تازہ ترین
مسلم پرسنل بورڈ کو مختلف چیلیجز کا سامنا۔مولانا فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ مسلم پرسنل بورڈ کو مختلف چیلیجز کا سامنا ہے اورضرورت اس بات کی ہے کہ اس چیلنجز کا سامناتمام مسالک کو متفقہ طور پر کرنا چاہئےتاکہ کسی طرح کا غلط پیغام نہ جائے یہ بات انہوں نے مسلم پرسنل لا بورڈکے ایک شعبہ تفہیم شریعہ کمیٹی کی جانب سے سے ایک روزہ ورکشاپ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جتنی بھی عدالتیں ہیں وہ عبدللہ علی یوسف کے ترجمے اور تشریح کو مانتی ہیں جب کہ برصغیر کے علماء کرام کا اس پر تحفاظات ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں ڈاکٹر عبدالرحیم قدوائی کا مفصل مضمون اردو اور انگریزی میں آچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جتنے بھی مسالک اور مکاتب فکر کے لوگ ہیں ان کے مدنظر قرآن کریم کے ایسے ترجمے کو عدالت میں ریفر کیا جائے جس ے سب قبول کریں اور عدالت کوئی غلط فیصلہ اپنی سمجھ سے نہ دے سکیں۔
پہلےسیشن کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کا ترجمان “جرنل آف لا اینڈ ریلیجئیس افیئرس “اس سلسلے میں عدالت کی رہنمائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے تفہیم شریعت پر زور دیتے ہوءے مزید کہا کہ اس میں خواتین کو شامل کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے میں اہم ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مسلم پرسنل لابورڈ کی میگزین جرنل آف لا اینڈ ریلیجئیس افیئرس بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
اسی سیشن میں مسلم پر سنل لا بورڈ کی جانب سے شائع ہونے والے جرنل آف لا اینڈ ریلیجیس افیرس کے دوسرے شمارے کی اجرائی عمل میں آئی ۔ دوسرے سیش میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ممبر جلیسہ صاحبہ نے” مسلم پرسنل لاء اور ہندوستان ” اس عنوان پر گفتگو کی کہ کس طرح حکومت مسلم پرسنل کے قوانین میں تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے لیکن مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور اپنے مسائل کو شریعت اسلامی کے تحت حل کرنے کی کوشش کریں۔
محترمہ مونسہ بشری عابدی صاحبہ ممبر مسلم پرسنل لاء بورڈ اور رکن مجلس عاملہ نے” تعدد ازدواج ” پر اظہارخیال کیا کہ ایک سے زائد بیویاں شوہر کا حق ہے اور انصاف بیوی کا حق ہے۔ ہندوستان میں ایسے قوانین بنائےجا رہے ہیں جہاں ایک عورت کو رکھیل تو بنا کر رکھا جا سکتا ہےلیکن اس کو عزت کے ساتھ بیوی بنا کر رکھنے کو اجازت نہیں دی جاتی ۔ پروفیسر قدوسہ صاحبہ نے PPT کے ذریعے ” وراثت کا حق اور خواتین” پر رہنمائی فرمائی کہ اسلامی تعلیمات نے وراثت میں مرد و عورت کے حصہ مقرر کئے ہیں. جو عدل پر مبنی ہیں۔ پروگرام کی نظامت مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ممبر اور رکن عاملہ محترمہ عطیہ صدیقہ صاحبہ نے انجام دیئے انھوں نے بتایا کہ اسلامی قوانین انسانیت کے لئے رحمت ہیں ۔ اور یہ فطری تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ مولانا رضی الاسلام ندوی صاحب ممبر مسلم پرسنل لاء کے بورڈ کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔
واضح رہے کہ ایس ایک روزہ پروگرام میں فضل الرحیم مجددی صاحب، سفیان قاسمی صاحب، کمال فاروقی صاحب ایڈوکیٹ شمشاد صاحب، تبریز عالم قاسمی صاحب، مولانا رضی الاسلام ندوی صاحب اور خواتین میں سے جلیسہ صاحبہ،مونسہ بشریٰ عابدی صاحبہ، عطیہ صدیقہ صاحبہ اور رحمت النساء صاحبہ شریک تھیں ۔
دنیا
ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ملاقات کےلئے بےچین نہیں تھے بلکہ ایران تھا ہم 60 دن تک اپنی حکمت عملی کوجاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا ایک سینٹ بھی نہیں دیاجائے گا اس جنگ نے ایران کو مکمل طور پر کمزور اور تباہ کر دیا ہے ایران کے پاس اب کوئی فضائیہ، بحریہ، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار سسٹم نہیں بچا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کہتے ہیں ایران 4 ماہ پہلے کےمقابلے آج بہترحالت میں ہے، کیا کوئی ایسی جھوٹی بات کہہ کربچ سکتا ہے؟ لوگ اتنے بےوقوف ہو سکتے ہیں
امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے پر کھل کر گفتگو کی اور اسے امریکی سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا یہ نیا معاہدہ تہران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ عالمی معیشت کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ جہاز رانی کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے 60 روزہ مدت مقرر کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے باوجود کئی اہم اور حساس معاملات ابھی تک حل طلب ہیں، جن پر آئندہ ہونے والے مذاکرات کے اگلے ادوار میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان، خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا
تہران، ایران نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے سمندری ریڈیو چینلز پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان سے انخلا، امریکی بحری ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ اور خلیج فارس سے امریکی افواج کا انخلا امریکہ ایران معاہدے کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان شرائط پر عملدرآمد تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب نہ جائیں، ہدایت کی خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔
ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا بیان نسل کشی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی عام انتہاپسند کا بیان نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر کا سرکاری مؤقف ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے اسرائیلی حکومت مستقل جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کے امن واستحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری اسرائیلی پالیسیوں کا نوٹس لے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، سیز فائر آج شام مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگی۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آج مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت دونوں کے درمیان لبنان میں کشیدگی میں شدید اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان7 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا7 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا5 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر7 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا5 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان2 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
































































































