ہندوستان
وزیراعظم مودی کل دہلی میں کچی آبادیوں کو فلیٹوں کی چابیاں دیں گے، تین پروجیکٹ ڈی یو کو دیں گے

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی ’’ سبھی کے لیے گھر کے اپنی حکومت کے عہد کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو اشوک وہار کے سوابھیمان اپارٹمنٹ میں جھگی جھوپڑی کلسٹرز کے رہائشیوں کے لیے جھگی جھونپڑیوں کی بازآبادکاری پروجیکٹ کے تحت نئے تعمیر شدہ فلیٹوں کا دورہ کریں گے، جہاں کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے لیے 1,675 فلیٹ بنائے گئے ہیں وزیر اعظم کے دفتر سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مسٹر مودی کل تقریباً 12.15 بجے غریبوں کے لیے بنائے گئے اپارٹمنٹس کا معائنہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ تقریباً 12.45 بجے اسی علاقے میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں دہلی میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں دہلی یونیورسٹی کے لیے 600 کروڑ روپے کے تین پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔
ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم اشوک وہار میں کچی آبادیوں کے لیے نئے تعمیر شدہ فلیٹوں کا افتتاح کریں گے اور سوابھیمان اپارٹمنٹس کی چابیاں بھی اہل مستحقین کے حوالے کریں گے۔ یہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ڈی ڈی اے ) کی طرف سے اس طرح کا دوسرا کامیاب بازآادکاری کا منصوبہ ہے جو کچی آبادیوں کی جگہ پر تیار کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد دہلی میں کچی آبادیوں کے رہنے والوں کو مناسب سہولیات سے آراستہ ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔
اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت ایک فلیٹ کی تعمیر پر 25 لاکھ روپے خرچ کرتی ہے۔ اہل استفادہ کنندگان کل رقم کا سات فیصد سے کم ادائیگی کرتے ہیں، جس میں 1.42 لاکھ روپے برائے نام شراکت اور 30,000 روپے پانچ سال کی دیکھ بھال کے لیے شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم دہلی میں دو شہری تعمیر نو کے پروجیکٹوں – نوروجی نگر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر ( ڈبلیو ٹی سی) اور سروجنی نگر میں جنرل پول رہائشی رہائش ( جی پی آر اے ) ٹائپ II کوارٹرز کا بھی افتتاح کریں گے۔
نوروجی نگر میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر نے 600 سے زیادہ خستہ حال کوارٹرز کو جدید ترین کمرشل ٹاورز سے بدل کر اس علاقے کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس نے جدید سہولیات کے ساتھ تقریباً 34 لاکھ مربع فٹ پریمیم کمرشل جگہ فراہم کی ہے۔ اس منصوبے میں گرین بلڈنگ کے طریقوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں زیرو ڈسچارج تصور، شمسی توانائی کی پیداوار اور بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کا نظام شامل ہے۔ سروجنی نگر میں جی پی آر اے ٹائپ ۔II کوارٹر میں 28 ٹاورز ہیں، جن میں 2,500 سے زیادہ رہائشی یونٹس ہیں۔
مسٹر مودی دہلی کے دوارکا میں سی بی ایس ای کے مربوط آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے جس پر تقریباً 300 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس میں دفاتر، آڈیٹوریم، ایڈوانسڈ ڈیٹا سینٹر، واٹر مینجمنٹ کا جامع نظام وغیرہ شامل ہیں۔
اس میں وہ دہلی یونیورسٹی میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے تین نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سورج مل وہار، مشرقی دہلی کے مشرقی کیمپس میں ایک اکیڈمک بلاک اور دوارکا کے مغربی کیمپس میں ایک اکیڈمک بلاک پر مشتمل ہے۔ اس میں نجف گڑھ کے روشن پورہ میں ویر ساورکر کالج کی عمارت بھی شامل ہے جس میں تعلیم کے لیے جدید ترین سہولیات ہوں گی۔
دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا جلد اعلان ہونے کا امکان ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے حکومت ’علاقائی سلامتی‘ کے نئے تصور کا آغاز کرے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سرحدی سلامتی کے تصور کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں ایک ’’چہار رخی سکیورٹی گرڈ‘‘ قائم کرے گی اور سرحدی حفاظت کی جگہ ’’علاقائی سلامتی‘‘ (ٹیریٹوریل سکیورٹی) کے نئے تصور کا آغاز کرے گی۔
امت شاہ نے جمعہ کو گجرات کے بھج میں ہند-پاکستان سرحد پر واقع جی-7 بارڈر چوکی پر جوانوں سے بات چیت کی اور جی-7 و جی-13 چوکیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی، مرکزی داخلہ سیکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، سرحدی انتظامیہ کے سیکریٹری اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔
