تازہ ترین
وادی میں موسم سرما سے قبل ہی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی شروع

خبراردو:
وادی کشمیر میں دفاتر جموں منتقل ہونے سے 20روز قبل ہی محکمہ بجلی نے وادی کشمیر کے شہر دیہات میں بجلی سپلائی کا غیر اعلانیہ کٹوتی شڈول شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں شہر و دیہات میں رہائش پزیر آبادی کے علاوہ ،مختلف امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبا،کار باری اداروں،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر ،کار خانوں کے علاوہ کے علاوہ باقی لوگوں کو انتہائی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہر سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین نے کے این ایس کو بتایا کہ ابھی دفاتر سرینگر میں ہی قائم ہیں تو محکمہ بجلی نے ان کی موجود گی میں بجلی سپلائی میں موسم سرما سے قبل ہی بڑے پیمانے پر کٹوتی شروع کر دی ہے جس کی وجہ صارفین بجلی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،صارفین کا کہنا تھا کہ بجلی ہر ایک یا آدھے گھنٹے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ۔ جس دوران بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے سپلائی میں بڑے پیمانے پر کٹوتی پیدا ہوئی ،جو دن میں وقفے وقفے سے چار سے پانچ گھنٹوں تک غائب رہ جاتی ہے ۔
اسی دوران مختلف امتحانات میں شامل ہورہے طلبا کا کہنا کہ بجلی کی آنکھ مچولی وجہ سے وہ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہو رہے اور ان کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع،پلوامہ،شوپیان،کولگام ،پہلگام ،اننت ناگ ،ترال،آری پل ،ستورہ ،کہلیل ،دمحال,پانپور،کپوارہ ،بارہمولہ وغیرہ علاقوں میں غیر اعلانیہ کٹوتی اور بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے صارفین تکلیف دہ حلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مزکورہ لوگوں نے بتا یا کہ ایک گھنٹے میں بجلی صرف20منٹ رہتی ہے جبکہ صبح اور شام کے اہم اوقات میں گزشتہ20روز سے بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین بتا یااب میٹر اور غیر میٹر یا شہر دیہات میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
آبادی نے دھمکی دی اگر بجلی سپلائی میں فوری طور بہتری نہیں لائی گئی تو ہم سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔ادھر محکمہ بجلی کے چیف انجینئر نے دو روز قبل کے این ایس کو بتایا تھا جب تک نہ لوگ بجلی کا غیر قانونی استعمال سے پرہز نہیں کریں گے تب تک ہم بجلی میں معقولیت نا ممکن ہے انہوں نے کہا اس حوالے سے ایک اہم سکاڑ بھی ترتیب دیا گیا جو بجلی چوروں کے خلاف لاروائی کرے گا۔ادھر وادی کے صارفین نے اس حوالے سے گور نر انتظامیہ سے فوری طور مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ آبادی کو موسم سرما کے دوران کسی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































