تازہ ترین
ویڈیو: انٹرنیٹ سروس بند کے روز کشمیر کو ہوتا ہے ڈھائی کروڑ کا نقصان

خبراردو:
وادی میں خراب حالات کے درمیان انٹرنیٹ سروس بند ہو نا کوئی نئی بات نہیں ، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اس دوران آپ کا کتنا نقصان ہو تا ہے ۔ مقامی اخبار میں اس حولاے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیکام ریگیولیٹری اتھورٹی آف انڈیا کے مطابق ریاست کے10اضلاع میں اسوقت ساڑھے چھ لاکھ موبائیل انٹرنیٹ سبسکرائبر ہیں ، اور ایک اندازے کے مطابق سبسکرائبر ہر دن ایک جی بی ڈیٹا استعمال کرتا ہے ، وہیں کچھ دو جی بی اور کوئی کرتا ہی نہیں ۔
اور اسکے لئے اوسطََ ڈیٹا پلین جو لیا جاتا ہے وہ 399 روپئے میں90 دنوں کیلئے ، جس کا مطلب ایک جی بی ڈیٹا کیلئے روز ساڑھے چار روپئے خرچ کرنے پڑتے ہیں ۔وہیں جس روز انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیٹ بند کیا جاتا ہے اس دن وادی میں سبسکرائبرس کو بغیر ڈیٹا استعمال کئے ڈھائی کڑور ادا کرنے پڑتے ہیں ۔ اور اسی سال اب تک15سے زائد مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے ۔
internetshutdown.in کی ایک رپورٹ کے مطابق جہاں2012سے 2017کے درمیاں کشمیر میں سب سے زیادہ 57مرتبہ انٹرنٹ بند کیا گیا وہیں2017میں بھارت میں سب سے زیادہ کشمیر میں 29مرتبہ انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی۔وہیں میڈیا ناما کے مطابق اسی عرصے میں سو سے زائد مرتبہ بتایا گیا ہے ۔
اتنا ہی نہیں بلکہ دلی کی ایک تھنک ٹینک کے مطابق کشمیر کی معیشت کو انٹرنیٹ کی معطلی سے کافی نقصان ہو ا ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں2107 تک 4000کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔وہیں یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشائی ممالک میں مئی2017 سے اپریل 2018کے در میان 97مرتبہ انٹرنیٹ معطل کیا گیا جس میں صرف بھارت میں ہی82مرتبہ انٹرنیٹ بند دیکھنے کو ملا ہے ۔
اب کیا یہ بات ضروری نہیں کہ سیکورٹی ایجنسیز یا پھر سرکار کو حالات کو قابو کرنے کیلئے انٹرنیٹ کو بند کرنے کے بجائے کوئی اور متبادل راستہ ڈھونڈنا چاہیے ۔
اگر آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی تجویز ہو تو ہمیں کمنٹ بکس میں ضرور بتائیں ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































