تازہ ترین
روس سے آئی ہے خوشخبری: چند دنوں بعد ہوگا انسانوں پر کووڈ۔19 ٹیکے کا تجربہ

سرینگر:روس نے اعلان کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) ٹیکے کا انسانوں پر تجربہ آئندہ چند روز میں کیا جائیگا۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق عالمگیر وبا کورونا وائرس کے قہر سے پوری دنیا پریشان ہے۔
حیرانی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ تقریباً 6مہینے میں چین، امریکہ، اٹلی سمیت دنیا کے تقریباً سبھی ممالک کو اس مہلک وبا نے پریشان کر رکھا ہے، لیکن ابھی تک اس کا علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔
کئی ممالک کے سائنسداں اور ماہرین نے ویکسین تیار ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن انسان پر تجربہ اور پھر مارکیٹ میں آنے کا عمل تاخیر طلب معلوم ہو رہا ہے۔ اس درمیان روس سے ایک اچھی خبر آ رہی ہے کہ چند دنوں بعد یہاں ویکسین یعنی ٹیکہ کا تجربہ انسانوں پر کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارہ یو این آئی کے ذریعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ٹیکہ کا تجربہ انسانوں پر بہت جلد کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹیکے کا تجربہ کرانے کے لئے تیار لوگوں (والنٹیر) کی آئسولیشن مدت کے دو ہفتوں میں ختم ہونے کے بعد ان پر تجربہ کیا جائے گا۔
وزارت نے مزید کہا کہ ”روسی وزارت گامالیا نیشنل ریسرچ سینٹر فار ایپیڈیولاجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے ساتھ مشترکہ طور پر کورونا وائرس انفیکشن کے خلاف روسی ٹیکے کی والنٹیرس پر کلینکل تجربے کی تیاری مکمل کر رہی ہے“۔
موصولہ خبروں کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کا آئسولیشن پورا ہونے کے بعد والنٹیرس کے پہلے گروپ میں ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ اس ٹیکہ کاری یعنی جانچ کا اہم مقصد ٹیکہ کے کانپونینٹس کی حفاظت اور اس کے اثرات کی جانچ کرنا ہے۔
دنیا
اسلام آباد میں امریکہ سے میٹنگ کی کوئی تجویز نہیں: ایران
تہران، ایران نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ کے ساتھ کسی ملاقات کا منصوبہ نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ “ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ایران پاکستان کو اپنے خیالات سے آگاہ کرے گا۔”
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ خطے میں امن کی بحالی اور جاری کشیدگی پر مشاورت کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
مسٹر عراقچی کا یہ دورہ ان کے علاقائی دورے کا حصہ ہے جس میں اسلام آباد کے ساتھ مسقط اور ماسکو بھی شامل ہیں۔ اس دوران علاقائی پیش رفت اور موجودہ تنازعہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا، امریکہ کی جانب سے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس اس دورے کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ایران نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اس کا وفد امریکی حکام کے ساتھ براہ راست کسی بات چیت میں شامل ہو گا یا نہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ڈالر سواپ کا مقصد امریکی اثاثوں کی بے ہنگم فروخت بند کرنا ہے، ایران
تہران، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ڈالر سواپ اور دیگر مالیاتی اقدامات کا مقصد امریکی اثاثوں کی بے ہنگم فروخت کو بند کرنا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں پر فروخت کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کشیدگی بڑھنے پر مالیاتی راستے مزید محدود ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ تہران مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہے، ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔ کاظم جلالی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تاریخ رہی ہے ہمیشہ معاہدوں کے بعد اسے توڑ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ جوہری معاہدہ توڑنے کا ذمہ دار واشنگٹن ہے، تہران کا مؤقف واضح ہے دباؤ میں مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
بنگال اور تمل ناڈو میں دوبارہ پولنگ کی کوئی سفارش نہیں کی گئی:الیکشن کمیشن
نئی دہلی،
الیکشن کمیشن کے حکام نے ہفتے کے روز واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال اور تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے 23 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے حوالے سے کسی بھی مقام پر دوبارہ ووٹنگ کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔
ریاست کی 294 رکنی اسمبلی کے پہلے مرحلے کے تحت 152 نشستوں کے لیے اس ہفتے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔ ان نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 44,376 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ چند مقامات پر اکا دکا واقعات کے علاوہ ووٹنگ کا عمل پرامن رہا۔
تمل ناڈو کی تمام 234 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں انتخابات مکمل کر لیے گئے۔ اس مقصد کے لیے ریاست بھر میں 75,064 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، دونوں ریاستوں میں رائے دہندگان کی جانب سے بھرپور جوش و خروش دیکھا گیا اور پولنگ کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ کسی بھی مرکز سے دھاندلی یا سنگین بے ضابطگی کی شکایت موصول نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
جموں و کشمیر1 day agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا1 week agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی







































































