سرحدی علاقوں کی سلامتی کے نئے تصور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے قیام کے 60ویں سال میں حکومت نے بی ایس ایف کی سرحدی حفاظت کے تصور کو مکمل طور پر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم آنے والے دنوں میں ایک چہار رخی سکیورٹی گرڈ قائم کریں گے اور صرف سرحدی حفاظت کے بجائے ’علاقائی سلامتی‘ کے نئے تصور کا آغاز کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس نظام میں عوام، سول انتظامیہ، مقامی پولیس، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں کی مشترکہ اور اہم ذمہ داری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اسمارٹ بارڈر سکیورٹی پروجیکٹ‘‘ کے تحت سرحدی سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کا کام جاری ہے، جس پر ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈرون، ریڈار، واچ ٹاورز، جدید ٹیکنالوجی اور جوانوں کی تعیناتی سے ایک مضبوط سکیورٹی نظام قائم ہوگا، جس کے بعد کوئی بھی ہماری سرحد میں دراندازی کی جرات نہیں کر سکے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان انتہائی سخت موسمی اور جغرافیائی حالات میں خدمات انجام دیتے ہیں اور جب جوان نہیں تھکتے تو دوسروں کو بھی تھکنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے گزشتہ 60 برسوں سے ملک کی دو انتہائی مشکل سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی ہے۔
یواین آئی۔ ظا
ہندوستان
ہندوستان اور امریکہ نے اہم معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے
نئی دہلی، ہندوستان اور امریکہ نے اہم معدنیات اور نایاب زمینی عناصر (ریئر ارتھ ایلیمنٹس) کی کان کنی اور پراسیسنگ کی سپلائی کو محفوظ بنانے سے متعلق ہندوستان-امریکہ دوطرفہ فریم ورک پر منگل کو نئی دہلی میں دستخط کیے یہ معاہدہ کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کواڈ اجلاس کے موقع پر دستخط کیا۔
بعد ازاں ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اس موضوع پر کواڈ رکن ممالک کے ساتھ اجلاس میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس معاہدے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست وقت پر کیا گیا اور نہایت موزوں ہے۔
انہوں نے کہاکہ “چاہے ہم اسے دوطرفہ سطح پر کریں، کواڈ فارمیٹ میں کریں یا ہم خیال ممالک کے وسیع تر گروپ کے طور پر، یہ ایک بروقت اور انتہائی اہم اقدام ہے۔”
ایس جے شنکر کے مطابق اس معاہدے کا مقصد اہم معدنیات اور نایاب زمینی عناصر کی پوری سپلائی چین میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے، جس میں کان کنی، پراسیسنگ، ری سائیکلنگ اور متعلقہ سرمایہ کاری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے سپلائی چین مضبوط ہوگی، مالی وسائل میں تعاون بڑھے گا اور اہم معدنیات و نایاب زمینی عناصر کے مؤثر انتظام میں مدد ملے گی۔
مارکو روبیو نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات کو پورا کرے گا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کتنے گہرے ہیں۔
انہوں نے امریکہ کی اہم معدنیات سے متعلق پہل “پیکس سیلیکا” میں ہندوستان کی شمولیت کو بھی اہم قرار دیا۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
دہلی میں سی این جی دو روپے مہنگی
نئی دہلی، قومی دارالحکومت دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سی این جی فراہم کرنے والی سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی ‘اندرپرستھ گیس لمیٹڈ’ (آئی جی ایل) نے منگل سے اس کی قیمت میں دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا ہے دہلی میں اب ایک کلوگرام سی این جی کی قیمت 83.09 روپے ہو گئی ہے، جب کہ پہلے اس کی قیمت 81.09 روپے فی کلوگرام تھی۔
دیگر شہروں میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں اس مہینے یہ تیسرا اضافہ ہے۔ اس سے قبل 15 مئی اور 23 مئی کو بھی اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے سی این جی کی قیمت میں دو دو روپے فی کلوگرام اضافہ کیا تھا۔ اس طرح تین بار میں اس کی قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ (مغربی ایشیا) کے بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے سے گھریلو مارکیٹ میں پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی ریٹیل قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 15 مئی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 7.35 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.53 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
































































































