تازہ ترین
ریاست میں صرف پارلیمانی انتخابات کرانے کے فیصلے سے مرکز کے مذموم عزائم کی تصدیق ہوئی :محبوبہ

خبراردو:
ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ریاست میں لوک سبھا کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات نہ کرانے کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو عوامی منتخب حکومت چننے سے روکنا جمہوریت کے شایان شان نہیں ہے۔
Decision to hold only Parliamentary elections in J&K confirms sinister designs of GoI. Not letting people elect a government is antithetical to the very idea of democracy. Also a tactic of buying time to disempower people by pushing an agenda that suits their ulterior motives.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) March 10, 2019
پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘جموں وکشمیرمیں صرف پارلیمانی انتخابات کرانے کے فیصلے سے حکومت ہندوستان کے مذموم عزائم کی تصدیق ہوئی ہے۔ لوگوں کوعوامی منتخب حکومت چننے سے روکنا جمہوریت کے شایان شان نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا حربہ نظرآتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو الگ کرکے اپنا مذموم ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے’۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم 4 اور 5 مارچ کو جموں وکشمیرمیں خیمہ زن رہی۔ اس دوران ریاست کی انتخابی سیاست میں سرگرم تمام سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی اور بی جے پی کے نمائندوں نے اس اعلیٰ سطحی ٹیم سے ملاقی ہوکرریاست میں لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات بہ یک وقت منعقد کرانے کا مطالبہ رکھا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے 5 جنوری کو جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں وکشمیرکی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے فوری اورایک ساتھ انعقاد کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ دو دنوں تک ریاست میں خیمہ زن رہنے والی الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم تمام متعلقین بشمول سیاسی جماعتوں، سول وپولیس انتظامیہ کے مطالبات وخیالات پروسیع غوروخوض کرکے قومی راجدھانی نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس بلاکر کوئی حتمی اعلان کرے گی۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال






































































































