تازہ ترین
ویڈیو:پلوامہ جھڑپ میں حزب المجاہدین کے دو جنگجو جاں بحق

خبراردو:
جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ سے 3کلومیٹردور ٹکن علاقے میں فوج کے44RR،سی آر پی ایف اور ایس او جی پلوامہ نے علاقے میں جنگجو ؤں کی موجود گی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر یہاں گھر گھر تلاشی شروع کی۔فورسز نے ٹکن میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کے محدود کرنے کے لیے ملحقہ علاقوں میں فورسز کے اضافی دستوں کو طلب کرتے ہوئے یہاں کسی کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں دی۔فورسز نے علاقے میں خاردار تاروں کو نصب کرنے کے علاوہ یہاں موبائل بنکروں کی تعیناتی عمل میں لاتے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف حتمی کارروائی کا من بناتے ہوئے گھر گھر تلاشیوں کا آغاز کیا۔ اس دوران فورسز کی تلاشی پارٹی نے جونہی اُس مکان کے صحن میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں جنگجو پناہ لیے ہوئے تھے تو جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان جھڑپ کا باضابطہ آغاز ہوا۔نمائندے نے بتایا کہ کہ طرفین کی فائرنگ قریباً اڈھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد پولیس نے جھڑپ کی جگہ سے حزب المجاہدین سے وابستہ 2مقامی جنگجوؤں کی نعشیں برآمد کیں۔ پولیس نے مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت لیاقت احمد ولد منیر احمد وانی ساکن بیلو پلوامہ اور واجد الاسلام ولد مظفر احمدساکن ببہار پلوامہ کیے بطور کی۔پولیس نے تمام قانونی لواز مات پورے کرنے کے بعد نعشوں کو لواحقین کے سپر د کردیا۔
ادھر جاں بحق ہوئے جنگجوؤں کی نعشوں کو آبائی گاؤں پہنچا کر ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا جس دوران یہاں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ادھر جنگجوؤں کو مقامی قبرستانوں میں سپرد لحد کرنے کے بعدنوجوانوان نے بیلو میں قائم فورسز کیمپ پر دن بھر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسوں گیس کے درجنوں گولے داغے جہاں آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ ادھر پلوامہ قصبے میں امتحانات سے واپسی کے بعدسہ پہر طلبا کی ایک بڑی تعداد نے بس اسٹینڈ اور دیگر کئی مقامات پر فورسز کی ٹکڑیوں پر پتھراو کیا جس دوران وہاں افراد تفری کا ماحول پیدا ہو ا ۔اس دوران جنگجوؤں کی ہلاکتوں کے خلاف سنیچر کو ضلع بھر میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران یہاں معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج رہے۔
نمائندے کے مطابق جنگجوؤں کی ہلاکت کو لے کر ضلع کے مضافات میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران یہاں عوامی، تجارتی، کاروباری اور غیر سرکاری سرگرمیاں مفلوج رہیں جبکہ سڑکوں پر سے ٹرانسپوررٹ مکمل طور پر غائب رہا۔انتظامیہ نے ضلع میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور افواہ بازی پر روک لگانے کے لیے سنیچر صبح سے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا۔ خیال رہے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈار گنائی گنڈ علاقے میں فورسز کے ساتھ جمعہ کی شام کو فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک غیر ملکی جنگجوجاں بحق ہوا ہے جبکہ جھڑپ کے دوران ایک ایس او جی اہلکار بھی گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا۔اس دوران حزب سپریمو سید صلاح الدین نے پلوامہ اور ترال معرکے میں جاں بحق جنگجوؤں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور اُن کے مقدس لہو کی ہر صورت میں لاج رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام وفا کے پیکر تھے جنہوں نے جانفشانی کے ساتھ کئی معرکوں میں حصہ لیکر دشمن پر کاری ضربیں لگائیں تھیں۔
دنیا
ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور انقلاب کے راست میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام اور انقلاب کے راستے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں اور ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ طاقت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے یا شہید ہو جائیں گے۔ طاقت سے آگے بڑھیں یا شہادت ملے، دونوں صورتوں میں کامیابی ہماری ہی ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ میری جان ہمارے شہید رہبر کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔ ہم میدان میں ایماندار رہیں گے تو اللہ ہماری ضرور مدد کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
تہران، ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اتوار کے روز ایک سینئر ایرانی اہلکار نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صدر کے دفتر میں مواصلات کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے ایکس پر لکھا، “صدر پزشکیان عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس طرح ایرانی قوم اتحاد اور مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔”
یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب لندن میں مقیم میڈیا آؤٹ لیٹ ’ایران انٹرنیشنل‘ نے دن میں پہلے یہ رپورٹ دی تھی کہ مسٹر پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے دفتر میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
رپورٹ میں ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ اس خط میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی تنقید کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، آئی آرجی سی نے مؤثر طریقے سے حکومت کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور صدر و دیگر اعلیٰ حکام کو اہم فیصلہ سازی کے عمل سے دور کر دیا ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان7 days agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
































































































