تازہ ترین
سابق وزیر لال سنگھ کے خلاف سی بی آئی نے شروع کی ابتدائی تحقیقات

جنگلاتی زمین ہڑپنے کا الزام
سرینگر:جنگلاتی زمین مبینہ طور ہڑ پنے کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جموں وکشمیر کے سابق وزیر لال سنگھ کے خلاف ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہے۔سی بی آئی لال سنگھ کی سر پرستی میں چل رہے ایجو کیشنل ٹرسٹ کی تحقیقات کرے گی۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق جموں وکشمیر کے سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی سرپرستی میں چلنے والے ایجو کیشنل ٹرسٹ کیخلاف سرکاری زمین ہڑپنے کے الزام میں مرکزی تفتیشی بیو رو (سی بی آئی) نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لال سنگھ کے تعلیمی ادارے،آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کٹھوعہ پر جنگلاتی زمین ہڑپنے کا الزام ہے۔
نیز سی بی آئی نے ضلع کٹھوعہ میں محکمہ مال اور جنگلات کے نامعلوم ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات شروع کی ہے، جنہوں نے سرکاری زمین کو فروخت کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی الزام سامنے آیا ہے کہ جعلی سندیں اجرا ء کی گئی ہیں،جن میں بتایا گیا کہ جائیداد جموں وکشمیر زرعی اصلاحات ایکٹ1976کے دائر ے میں نہیں آتی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ایجو کیشنل ٹرسٹ نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین ایک بڑا حصہ ہڑپ لیا ہے اور اب سی بی آئی کی تمام نظر یں محکمہ مال اور جنگلات ریکارڈ س پر نظر یں مرکوز ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں الزامات بھی سامنے آگئے ہیں کہ سال2015میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں ا س حوالے سے ایک جعلی بیان حلفی جمع کرایا گیا ہے۔
مفاد عامہ میں ایک عرضی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی،جس میں شکایت کنندہ نے سرکاری زمین ہڑ پنے اور اس پر غیر قانونی تعمیرات کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اسی حوالے سے ایک بیان حلفی ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا اور لال سنگھ کو کلین چٹ دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کیلئے ایف آئی آر درج کرنا ضروری نہیں۔ابتدائی تحقیقات میں شواہد اور ثبوت کو اکٹھا کیا جائیگا تاکہ با ضابط طور پر اسکی تحقیقات کی جاسکے۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران نہ تو چھاپے ڈالے جائیں گے اور نہ کوئی سمن جاری کی جاسکتی ہے۔ابتدائی تحقیقات 12ماہ مکمل کی جاسکتی ہے،ابتدائی تحقیقات کو ایف آئیآر میں تبدیل کرنے کیلئے کافی شواہد اور مواد کیساتھ ثبوت ہونا چاہئے جو عدالت میں پیش کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ کٹھوعہ میں ایک کمسن بچی کی عصمت ریزی و قتل معاملے کو لیکرلال سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے مستعفی ہوکر الگ پارٹی بنائی ہے۔لال سنگھ پی ڈی پی۔بھاجپا مخلوط حکو مت کے دور اقتدار میں مارچ2015سے اپریل2018تک جنگلات وماحولیات کے وزیر رہے ہیں۔
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستانی دعوے کو مسترد کیا
نئی دہلی، ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستان کے دعوے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک سرحد پار دہشت گردی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان کا خراب ریکارڈ اس کی اس طرح کی منافقانہ اور مایوس کن کوششوں کو مزید کھوکھلا بناتا ہے۔
ترجمان نے کہا، “جو ملک دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ کسی بھی تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں اس کا خراب ریکارڈ ایسی مایوس کن کوششوں کو اور بھی زیادہ کھوکھلا بنا دیتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں وادیِ سندھ کی تہذیب کو مشترکہ ورثہ قرار دیا تھا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ اس سے بپھرا ہوا پاکستان اس کے بعد سے مسلسل اس معاملے میں نئے نئے ہتھکنڈوں سے ہندستان کو گھیرنے کی کوششوں میں لگا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا7 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی






































































































