تازہ ترین
رفیع آباد جھڑپ میں مارے گئے جنگجوؤں میں سے ایک لنگیٹ کا لاپتہ نوجوان شامل ، اہلخانہ نے کیا دعویٰ کرتے

خبر اردو :
رفیع آباد جھڑپ میں مارے گئے جنگجوؤں میں سے لنگیٹ کا لاپتہ نوجوان شامل ہونے کا اہلخانہ نے دعویٰ کرتے ہوئے نعش کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شمالی کشمیر کے رفیع آباد کے جنگلات میں 8اگست کوفورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے 5جنگجوؤں میں سے ایک کے متعلق لنگیٹ کے ایک کنبے نے سوشل میڈیا پرتصویروائرل ہونے کے بعد اسے اپنا بیٹا ہونے کا دعوی کیا ہے اور پولیس کو نعش کو لاحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جاں بحق جنگجوؤں کے چھوٹے بھائی عادل بشیر میر نے بتایا ہے کہ مظفر احمد نے سال 2017میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد گھر میں ہی اپنے میوہ باغات اور افراد کنبہ کے کام کاج میں ہاتھ بٹاتاتھا انہوں نے کیا28جولائی 2018کو ان کی بہن کی شادی انجام دی گئی ہے اور 4اگست کو دلہے والوں کو دعوت تھی جس کے لئے مظفر احمد نے از خود تمام انتظامات مکمل کئے۔عادل بشیر نے بتایا مظفر احمد نے گھرکا بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے شادی کے سلسلے میں بازار میں موجود مختلف لوگوں کے ساتھ بھی پانچ تاریخ تمام حساب کو ختم کیا ۔انہوں نے بتایا 6اگست کووہ(مظفر)حسب معمول گھر سے نکلا اور بعدمیں واپس نہیں آیا ،جس کو دوران افراد خانہ ہر ممکنہ جگہ پر بیٹے کی تلاش شروع کی تاہم انہیں کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور 7تاریخ کو انہوں نے مظفر احمد کی گمشد گی رپوٹ پولیس اسٹیشن لنگیٹ میں درج کی ہے۔
افراد خانہ نے بتایا ابھی ہم سوچ ہی رہے تھے کہ آخر مظفر گیا کہاں؟۔جبکہ ان ہوں نے آج تک کبھی جنگجوئیت کے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی گھر میں جہاں انہیں انکے جنگجوؤں کے صف میں شامل ہونے کا کوئی شبہ نہیں تھا۔ ا نہوں کہا ہم 10اگست کے روز ممکنہ جگہوں پربیٹے کی تلاش کر ہی رہے تھے۔تو اسی دوران کسی نے رفیع آباد میں پانچ جاں بحق جنگجوں کی تصاویر میں ’ہمارے بیٹے کی تصویر پہچان کر ہمیں دیکھائی جو بلکل ہمارا ہی بیٹا ہے‘۔جس کے فوراً بعد مہلوک کے قریب رشتہ داروں نے ایس ایس پی سوپور سے رابطہ قائم کیا ۔تو انہوں نے لوحقین کو بتایا کہ آپ ڈی این اے ٹسٹ پولیس فراہم کرو جس کے بعد باقی قانونی کاروائی پولیس شرع کرے گا۔ اس سلسلے میں لواحقین نے گورنر انتظامیہ نے بیٹے کے نعش کی حوالگی کے متعلق مداخلت کی اپیل کی ہے ۔خیال رہے شمالی کشمیر کے رفیع آباد بارہ ملہ میں 8اگست کو جنگلات میں فوج اور جنگجوں کے درمیان ایک تصادم میں 5جنگجوؤں جاں بحق ہوئے ہیں ۔جن کو فورسز نے غیر ملکی قرار دیکر پازلہ بارہ ملہ میں سر پرد لحد کیا گیا۔ KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































