جموں و کشمیر
شدید بارش اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے امکانات

جموں خطے میں صورتحال دگرگوں،منگل کو بھی اسکول بند
کشتواڑاور کٹھوعہ کے ڈپٹی کمشنروں نے کی ایڈوائزری اوروارننگ جاری ،عوام کو ہوشیار رہنے کا مشورہ
سری نگر:جے کے این ایس : موسلاداربارشوں کے نتیجے میں آبی ذخائر میں پانی کی سطح بڑھ جانے اورمزید بارشیں ہونے کی پیش گوئی کے بیچ حکام نے جموں ڈویڑن میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی بندش میں ایک اور دن(26اگست تک) کی توسیع کردی۔
اس دوران ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے سوموار کو ہندوستانی محکمہ موسمیات کے الرٹ کے بعد موسم کی ایڈوائزری جاری کی، جس میں جموں و کشمیر بشمول کشتواڑ ضلع25 سے 29 اگست تک بادل پھٹنے، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے امکانات کے ساتھ شدید بارش کی وارننگ دی گئی۔ادھرڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے فلڈ ایڈوائزری جاری کی، راوی اور معاون ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی وارننگ دی۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے مسلسل خراب موسم اور حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو جموں ڈویڑن میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی بندش میں ایک اور دن کی توسیع کردی۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ جموں ڈویڑن میں تمام سرکاری اور نجی اسکول کل یعنی 26اگست2025 تک بند رہیں گے۔حکام نے کہا کہ یہ ہدایت مکمل طور پر طلباءاور عملے کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر لی گئی ہے۔ادھرضلع انتظامیہ کشتواڑ نے سوموار کو ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے الرٹ کے بعد موسم کی ایڈوائزری جاری کی، جس میں جموں و کشمیر بشمول کشتواڑ ضلع25 سے29 اگست تک بادل پھٹنے، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے امکانات کے ساتھ شدید بارش کی وارننگ دی گئی۔ایڈوائزری کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نالے، ندی کے کناروں، سیلاب زدہ علاقوں یا پانی بھرے علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں، ہنگامی سامان تیار رکھیں، چوکس رہیں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر نشیبی اور کمزور علاقوں میں۔ حساس علاقوں میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ مشاورت سے محفوظ مقامات کی نشاندہی کریں۔تمام متعلقہ محکموں بشمول ریونیو، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، پی ایم جی ایس وائی، صحت اور طبی، تعلیم، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول، این ایچ آئی ڈی سی ایل، بی آر او اور دیگر کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ہیڈ کوارٹر میں تعینات فیلڈ اسٹاف کے ساتھ ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے اسکول بند ہونے کی صورت میں، زونل ایجوکیشن آفیسرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کو کم از کم ایک دن پہلے مطلع کریں۔تحصیلداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی حالات کی وجہ سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع دیں۔ڈی سی آفس کشتواڑ میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ہنگامی ردعمل کے لیے چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے نمبرات پر رابطہ کریں۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے فلڈ ایڈوائزری جاری کی، راوی اور معاون ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی وارننگ دی۔ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے حالیہ شدید بارش اور ایگزیکٹیو انجینئر آر ایس ڈی ہیڈکوارٹر-کم-ایمرجنسی پلاننگ مینیجر، چیف انجینئر ڈیموں سے موصول ہونے والی مواصلت کے پیش نظر پیر کے روز ایک فلڈ ایڈوائزری جاری کی، جس میں کسی بھی وقت ڈیم سے پانی کے ممکنہ ریگولیٹڈ اخراج کی وارننگ دی گئی، جس سے دریائے را وی اورمعاون ندی نالوںکے علاقوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق دریائے راوی، ا ±جھ نالہ اور ملحقہ معاون ندیوں کے ساتھ نشیبی علاقوں میں رہنے والے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور دریا کے کناروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران نہانے، مچھلیاں پکڑنے، یا دریاو ¿ں اور نالہوں میں یا اس کے آس پاس کوئی سرگرمی کرنے سے گریز کریں۔کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کو آبی ذخائر کے قریب نہ رکھیں اور انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
ہنگامی صورتحال کی صورت میں، عوام کو کٹھوعہ کے ضلع کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جو چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔تمام متعلقہ محکموں کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹس، تحصیلداروں اور فیلڈ فنکشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آدمیوں اور مشینری کو تیار رکھیں۔ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ، راجیش شرما (جے کے اے ایس) نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عام لوگوں سے چوکنا رہنے، گھبراہٹ سے بچنے اور وقتاً فوقتاً جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی۔ایڈوائزری کو خطرے سے دوچار علاقوں میں جان و مال کی حفاظت کے لیے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر
