبح کو اُس وقت غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی اور چاروں اور صف ماتم بچھ گئی جب گنگال سے بھلیسہ جارہی ایک مسافر بردار گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4افرادازجان جبکہ 7دیگر بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں طبی علاج و معالجے کی خاطر نزدیکی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ گنگال سے بھلیسہ جارہی ایک مسافر بردار گاڑی زیر نمبر JK06-4986کالاجگاسر کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری ۔ انہوں نے بتایا گاڑی جونہی ڈرائیور کے قابو سے بے قابو ہوئی تو اس نے گہری کھائی میں جانے سے قبل درجنوں پلٹیاں کھائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مرد و خواتین مسافروں کی طرف سے شور و غل مچ گیاجس کے نتیجے میں یہاں کہرام بپا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران 4مسافر از جان ہوئے جن کی شناخت 30سالہ اوشا دیوی زوجہ سکھ دیو ساکن سرو کھل جگاسر، 16سالہ مبارک حسین ولد شاہ دین ساکن النی، 22سالہ سپنا دیوی زوجہ چمن لعل ساکن سرو کھل جگاسر اور 30سالہ پوترا دیوی دختر امر چند ساکن جگاسر کے بطور ہوئی۔
حادثے کے فوراً بعد ہی ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے راحت کاری کا آغاز کردیا۔ اس دوران یہاں ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے پہنچ کر راحت کاری کے کام کی نگرانی کی جس دوران یہاں زخمیوں کو علاج و معالجے کی خاطر ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا کیا۔ ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک زہیب پاٹیگرو نے حادثے سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر کی صبح کالاجگاسر کے مقام پر گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4افراد موقعے پر ہی از جان ہوئے جبکہ دیگر 7افراد بری طرح زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کی خاطر ہسپتال پہنچایا گیا۔
ادھر ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ہی رسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راحت کاری کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے واردات پر روانہ کردی گئی ہے جو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے مسافروں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جبکہ بعض زخمیوں کو بہتر علاج و معالجے کی خاطر ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں داخل کرایا گیا۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
































































































