تازہ ترین
وراٹ کوہلی کو بیٹنگ کے دوران جھگڑے میں پڑنا پسند ہے: ہیزل ووڈ

ہیزل ووڈ نی کہا کہ میرے خیال میں وہ (وراٹ) جھگڑے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہوں
میلبورن: آسٹریلیائی فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی بیٹنگ کرتے ہوئے جھگڑے میں پڑنا پسند کرتے ہیں اور شاید اسی وجہ سے وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہیزل ووڈ نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں وراٹ کو بولنگ کرنے کے بارے میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم براہ راست محاذ آرائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے پہلے کی سیریز سے بھی یہ بات واضح ہوگئی ہے۔ میرے خیال میں وہ (وراٹ ) جھگڑے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کرنے کی اپنی پوری کوشش کرتے ہوں، اس لئے بولروں کے لئے بالنگ کرتے ہوئے لڑائی میں حصہ لینا درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جب ہمارے کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہیں اور وراٹ میدان میں ہوں تو معاملہ مختلف ہوتا ہے۔ جب وراٹ بیٹنگ کررہے ہیں تو یہ کوئی اور چیز ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اسے اس دوران لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ تھوڑا سا مایوس ہوجائیں گے جس سے ہم فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ہندوستان اس سال کے آخر میں چار ٹیسٹ کی سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والا ہے۔ آخری آسٹریلیائی ٹور میں ہندوستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جو آسٹریلیائی سرزمین پر ہندوستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز تھی۔(قومی آواز)
دنیا
ٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
واشنگٹن، وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے۔
وائٹ ہاؤس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماتحت ڈیل ہوئی تو وہ امن اور سلامتی کی گارنٹی دے گی، ٹرمپ نے ڈیل کی تو صرف اسرائیل اور مشرق وسطیٰ نہیں بلکہ ہر جگہ امن ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کی ڈیل یورپ، امریکہ سمیت ہر جگہ امن، سلامتی اور تحفظ کی ضمانت دے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جو معاہدہ ہم کر رہے ہیں وہ اوباما اور بائیڈن دور سے کہیں بہترہوگا، میں جوہری معاہدہ ختم نہ کرتا تو ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور خطے کے خلاف استعمال ہوتے، سابق معاہدہ جوہری ہتھیاروں کی طرف لے جانے والا راستہ تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔
ایران پاکستان میں مذاکرات کرنے آ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انھوں نے کہا ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، ایران سے اوباما کا معاہدہ اب تک کے بدترین معاہدوں میں سے ایک ہے، اوباما حکومت نے طیاروں میں بھر کر ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ایران کو بھیجے تھے، بینکرز بھی حیران تھے، ڈی سی اور میری لینڈ کے بینکوں سے اتنی رقم کیوں نکالی گئی۔
ٹرمپ نے کہا فیک نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافی پہلے کے شرم ناک معاہدے کی حمایت کرتے رہے، ہمارے دور کا معاہدہ اسرائیل، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے لیے امن کی ضمانت ہوگا، شرمندگی اور ذلت کا دور ختم ہو چکا، نیا معاہدہ پوری دنیا کے لیے فخر کا باعث ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: ابراہیم عزیزی
تہران، ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن غیر ضروری مطالبات نہیں مانیں گے۔
ایک انٹرویو میں ابراہیم عزیزی نے کہا ملکی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ایران کو جو بھی کرنا پڑا وہ کرے گا، امریکہ سے بات چیت کے لیے آخری حد کا تعین کر دیا ہے، اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کا انحصار امریکہ کے مثبت اشاروں پر ہے۔ انھوں نے کہا امریکہ سے مذاکرات کو میدان جنگ کے طور پر دیکھتے ہیں، ان سے کامیابیاں ملتی ہیں تو مذاکرات متوقع ہیں، اگر یہ میدانِ جنگ کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں مدد دے تو مذاکرات کا میدان بھی ہمارے لیے ایک موقع ہے، لیکن ایسا نہیں ہوگا اگر امریکی اپنے دباؤ پر مبنی رویے کے تحت اسے حد سے زیادہ مطالبات کا میدان بنانے کی کوشش کریں۔
ادھر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری پہلی شرط ہے، ماضی کی امریکی رویوں کی وجہ سے ایران میں گہری بے اعتمادی پہلے سے موجود ہے، امریکہ کا موجودہ رویہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ مذاکرات نہیں بلکہ ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی بھی کسی کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔
ایرانی صدر نے ایکس پر لکھا امریکا پر تاریخی عدم اعتماد اب بھی برقرار ہے، وعدوں کا احترام بامعنی بات چیت کی بنیاد ہے، امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد اشارے تلخ پیغام دیتے ہیں، ان متضاد بیانات سے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
ماسکو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے بے مثال مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسٹر ٹرمپ نے پیر کو صحافی جان فریڈرکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ “وہ مذاکرات کریں گے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں، تو انہیں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔”
امریکی صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔
دریں اثناء ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران دھمکیوں کے دباؤ میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
غور طلب ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران میں بعض اہداف پر حملے کرکے جنگ کا آغاز کیا تھا، جس سے کافی نقصان ہوا تھا اور عام شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ 7 اپریل کو امریکہ اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔
اس کے بعد پاکستان کے شہر اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ دوبارہ جنگ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کر دی۔ ثالث اب بات چیت کا ایک نیا دور شروع کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
جموں و کشمیر5 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ





































































































