تازہ ترین
نوجوان کی حراستی ہلاکت کے خلاف کل مکمل ہڑتال کی جائے: جے آر ایل

خبراردو:
مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھارتی تفتیشی ایجنسی این آئی اے اور ایس او جی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل پوچھ تاچھ کی غرض سے حراست میں لئے گئے اونتی پورہ کے نوجوان رضوان اسعد پنڈت کی تفتیش کے دوران المناک موت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کھلی سرکاری دہشت گردی کی بھر پور مذمت کی ہے۔مذکورہ نوجوان جو پیشے سے ایک استاد تھا کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا اور دوران تفتیش اس کو شدید جسمانی اذیتوں سے گذارا گیا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔
مشترکہ قیادت نےنوجوان رضوان احمد پنڈت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی زیر حراست ہلاکت کا سانحہ کوئی کشمیر میں اس نوعیت کا اکیلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی سرکاری فورسز کی حراست میں کئی کشمیری نوجوانوں کو شہادت کے درجے پر فائز کیا گیا ہے جس سے اُن لاتعداد زیر حراست مزاحمتی ،سیاسی قائدین اور کارکنوں کی سلامتی کے بارے میں شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں جو کشمیر اور بیرون کشمیر کی جیلوں میں مقید ہیں۔قیادت نے این آئی اے اور ایس او جی کی جانب سے کی جانے والی اس حراستی کیخلاف 20؍ مارچ2019بروز بدھوار‘ کو پورے جموں کشمیر میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال، جمعرات21 مارچ کو زندگی کے تمام مکاتب فکر بشمول تاجر برادری، وکلاء، سول سوسائٹی اور جملہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اس قتل ناحق کیخلاف بھر پور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ22مارچ جمعتہ المبارک کو کشمیر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد، آستانوں، خانقاہوں،اور امام باڑوں میں اس قتل ناحق،سرکاری سطح پر خوف و دہشت کا ماحول برپا کرنے، ایس او جی اور این آئی اے کی جانب سے مزاحمتی قائدین، کارکنوں اور معزز شہریوں اور نوجوانوں کیخلاف خوفناک مہم جوئی کیخلاف بھر پورصدائے احتجاج بلندکیا جائیگا۔
قیادت نے کہاکہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی سے اب کوئی بھی فرد بشر محفوظ نہیں رہا ہے۔ ایک طرف بدنام زمانہ SOG کی جانب یہاں کے سیاسی کارکنوں کو ایس او جی کیمپوں اور تھانوں میں بلا کر شدید طور ہراساں کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی آڑ میں یہاں کی مزاحمتی قیادت اور سیاسی کارکنوں کو من گھڑت اور فرضی کیسوں اور الزامات کے تحت گرفتار کرنے اور انہیں ہراساں و پریشان کرنے کی خوفناک مہم شروع کی گئی ہے۔قائدین نے کہا کہ مزاحمتی قیادت ہو یا سیاسی کارکن، بزرگ دینی شخصیات ہوںیا دینی جماعتیں یا مساجد کے اِمام صاحبان ، عام نوجوانوں ،طلباء غرض ہر ایک مکتبہ فکر سے وابستہ لوگوں کو خوف و دہشت کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور شہر و گام گرفتاریوں اور ہراسانیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور پورے کشمیر کو ایک پولیس ا سٹیٹ میں تبدیل کرکے رکھ دیا گیا ہے۔ قائدین نے کہا کہ کشمیری عوام کو ہر سطح پر آج جس طرح شدید طور ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ کشمیری عوام کے تئیں حکومت ہندوستان کے خوفناک منصوبوں اور عزائم کو ظاہر کررہا ہے۔قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تاریخ اور تحریک کے اس نازک مرحلے پرہر سطح پر بھر پوراتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ہزاروں شہیدوں کے خون سے مزین تحریک آزادی کو جس طرح دبانے کیلئے سرکاری سطح پر مختلف حربے اور ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور قائدین اور کارکنوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے اْس کا پوری ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرکے تحریک مزاحمت کے تئیں اپنی بھر پور وابستگی اور استقامت کا مظاہرہ کریں۔
اس دوران قائدین نے شوپیاں ،ترال، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں پولیس اور سرکاری فورسز کی جانب سے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں گرفتار کرکے انہیں تھانوں میں بند کئے جانے کے عمل کو فورسز کی جارحیت قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔وادی بھر میں جاری پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے چکر نیز پیر و جوانوں پر بے دریغ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کو جمہوریت کشی سے تعبیر کرتے ہوئے مشترکہ قیادت نے کہا کہ آج وادی کے طول و عرض میں آواز خلق کو دبانے کا جو سلسلہ دراز تر کردیا گیا ہے وہ جمہوری، اخلاقی،انسانی اور تہذیبی اقدار کی صریح بیخ کنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل، آئی سی آر سی ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن و کونسل اور دوسرے اداروں سے کشمیری اسیروں اور مظلوموں کی دادرسی کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ عالمی برادری اگر کشمیریوں کو انصاف دلانے میں ناکام ہوئی تو مظلوم انسانیت کا اس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا ۔
