جموں و کشمیر
لیفٹیٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں فورسز کی عملی تیاریوں کاجائزہ لیا

سری نگر، فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں فورسز کے سیکورٹی انتظامات اورعملی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس دوران انہیں مشترکہ انٹلی جنس فریم ورک، بہتر بنائے گئے آپریٹنگ طریقہ کار اور مربوط رد عمل نظام سے آگاہ کیا گیا۔ یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘لیفٹیٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں فورسںز کی حفاظتی ساخت اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہیں مشترکہ انٹیلی جنس فریم ورک، بہتر آپریٹنگ طریقہ کار اور مضبوط اور مربوط ردعمل کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی جو کہ ایک چیلنجنگ سیکیورٹی ماحول میں آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘فوجی سربراہ نے فوجی جوانوں کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت، پختہ عزم اور آپریشنل عمدگی کے حصول کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا’۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
ایل جی نے کھلاڑیوں سے ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے سفیر بننے کی اپیل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے سفیر بنیں اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کشمیر یونیورسٹی میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مضبوط اسپورٹس کلچر کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ہر طالب علم کو صحت مند اور فعال طرزِ زندگی اپنانے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی ووشو چیمپئن شپ صرف ایک کھیلوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کی جیتا جاگتا مظہر ہے، جو تنوع میں اتحاد، نظم و ضبط، بہترین کارکردگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ“یہ چیمپئن شپ ہمیں اس کھیل کی اصل روح کو زندہ رکھنے کی ذمہ داری بھی دیتی ہے، جو محض مقابلے سے بالاتر ہو کر ہمیں اعلیٰ انسانی اقدار سے جوڑتی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ نہ صرف مقابلوں کی شاندار کارکردگی بلکہ دوستی کے رشتوں، رکاوٹوں کو توڑنے اور ایک متحد، پُرعزم اور ہمدرد ہندوستانی خاندان کے احساس کو تازہ کرنے کے لیے یاد رکھی جائے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ووشو کا سخت نظم و ضبط نوجوانوں کی مضبوطی اور استقامت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ ثقافتی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں حریف دوست بن جاتے ہیں اور اساتذہ ملک کے مستقبل کی رہنمائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے موبائل فون سے مختصر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ منشیات کے خلاف بیداری پھیلائی جا سکے اور دوسروں کو مثبت طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
اے سی بی نے غیر قانونی تعمیرات کیس میں ایس ایم سی اہلکاروں سمیت 11 کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے ایک معاملے میں سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے چار اہلکاروں سمیت 11 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے، حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
یہ چارج شیٹ ایڈیشنل اسپیشل جج، انسداد بدعنوانی، سری نگر کی عدالت میں پیش کی گئی، جو 2020 میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں ہے، جسے جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آر پی سی کی دفعہ 120-بی کے تحت درج کیا گیا تھا۔
یہ معاملہ جواہر نگر، گونی خان، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور وزیر باغ میں بغیر مناسب اجازت کے چھ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق ہے، جو مبینہ طور پر ایس ایم سی اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی۔
اے سی بی کے مطابق زبانی اور دستاویزی شواہد پر مبنی تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے ہیں اور اہلکاروں اور فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان سازش کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکومت سے قانونی اجازت حاصل کرنے کے بعد چارج شیٹ عدالت میں دائر کی گئی ہے تاکہ عدالتی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
اس معاملے کی اگلی سماعت 16 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
سری نگر، ’’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘‘ کے تحت جاری مہم میں سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پیر کے روز سری نگر میں ایک عادی منشیات فروش کی غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ رہائشی عمارت کو منہدم کر دیا، حکام نے بتایاکہ ’’پولیس کے مطابق ملزم محمد عرفان شیخ عرف ’اف‘، پامپوش کالونی، پلپورہ نورباغ کا رہائشی ہے اور وہ منشیات کے معاملات میں ملوث ایک معروف مجرم ہے، جس کے خلاف 2024 اور 2021 میں پولیس اسٹیشن صفاکدل اور سنگم میں این ڈی پی ایس کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ ‘‘
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ عمارت غیر قانونی طور پر اس زمین پر تعمیر کی گئی تھی جو منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی اور ترقی دی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ تعمیرات قانونی اجازت کے بغیر کی گئی تھیں، جو محصولات کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے قریبی ساتھی اور خاندان کے افراد بھی وادی بھر میں مختلف این ڈی پی ایس مقدمات میں ملوث ہیں، جو ایک وسیع نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے۔
مصدقہ اطلاعات اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ حکام کے تعاون سے یہ انہدامی کارروائی قانون کے مطابق انجام دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ منشیات کی کمائی سے بنائی گئی جائیدادوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے پورے نیٹ ورک، بشمول مالی اور لاجسٹک نظام، کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی










































































































