جموں و کشمیر
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا مشن بحالی سیاحت ، ٹور آپریٹرز کےساتھ خصوصی بات چیت

خطے کی ترقی میں شراکت داری کی دعوت
جموں و کشمیر کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے میں حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
سری نگر:جے کے این ایس : وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کشمیرمیں سیاحت کی بحالی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کےساتھ خصوصی بات چیت کی، جس میں جموں و کشمیر کے سیاحت کے منفرد تجربات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ٹور آپریٹرز خطے کے فروغ میں تعاون کی دعوت دی اور حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر سے باہر سیاحت کی صنعت سے وابستہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش میں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کےساتھ خصوصی بات چیت کی اور جموں و کشمیر کے سیاحت کے انوکھے تجربات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے انہیں علاقے کے فروغ میں تعاون کی دعوت دی اور مقامی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ آفس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر وزیراعلیٰعمرعبداللہ کی سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرانے کیلئے اہم ٹور آپریٹرزکیساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کیاگیا ،جسکے مطابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہاکہ مجھے ایک خصوصی بات چیت میں ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ مشغول ہونے کی خوشی ہوئی جہاں میں نے جموں و کشمیر کی بے مثال خوبصورتی اور تجربات پر روشنی ڈالی جو پر سکون مناظر سے لے کر بھرپور ثقافتی ورثے تک پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے مزیدکہاکہ میں نے انہیں اپنے خطے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شراکت داری کی دعوت دی اور انہیں جموں و کشمیر کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے میں حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
آکاشوانی سری نگر نے خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 نشریات کا افتتاح کیا
سری نگر، جموں و کشمیر میں آکاشوانی کے سری نگر مرکز نے جمعہ کو سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے گئے جدید ترین براڈکاسٹ اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔
حکام نے بتایا کہ اس خصوصی سہولت کا قیام یاترا کے پورے دورانیے میں دنیا بھر کے یاتریوں اور عقیدت مندوں کو بلا رکاوٹ اعلیٰ معیار کی ریڈیو اور ڈیجیٹل نشریاتی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
اس خصوصی اسٹوڈیو کا باقاعدہ افتتاح آکاشوانی سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انجینئرنگ) اور دفتر کے سربراہ گربندر سنگھ نے پروگرام ہیڈ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام) غلام رسول اخون، پروگرام ایگزیکٹو سریش چند مینا اور انجینئرنگ و پروگرام شعبوں کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں انجام دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گربندر سنگھ نے شری امرناتھ جی یاترا سے متعلق خصوصی نشریات کو ایک منفرد نشریاتی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشریاتی سروس بالتال اور پہلگام، دونوں یاترا راستوں کا احاطہ کرتی ہے۔
انہوں نے اس خصوصی اسٹوڈیو کو یاترا کی نشریات کے میدان میں ایک اہم تکنیکی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاترا سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کے فائدے کے لیے اعلیٰ معیار کی نشریات کو یقینی بنانے کی غرض سے جدید ترین ڈیجیٹل آڈیو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
گربندر سنگھ نے بتایا کہ خصوصی شری امرناتھ جی یاترا 2026 کی نشریات 103.7 میگا ہرٹز ایف ایم بالتال، 100.1 میگا ہرٹز ایف ایم پہلگام، ویوز اوور دی ٹاپ پلیٹ فارم، ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروسز، نیوز آن اے آئی آر کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشنز، نیز آکاشوانی آرادھنا چینل پر دستیاب ہوں گی۔
یو این آئی۔ اے ایم
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو نے بیرونِ ملک ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کی اقتصادی جرائم کی روک تھام سے متعلق شاخ (ای او ڈبلیو) نے بحرین میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر متعدد نوجوانوں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں سری نگر کے ایک تعلیمی مشیر کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
سال 2021 کے اس مقدمے میں سری نگر کے جامع مسجد علاقے کے عالی کدل کے رہائشی فیاض احمد زرگر کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگر کی عدالت میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔
ای او ڈبلیو کے مطابق یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم سری نگر کے کران نگر میں میسرز ایچ آر چوائس انٹرنیشنل ایجوکیشن کنسلٹنسی چلاتا تھا اور اس نے شکایت کنندہ کو بحرین میں ملازمت دلانے کا جھوٹا یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا۔
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم نے اسی طریقۂ واردات سے متعدد دیگر ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کو بھی مبینہ طور پر دھوکہ دیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے متاثرین سے لاکھوں روپے وصول کیے اور انہیں ملازمت کی فراہمی کا یقین دلانے کے لیے جعلی تقرری نامے، ویزے، فضائی ٹکٹ اور دیگر فرضی دستاویزات فراہم کیے۔
متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان کے آن لائن انٹرویو اور طبی معائنے بھی کرائے گئے اور ان سے معاہدوں پر دستخط کروائے گئے، تاہم بعد میں نہ تو انہیں کوئی ملازمت فراہم کی گئی اور نہ ہی ان سے وصول کی گئی رقم واپس کی گئی۔
کرائم برانچ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تمام الزامات درست پائے گئے۔ ای او ڈبلیو کے مطابق ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ملزم کو چارج شیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایف اے
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
































































