دنیا
تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا بیان نسل کشی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی عام انتہاپسند کا بیان نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر کا سرکاری مؤقف ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے اسرائیلی حکومت مستقل جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کے امن واستحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری اسرائیلی پالیسیوں کا نوٹس لے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، سیز فائر آج شام مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگی۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آج مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت دونوں کے درمیان لبنان میں کشیدگی میں شدید اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
فرانس کا لبنان پر حملے روکنے کیلئے امریکہ سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
پیرس، فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ لبنان میں جاری فوجی کارروائیاں بند کرے۔
ژاں نوئیل بارو نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ فرانس لبنان کی فوج کی مدد کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس حوالے سے حمایت کو متحرک کیا جا سکے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فرانس اس وقت تک اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی حمایت نہیں کرے گا جب تک تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس کی توقعات کے مطابق پیش رفت نہیں کرتے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے کہ فرانس کی منظوری کے بغیر سلامتی کونسل کی ایران پر پابندیاں ختم نہیں کی جا سکتیں۔ ان کے مطابق ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر خدشات دور ہونے تک خطے میں پائیدار استحکام ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اتحادی گروپوں کی حمایت سے متعلق خدشات ختم ہونے تک بھی خطے میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا اور اس صورتِ حال میں ایران کے طرزِ عمل اور پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے مطابق اس تمام صورتِ حال میں سب سے بڑا نقصان ایران کے عوام نے اٹھایا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنی موجودہ حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پورا لبنان جلا دینا چاہیے: اسرائیلی وزیر کا بیان
تل ابیب، اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا لبنان جلا دینا چاہیے۔
اتمار بن گویر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ماؤں کے آنسوؤں کے بدلے لبنانی ماؤں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان برداشت کرنا چاہیے اور اس وقت خطے میں سخت اور تباہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزر لینڈ کا مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا ہے تاکہ ایران کے ساتھ نئی مذاکراتی کوششوں کی قیادت کی جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی مفاہمت کے بعد 60 روزہ مذاکراتی عمل شروع ہو چکا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ ادھر امریکی سینٹکام نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جبکہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے اجازت نامے اب اس کی متعلقہ اتھارٹی جاری کرے گی۔ اسی دوران اسرائیل نے جنوبی لبنان میں نئی فضائی کارروائیاں کی ہیں جن میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں آج صبح تک 16 افراد کی شہادت کے باعث ایرانی وفد سوئٹزر لینڈ کے لیے روانہ ہی نہیں ہو سکا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق چیف مذاکرات کار باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سوئٹزر لینڈ روانگی کے لیے مکمل طور پر تیار تھے تاہم لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے ایرانی وفد کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ملتوی کیے گئے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کی لبنان میں کارروائی حالیہ ہفتوں کی بدترین بمباری قرار دی جا رہی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی



































































