ایل جی نے کھلاڑیوں سے ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے سفیر بننے کی اپیل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے سفیر بنیں اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کشمیر یونیورسٹی میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مضبوط اسپورٹس کلچر کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ہر طالب علم کو صحت مند اور فعال طرزِ زندگی اپنانے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ صرف ایک کھیلوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کی جیتا جاگتا مظہر ہے، جو تنوع میں اتحاد، نظم و ضبط، بہترین کارکردگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ“یہ چیمپئن شپ ہمیں اس کھیل کی اصل روح کو زندہ رکھنے کی ذمہ داری بھی دیتی ہے، جو محض مقابلے سے بالاتر ہو کر ہمیں اعلیٰ انسانی اقدار سے جوڑتی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ نہ صرف مقابلوں کی شاندار کارکردگی بلکہ دوستی کے رشتوں، رکاوٹوں کو توڑنے اور ایک متحد، پُرعزم اور ہمدرد ہندوستانی خاندان کے احساس کو تازہ کرنے کے لیے یاد رکھی جائے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ووشو کا سخت نظم و ضبط نوجوانوں کی مضبوطی اور استقامت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ ثقافتی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں حریف دوست بن جاتے ہیں اور اساتذہ ملک کے مستقبل کی رہنمائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے موبائل فون سے مختصر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ منشیات کے خلاف بیداری پھیلائی جا سکے اور دوسروں کو مثبت طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
اے سی بی نے غیر قانونی تعمیرات کیس میں ایس ایم سی اہلکاروں سمیت 11 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے ایک معاملے میں سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے چار اہلکاروں سمیت 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے، حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
یہ چارج شیٹ ایڈیشنل اسپیشل جج، انسداد بدعنوانی، سری نگر کی عدالت میں پیش کی گئی، جو 2020 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں ہے، جسے جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آر پی سی کی دفعہ 120-بی کے تحت درج کیا گیا تھا۔
یہ معاملہ جواہر نگر، گونی خان، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور وزیر باغ میں بغیر مناسب اجازت کے چھ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق ہے، جو مبینہ طور پر ایس ایم سی اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی۔
اے سی بی کے مطابق زبانی اور دستاویزی شواہد پر مبنی تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے ہیں اور اہلکاروں اور فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان سازش کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکومت سے قانونی اجازت حاصل کرنے کے بعد چارج شیٹ عدالت میں دائر کی گئی ہے تاکہ عدالتی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
اس معاملے کی اگلی سماعت 16 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
سری نگر، ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے تحت جاری مہم میں سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پیر کے روز سری نگر میں ایک عادی منشیات فروش کی غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ رہائشی عمارت کو منہدم کر دیا، حکام نے بتایاکہ ’’پولیس کے مطابق ملزم محمد عرفان شیخ عرف ’اف‘، پامپوش کالونی، پلپورہ نورباغ کا رہائشی ہے اور وہ منشیات کے معاملات میں ملوث ایک معروف مجرم ہے، جس کے خلاف 2024 اور 2021 میں پولیس اسٹیشن صفاکدل اور سنگم میں این ڈی پی ایس کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ ‘‘
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ عمارت غیر قانونی طور پر اس زمین پر تعمیر کی گئی تھی جو منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی اور ترقی دی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ تعمیرات قانونی اجازت کے بغیر کی گئی تھیں، جو محصولات کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے قریبی ساتھی اور خاندان کے افراد بھی وادی بھر میں مختلف این ڈی پی ایس مقدمات میں ملوث ہیں، جو ایک وسیع نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے۔
مصدقہ اطلاعات اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ حکام کے تعاون سے یہ انہدامی کارروائی قانون کے مطابق انجام دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ منشیات کی کمائی سے بنائی گئی جائیدادوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے پورے نیٹ ورک، بشمول مالی اور لاجسٹک نظام، کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا7 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا6 days agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری











































































































