تازہ ترین
وادی میں حالات پرتنائو دفعہ 35اے پر افواہیں، شبانہ گرفتاریوں پر کس نے کیا کہا

خبراردو:
وادی میں پچھلے ۲۴ گھنٹوں میں حالات پر تناؤ دیکھائی دے رہے ہیں ۔

و زارت داخلہ کی ریاستی سرکار کے نام ایک چھٹی میں لکھا گیا ہے”ہمیں فوری طور پر مرکزی فورسز کو جموں کشمیر میں تعینات کرنا ہے۔اس کیلئے جموں کشمیر کی حکومت کو فورسز کی ایک سو کمپنیاں فراہم کی جائیں۔سی آر پی ایف سے گذارش ہے کہ فورسز کو فوری طور متحرک کریں اور اس کیلئے آئی جی آپریشنز کے ساتھ تعاون کریں.
فورسز کی تازہ تعیناتی کشمیر میں جماعت اسلامی کیخلاف شدید کریک ڈائون کے بیچ عمل میں لائی جارہی ہے۔
پولیس وفورسز نے جماعت اسلامی کے امیر سمیت درجنوں افراد کو دورانِ شب چھاپوں کے دوران گرفتار کرلیا
In the past 24 hours, Hurriyat leaders & workers of Jamaat organisation have been arrested. Fail to understand such an arbitrary move which will only precipitate matters in J&K. Under what legal grounds are their arrests justified? You can imprison a person but not his ideas.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) February 23, 2019
ادھر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کے زریعے ’’ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں حریت اور جماعت تنطیم کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔میں اس کارروائی کو سمجھنے سے ناکام ہوں ، اس سے صرف جموں کشمیر میں معاملات پیچیدہ ہوں گے ۔ سوالیہ انداز میں محبوبہ مفتی نے لکھا کہ آپ نے کس قانون کی بناء پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی ؟۔ آپ ایک شخص کو جیل میں ڈال سکتے ہیں لیکن اس کے نظریے کو نہیں ‘‘۔
Strongly Condemn the nocturnal crackdown on Jamat e Islami leadership and cadres and the arrest of Yasin Malik. Such illegal and coercive measures against Kashmiri’s are futile and will not change realities on ground. Force and intimidation will only worsen the situation.
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) February 23, 2019
میر واعظ عمر فاروق نے یاسین ملک اور جماعت کے ذمہ داران کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ایسے غیر قانونی اقدامات سے زمینی صورتحا کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،اس سے صرف صورتحال مزید خراب ہو گی‘‘۔
#Kashmir Awake, people are distressed, Airforce jets hovering over Srinagar and 100 additional #CRPF companies deployed in Kashmir.Hope all is well.
— Tahir Syeed | طاہر سعید (@TahirsyeedK) February 22, 2019
پی ڈ پی کے ترجمان طاہر سعید لکھتے ہیں ’’ کشمیر جب جاگا تو لوگ پریشان تھے ، ائیر فورس کے طیارے سرینگر کے اوپر منڈلا تے نظر آئے ، سو اضافی کمپنیاں کشمیر میں تعینات کی گئی ، امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو ‘‘۔
A mass crackdown is underway in the Kashmir valley on separatists and Jamaat members. Extra paramilitary (am withholding number) have been requisitioned on urgent basis as part of this crackdown and looking ahead at 35A hearing on Monday in supreme Court.
— barkha dutt (@BDUTT) February 23, 2019
صحافی برکھا دت لکھتی ہیں ’’ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ، حریت لیڈران اور جماعت کے ذمہ داران کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ، سوموار کو دفعہ ۳۵ اے کی شنوائی کو دیکھتے ہوئے اضافی فورسز کی نفری منگوائی گئی ہے‘‘۔
Gov seems to be on an arrest spree. Just a word of caution. Large scale arrests took place in 1990. Leaders were ferried to Jodhpur and many jails across the country. Things worsened. This is a tried tested and failed model. Please desist from it. It won’t work.Things will worsen
— Sajad Lone (@sajadlone) February 23, 2019
پیپلز کانفرنس کے سجاد لون نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ اس طریقے کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ۱۹۹۰ میں کی گئی تھیں ، لیڈران کو جودھپورہ اور ملک کی دوسری جیلوں میں لے جایا گیا تھا ، یہ ایک آزمایا گیا ناکام ماڈل ہے ، مہربانی کر کے اس سے باز آجائیں ، اس سے حالات خراب ہونگے ‘‘۔
آپ کو بتادیں دفعہ ۳۵ اے کی شنوانی سوموار کو سپریم کو رٹ میں متوقع ہے .
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ






































































































